ایس ای او، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ای کامرس، ورڈ پریس، یوٹیوب سیکھیں
پیش لفظ
انٹرنیٹ کی دنیا سے میری وابستگی 1998 سے ہے، اس وقت Yahoo بہت مقبول ہوا کرتا تھا، جبکہ ونڈو 98 ہوا کرتی تھی، بہت سارے کام بائیوس میں کیے جاتے تھے، پھر 2006 کے بعد بڑی تیزی کے ساتھ انٹرنیٹ کی دنیا میں تبدیلیاں آنا شروع ہوئیں۔ گوگل، یوٹیوب، فیس بک جیسے بڑے بڑے پلیٹ فارمز آگئے، پھر آہستہ آہستہ عام روز مرہ کے کام بھی آہستہ آہستہ انٹرنیٹ پر منتقل ہونا شروع ہوئے، لوگوں نے انٹر نیٹ پر دکانیں سجا لیں، دفاتر کھول لیے، سکول اور کالج کھل گئے، الغرض ہر کام انٹرنیٹ پر ہی ہونے لگا۔ اور اب انٹرنیٹ کے بغیر آپ اپنی عام سی دکان بھی نہیں چلا سکتے۔
انٹرنیٹ پر کام کرنے کا بھی ایک ڈھنگ ہے اگر آپ اس کے مطابق کام کریں گے تو جلدی کامیابی ملے گی، ورنہ ٹائم ہی ضائع ہوگا۔ انٹرنیٹ پر کام کرتے ہوئے چار چیزوں کا علم ہونا نہایت ہی ضروری ہے۔
ایس ای او
ڈیجیٹل مارکیٹنگ
ای کامرس
ورڈ پریس
ان چاروں چیزوں کو سکھانے کے لیے بڑے برے اور مہنگے مہنگے کورسز کرائے جاتے ہیں۔ ان کورسز میں دو مسائل ہیں ایک تو یہ کہ پیسہ بہت خرچ کرنا پڑتا ہے، اور دوسرا مسئلہ یہ کہ پڑھانے والے ایسے پڑھاتے ہیں کہ پچھلی صدی میں پیدا ہوا شخص یا کم پڑھا لکھا آدمی مشکل سے ہی سمجھ پاتا ہے۔ چونکہ میں خود پچھلی صدی کا آدمی ہوں اس لیے میں نے کوشش کی ہے کہ اردو زبان اور آسان الفاظ میں ان تینوں موضوعات پر اپنی معلومات اور تجربات کو تحریری شکل میں شیئر کردوں۔
امید کرتا ہوں آپ کو میری یہ کاوش پسند آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب سیکھیں
یہ بھی پڑھیں: ای کامرس سیکھیں
اہم نوٹ:
اس کتاب میں لکھے گئے تمام مضامین ہماری ویب سائٹ پر موجود ہیں اگر وہاں پڑھ لیں تو آپ کو زیادہ سہولت رہے گی، اس کی وجہ یہ ہے کہ وہاں ساتھ ساتھ متعلقہ تصاویر اور لنکس بھی دیے گئے ہیں، آپ لنک پر کلک کرکے فورا متعلقہ چیز کو دیکھ بھی سکتے ہیں۔ ظاہر ہے کتاب میں تو لنک کام نہیں کرتے یہاں آپ صرف پڑھ سکتے ہیں۔ اس لیے زیادہ بہتر یہی ہے کہ آپ ہماری مندرجہ ذیل لنک پر جاکر یہ تمام مضامین پڑھ لیں
یہاں کلک کریں
شکریہ
سید عبدالوہاب شاہ شیرازی
اسلام آباد پاکستان
آن لائن پڑھیں
ڈاون لوڈ کریں
9th Class English Free
سید عبدالوہاب شاہ شیرازی کی کتابیں آپ اسی ویب سائٹ پر آن لائن پڑھ سکتے ہیں اور سید عبدالوہاب شاہ شیرازی کی کتابی پی ڈی ایف ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں۔
You can read Syed Abdul Wahab Shah Shirazi books online on this website and download Syed Abdul Wahab Shah Shirazi book pdf.
Discover more from E-Islamic Books
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
2 thoughts on “ایس ای او، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ای کامرس سیکھیں”