اساتذہ دار العلوم و اسانیدھم فی الحدیث
اساتذہ دار العلوم و اسانیدھم فی الحدیث زیر نگرانی مفتی ابو القاسم نعمانی
رفیق درس مولوی محمد مرسلین میر تھی سابق ترجمان ( دورۂ حدیث شریف دارالعلوم دیوبند) بسم اللہ الرحمن الرحیم
الحمد لأهله والصلاة على أهلها، أما بعد:
دین اسلام کا امتیاز ہے کہ اس کے تمام شرعی علوم اپنے کہنے والے کے ساتھ سند کے ذریعہ قائم اور مربوط ہیں، اسی امتیازی خصوصیت کی بنیاد پر علوم اسلامیہ کی استنادی حیثیت نہایت مضبوط ہے ، اس کے برعکس دوسرے ادیان اور مذاہب کے بنیادی عقائد سے لے کر عام علوم تک کی حیثیت نہ صرف مشکوک بلکہ ناقابلِ اعتماد ہے۔
زیر نظر كتاب أساتذة دار العلوم وأسانيدهم في الحديث،،جس میں اساتذہ دار العلوم دیوبند کے احوال و اسانید کو جمع کیا گیا ہے، چونکہ سند فن حدیث میں ایک خاص مقام رکھتی ہے اور طلبہ کو اس کی تلاش و جستجو میں کافی مشقت و صعوبت پیش آتی ہے، اسی کے پیش نظر رواں سال چند رفقائے درس کے دل میں داعیہ پیدا ہوا کہ اساتذہ دورہ حدیث شریف دار العلوم دیوبند کی سندوں پر مشتمل ایک کتاب قلم بند کی جائے، جس سے طلبہ اور شائقینِ حدیث کے لیے بالخصوص فضلائے دیو بند کے لیے اسانید کا تلاش کرنا آسان ہو جائے گا، لہذا ہم چند ساتھیوں (مولوی محمد تسلیم ، مولوی عبد اللہ شیر خان، مولوی محمد مرسلین، مولوی ناصر الدین احمد اور مولوی اطہر حسین رانچی) نے اس نیک جذبہ کو نمونہ اسلاف حضرت الاستاذ مفتی ابوالقاسم صاحب نعمانی مہتمم و شیخ الحدیث دار العلوم دیو بند کی خدمت میں پیش کیا، حضرت والا نے از راہ شفقت اس کو مرتب کرنے کی اجازت مرحمت فرمائی۔
چنانچہ حضرت کی نگرانی وسرپرستی میں رفیق درس ”مولوی محمد تسلیم عارفی مظفر نگری اور مولوی عبد اللہ شیر خان سہارنپوری نہایت شوق و محنت کے ساتھ مع حضور درس اس کام کو انجام دینے میں مشغول ہو گیے اور دونوں ساتھیوں نے بہ معاونت چند
رفقائے درس اس فریضہ کو تام کیا۔
بندہ ان تمام ساتھیوں اور بہ طور خاص “عارفی اور شیر خان کو تہنیت و مبارک باد پیش کرتا ہے، اسی طرح شر کاء دور کا حدیث شریف بھی تشکر وامتنان کے لائق ہیں جن کے نیک جذبوں اور دعاؤں کی بدولت اس نیک کام کی تکمیل ہوئی۔
بارگاہ ایزدی میں دعا ہے کہ اللہ رب العزت اس کتاب کو قبولیت سے نواز کر آخرت میں نجات کا ذریعہ بنائے اور ہم سب کو اپنے دین کی خدمت کے لیے قبول فرمائیں۔
آمین۔
محمد مرسلین میرٹھی سابق ترجمان دورۂ حدیث شریف ۱۴۲۴ھ
۲۴؍ رجب المرجب ۵۱۴۴۴
۱۶ / فروری ۲۰۲۳ء
Asatiza e Darululoom aur unki Sanad e Hadith
Read Online
Download (5MB)
یہ بھی پڑھیں: درجہ سابعہ اردو شروحات