مطالعہ قرآن مع قواعد صرف نحو

مطالعہ قرآن مع قواعد صرف نحو

مطالعہ قرآن مع قواعد صرف نحو

مطالعہ قرآن مع قواعد صرف نحو تالیف لطف الرحمن

تقریظ

بسم الله الرحمن الرحيم

اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں اپنے آخری نبی و رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو ساری دنیا کے انسانوں کے لیے ہدایت کی خاطر مبعوث کرتے ہوئے ارشاد فرمایا ہے: ((لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِهِ) تاکہ دین حق کو تمام ادیان باطلہ پر غالب کر دیں۔ چنانچہ اس حقیقت کا پوری دنیا میں اعتراف پایا جاتا ہے کہ مذاہب عالم میں اسلام ہی واحد دین ایسا ہے جو تا قیامت انسانوں کی ہر شعبہ زندگی میں منفردانہ رہنمائی کا آئینہ دار ہے، اور کتب سماوی میں سے قرآن کریم ہی واحد کتاب ایسی ہے جو تحریف و تغیر سے پاک ہے اور حضور سید المرسلین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس پر جس صورت اور جن معلومات اور حقائق پر مشتمل نازل ہوئی تھی بعینہ وہ آج بھی دنیا میں اسی طرح موجود ہے اور یہ واحد کتاب ایسی ہے جس کی ہمہ نوعیت کی حفاظت کا اللہ تعالیٰ نے اعلان فرمایا ہے اور ذمہ داری لی ہے جبکہ دیگر کتب سماویہ کی حفاظت اور ذمہ داری قبول کرنے کے احکام قطعا نہیں ہیں۔

قرآن کریم کی حفاظت کے عملی اقدامات میں سے اُمت مسلمہ کے قائم کردہ تحفیظ القرآن، دینی تعلیم کے مدارس اور حلقہ ہائے تدریس، تعلیم اور تفسیر القرآن بھی ہیں، نیز قرآنی تدبر اور تفکر کے سلسلے میں جو مساعی حسنہ بروئے کار آ رہی ہیں وہ بھی تحفیظ القرآن اور غلبہ اسلام ہی کی مستحسن کوششیں ہیں۔ اس سلسلے میں دنیائے اسلام کے دوش بدوش اسلامی مملکت پاکستان میں بھی تدریس و تفہیم القرآن کی حتی المقدور کوششیں متلاشیان حق کے لیے مشعل راہ ہیں

دعا گو مجاہد حسینی

Mutalia e Quran

by Sheikh Lutf ur Rahman 

Quranic Grammar App

Tafseer of Quran with the grammatical explanation of each word and verse.
A precious resource for the students of Tafseer and Arabic language.

Read Online

1 Part 1 (Al-Fatiha and Al-Baqarah)
2 Part 2 (Surah Aal Imran)
3 Part 3 (Surah An-Nisa to Surah Al-Aaraf)
4 Part 4 (Surah Anfal to Surah Maryam)
5 Part 5 (Surah Taha to Surah Zumur)
6 Part 6 (Surah Momin to Surah Tahreem)
Part 7 (Surah Mulk to Surah An-Nas)

Download pdf

Part 1 (Al-Fatiha and Al-Baqarah)
Part 2 (Surah Aal Imran)
Part 3 (Surah An-Nisa to Surah Al-Aaraf)
Part 4 (Surah Anfal to Surah Maryam)
Part 5 (Surah Taha to Surah Zumur)
Part 6 (Surah Momin to Surah Tahreem)
Part 7 (Surah Mulk to Surah An-Nas)



Lisan ul Quran لسان القرآن

by Sheikh Amir Sohail (excellent book – must read)

Read Online

Download pdf


عربی گرائمر کتب

دنیا کی مختلف زبانوں میں عربی گرائمر اور عربی لینگویج کے بارے سینکڑوں کتابیں پڑھنے اور ڈاون لوڈ کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

یہاں کلک کریں

 

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.