ابتدائی الیکٹریکل انجینئرنگ
ابتدائی الیکٹریکل انجینئرنگ تکنیکی مبادیات بمعه تکنیکی امثلہ اور تکنیکی اشکال
مصنفين: ہاری دیترش گیسن، آئگن فولتس
پرنسپل ووکیشنل رینگ سکول، ہانا ؤ سابقہ لیکچرار اداره و وکیشنل تدریس، فرینکفرٹ
مترجمين: پروفیسر عبدالرزاق بخاری
الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف انجینیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور محمد زاہد
جوائنٹ ڈائریکٹر ڈٹیکنیکل ٹریننگ)
ڈائریکٹوریٹ آف مین پاور اینڈ ٹرینگ پنجاب لاہور
ڈویلمپنٹ سیل فارسکلڈ لیبر ٹرینگ ڈائریکٹوریٹ آف میں پاور اینڈ ٹرینگ پنجاب لاہور میں ٹیکنیکل ٹریننگ پروگرام (TTP) کے تحت تیاز شنے والی ایک فنی کتاب.
EVTP
ڈویلپمنٹ سیل فارسکلڈ لیبر ٹرینینگ
A/3، ابوبکر بلاک ، نیو گارڈن ٹاؤن ۔ لاہور
اس کتاب کے پندرھردیں ایڈیشن کو الیکٹریکل انجینئر نگ کے جدید تقاضوں کے مطابق ضروری ترامیم کے بعد پیش کیا جارہا ہے۔ اس میں الیکٹریکل انجنیئرنگ کے تمام پیشہ ورانہ شعبوں کے مبادیاتی علوم کو بیان کیا گیا ہے۔ اس کتاب کے مطالعہ کے بعد اپریٹس اور پیشہ ور اس قابل ہو سکتے ہیں کہ وہ اس کی تمیری اور چھوٹی جلد کی مدد سے مختلف پیشہ ورانہ شعبوں کے خصوصی علم سے واقفیت حاصل کر سکیں ۔ ایک ہی مخصوص پیشہ ورانہ شعبہ سے متعلق موضوعات کو دو وجوہات کی بنا پر ایک ہی جلد میں یکجا نہیں کیا گیا ہے۔ اولاً بنیادی اصول تدریس کے مطابق ابتدائی مرحلہ پر مہارت خصوصی کا تعارف مجموعی نظریہ کو مسخ کر دیتا ہے اور ثانیا اس بات کو پیش نظر رکھا
گیا ہے کہ مختلف تکنیکی گروپوں کے لیے جنہیں ضرورتا ایک ہی جماعت میں رکھا گیا ہو صرف ایک ہی جلد سے کام لیا جا سکے ۔ الیکٹریکل انجینیئر نگ کے بیش بہا موضوعات میں سے اس کتاب کے لیے صرف اہم حصوں کو منتخب کیا گیا ہے تاکہ طلباء مبادیات کو آسانی سے سمجھ سکیں۔ تمام قابل وضاحت مسائل کا آغاز پیش کردہ تجربات سے کیا گیا ہے۔ چونکہ ان تجربات کی ترتیب بہت سادہ ہے اس لیے طلبا اپنے وسائل سے یہ بھر بات خود دہرا سکتے ہیں اور اس طرح اس کتاب کی مدد سے حاصل شدہ علم
کو وسیع کر سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں سکولوں میں جماعتی تدریس کے لیے یہ کتاب بہت موزوں طریقہ سے استعمال کی جاسکتی ہے۔ تجرباتی ترتیب ، متعلقہ تجرباتی اشکال سرکٹ کی اشکال اور جلد دوم میں بیان کردہ مٹیریل اور طریق کار کا ضروری علم فوری عملی وسائل کا کام دیتے ہیں۔ اس لیے یہ کتاب تدریس اور ہمیشہ ورانہ ٹرینگ کے منصوبوں کے عین مطابق ہے۔ چونکہ موضوعات مذکورہ بالا منصوبوں کے پیش نظر منتخب کیسے گئے ہیں اس لیے اس کتاب کو الیکٹریشن اپریٹس کی ٹرینگ الیکٹریکل جرنی مین اور فورمین کی مزید تعلیم کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ الیکٹریکل انجنیٹر نگ ڈرائنگ کے تعارف کے لیے تجرباتی اشکال کے نیچے دی گئی اشکال سرکٹ خاص اہمیت کی حامل ہیں . نفس مضمون اور برقی آلات کی علامات جدید ترین معیار کے عین مطابق ہیں۔ برقیاتی مظاہر کے قوانین کو حسابی نقطہ نظر سے واضح کیا گیا ہے اور اس کے لیے کثیر التعداد حل شدہ مشالوں سے مدد لی گئی ہے میشقی سوالات کی مدد سے طلبا اپنی علمی قابلیت کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔
ہم ان صنعت کاروں اور دیگر مصنفین کے مشکور ہیں جنہوں نے مختلف توضیحات کے لیے مواد فراہم کیا ہے دہرست دیکھیں )۔ علاوہ ازیں ہم اُن دوستوں کے بھی مشکور ہیں جن کی تعمیری تنقید اور تجاویز نے تحریک دی۔ مصنفین کی خواہش ہے کہ طلباء کے لیئے ابتدائی الیکٹریکل انجنیئرنگ کی یہ کتاب عملی کام میں بہترین مددگار ثابت ہو اور پیشہ وروں کے لیے تعلیمی کام میں ایک مستقل معاون ہو ! اُمید کی جاتی ہے کہ اپنی موجودہ حالت میں یہ کتاب قارئین حضرات کو پسند آئے گی۔
Elementary Electrical Engineering
Read Online
Download