آسان مسائل قربانی
آسان مسائل قربانی تالیف: مفتی رضوان نسیم قاسمی
قربانی کی مشروعیت کا ثبوت
قربانی اسلامی عبادات میں سے ایک عظیم عبادت اور شعائر اسلام میں سے ایک اہم شعار ہے، جس کی مشروعیت قرآن ، حدیث اور اجماع امت سے ثابت ہے۔
قرآن سے قربانی کا ثبوت فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ )
قرآن مجید میں اللہ رب العزت کا ارشاد ہے:
لہذا! تم اپنے پروردگار کے لیے نماز پڑھو اور قربانی کرو۔
اس آیت میں نماز سے عیدالاضحی کی نماز اور نحر سے قربانی کرنا مراد ہے، حضرت عبد اللہ بن عباس، حضرت عطاء الخراسانی، حضرت مجاہد، حضرت عکرمہ، حضرت حسن بصری، حضرت قتادہ، حضرت محمد بن کعب القرظی ، حضرت ضحاک، حضرت اسماعیل بن ابی خالد اور عام مفسرین کا یہی قول ہے، نیز مشہور مفسر علامہ ابن کثیر نے اسی قول کو راجح قرار دیا ہے۔ (۲) حدیث سے قربانی کا ثبوت
قربانی کا ثبوت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قول اور فعل دونوں سے ملتا ہے، چنانچہ ذیل میں دونوں طرح کی احادیث نقل کی جاتی ہیں:
Asan Masail e Qurbani
By Mufti Rizwan Nasim Qasmi
Read Online
Download (1MB)
یہ بھی پڑھیں: