اسرائیل کی دیدہ و دانستہ فریب کاریاں
مصنف: پال فنڈے
مترجم: سعید رومی
اسرائیل کی دیدہ و دانستہ فریب کاریاں ملی پیلی کیشنز، نئی دہلی۔ ۲۵
عرض ناشر
اہل یہود اس وقت ایک انتہائی خطر ناک کھیل کھیل رہے ہیں ۔ بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دنیا ان کی مٹھی میں آگئی ہے۔ تسخیر عالم کے اس منصوبے میں انہیں یہ کامیابی اس لئے نہیں ملی کہ وہ خیر امت ہیں بلکہ انہوں نے بزور بازو شاطرانہ اسکیموں کے ذریعے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ افسوس ہوتا ہے کہ جس امت کو کبھی خود رب کائنات نے سیادت عالم کے منصب پر فائز کیا تھا وہ اپنے کھوئے ہوئے منصب کو دوبارہ حاصل کرنے کے لئے نبوی مسیح کے بجائے شیطانی راستے پر چل نکلی۔ اہل یہود کی اس گمرہی کے نتیجے میں نہ صرف یہ کہ وہ خود ہدایت سے دور ہوئے بلکہ پوری دنیا فتنہ و فساد سے بھر گئی۔
بات دراصل یہ ہے کہ اہل یہود کے فقہی علوم نے انہیں یہ باور کرایا ہے کہ وہ خدا کی برگزیدہ اور منتخب قوم ہیں اور یہ کہ ان کے لئے غیر یہودی قوموں کی جان ومال اور ان کی عزت و آبرو کچھ بھی معنی نہیں رکھتی۔ لہذا قوم یہود کی برتری اور ریاست اسرائیل کے استحکام کے لئے جو بھی اخلاقی یا غیر اخلاقی قدم اٹھایا جائے گا وہ سب یہودی رہائیوں اور فقیہوں کے نزدیک درست ہوگا۔ یہی وجہ ہے کہ اس وقت پوری دنیا میں اہل یہود کے مذہبی افراد اپنے مقاصد کے حصول کے لئے ہر قدم اٹھانے کو تیار ہیں۔ جب سے پال فنڈے کی کتاب They Dare to Speak Out علامہ سعید رومی کے اردو ترجمے کے ساتھ منظر عام پر آئی ہے اہل یہود کی خفیہ پر اسرار دنیا سے سریت کا حجاب چاک ہو گیا شکنجہ یہود جو اس کتاب کی اشاعت سے پہلے آپ کے ہاتھوں میں پہنچ چکی ہے کہنے کو محض ایک ترجمہ ہے لیکن فاضل مترجم نے اس کے ترجمے میں جو خون جگر استعمال کیا ہے اس کی نظیر اردو کے خالص علمی اور ادبی ترجموں میں بھی نہیں ملتی۔ اس کتاب کی اشاعت سے اردو دنیا میں اہلِ یہود ہے۔
کے سلسلے میں دلچسپی کا ایک نیا باب رقم ہوا ہے۔ ی محض اللہ کا فضل ہے کہ فاضل مصنف کی ایک دوسری کتاب Deliberate Deceptions کا اردو ترجمہ شائع کرنے کی سعادت حاصل ہو رہی ہے۔ آپ جوں جوں کتاب پڑھتے جائیں گے اندازہ ہوگا کہ آپ ایک پر اسرار دنیا میں داخل ہورہے ہیں۔ البتہ اس دنیا کی سیر کے دوران ہمیں عملی زندگی سے تعلق ٹو ٹتا نہیں محسوس ہوتا اور ہم محسوس کرتے ہیں کہ یہ پراسرار کردار جو شب و روز ہمارے ارد گرد حرکت میں میں عام جانے پہچانے چہرے ہیں، جنہیں ہم مختلف ناموں اور منصب کے حوالے سے اعزاز و احترام کا حقدار سمجھتے رہے ہیں۔ پال فنڈلے کی حیثیت ایک محرمِ راز درون مے خانہ کی ہے اس لئے انہوں نے جو کچھ لکھا ہے اس پر معروضیت کی چھاپ نمایاں ہے۔ جو لوگ قرآن مجید میں اہلِ یہود سے متعلق تنقید سے واقف ہیں انہیں اس کتاب کو پڑھتے ہوئے مانوسیت کا احساس ہوگا۔ یہ وہی اہلِ یہود ہیں جو کبھی ” فاذهب انت و ربک فقتلاً إِنَّا ههنا قعدون“ کہ کر راست تصادم سے پیچھے ہٹ گئے تھے آج بھی اہل یہود اپنی تمام جنگیں دوسروں کے کندھوں پر بندوقیں رکھ کر لڑ رہے ہیں ۔ بظاہر تو یہ اسکیم کامیاب نظر آتی ہے لیکن جو لوگ تاریخ سے معمولی واقفیت رکھتے ہیں ان کی نگاہیں دیکھ رہی ہیں کہ اس کھیل کا انجام کیا ہونے والا ہے۔ یہودیوں نے کبھی یوروپ کی حکومتوں کو مالی تعاون کے ذریعے اپنا ہم نوا بنایا تو کبھی مشرقی یوروپ میں معیشت کو یر غمال بنانے کی کوشش کی۔ مشرقی یوروپ اور جرمنی میں انہیں جس نفرت کا سامنا کرنا پڑا اس کے تذکرے سے پوری یہودی قوم آج بھی سراسیمہ ہو جاتی ہے۔ افسوس کہ اس صورتحال کا گہرا تجزیہ کرنے اور اس سے سبق لینے کے بجائے یہودی دانشور اور رہائی اسے محض anti-semitism کہہ کر رد کر دیتے ہیں۔ اب دیکھئے دنیا کی سب سے عظیم قوت اور سب سے زیادہ وسائل والی حکومت امریکہ کے پالیسی سازوں کو اہل یہود نے جس طرح شکنجے میں لے رکھا ہے اس کا رد عمل کس طرح سامنے آتا ہے۔ اس کتاب کا مطالعہ صرف حال کو ہی نہیں بلکہ مستقبل کو سمجھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ خدا کرے تمام کھلی آنکھوں والے انسان اہلِ یہود کے اس خطر ناک کھیل کے اسرار و عواقب سے آگاہ ہو سکیں۔
کوثر فاطمه
یکم مئی ۲۰۰۳ نئی دہلی
Deliberate Deceptions
آن لائن پڑھیں:
ڈاون لوڈ کریں