اتحاد امت
اتحاد امت سورۃ الحجرات کی روشنی میں تالیف: مولانا ڈاکٹر محمد اسجد قاسمی ندوی
پیش گفتار
الحمد لله رب العالمين، والعاقبة للمتقين، والصلاة والسلام على سيد
المرسلين، وعلى آله وصحبه أجمعين.
پیش نظر کتاب دراصل وحدت امت کے تناظر میں سورۃ الحجرات کے مطالعے پر مبنی ایک طالب علمانہ کاوش ہے، اس میں اخوت، مصالحت اور مساوات کے ساتھ بطور خاص سماجی وحدت کو نقصان پہنچانے والے چھ (۶) مہلک گناہوں (تمسخر، طعنہ زنی، برے نام ولقب سے موسوم کرنے ، بدگمانی، تجسس اور غیبت) کا قدرے تفصیل سے ذکر ہے، مزید خصوصیت کے ساتھ غیبت کے موضوع کے بیشتر پہلوؤں کا احاطہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
واقعہ یہ ہے کہ موجودہ حالات میں امت کی وحدت و اجتماعیت کی اہمیت پہلے کے مقابلے میں بے حد بڑھ گئی ہے، دوسری طرف زمینی صورت حال یہ ہے کہ مسلم سماج میں باہمی اختلافات اور آویزشوں کا سلسلہ نا قابل بیان حد تک بڑھ گیا ہے اور ہر دن بڑھتا ہی جا رہا ہے۔
تفرق وانتشار کی مہیب ظلمتوں میں وحدت و اجتماعیت کی ایک شمع – مدھم ہی سہی۔ روشن کرنے اور اپنا فرض ادا کرنے کی ایک کوشش اس پیش کش کے ذریعہ راقم نے کی ہے، اللہ کرے کہ یہ شمع بہت سی شمعوں اور قندیلوں کی نوید ثابت ہو اور امت کو راہِ وحدت پر لانے میں اس کا بھی کچھ حصہ ہو جائے ۔ رب کریم اس کاوش کو حسن قبول عطا فرمائے ، آمین یا رب العالمین.
محمد اسجد قاسمی ندوی
خادم الحديث النبوى الشریف جامعه عر بیہ امدادیہ مراد آباد
۲۳ / جمادی الاخر می ۱۴۴۲ھ مطابق ۶ فروری ۲۰۲۱ء
Ittehad e Ummat
By Dr. Muhammad Asjad Qasmi
Read Online
Download (3MB)
Discover more from E-Islamic Books
Subscribe to get the latest posts sent to your email.