اسراری مجربات

اسراری مجربات

اسراری مجربات

اسراری مجربات تالیف: حکیم محمد رفیق حجازی

شمس الاطباء حکیم محمد رفیق حجازی کی ذات گرامی طبی دنیا میں محتاج تعارف نہیں ہے قبلہ حجازی صاحب کی تمام طبی تصانیف ملک میں شہرت دوام حاصل کر چکی ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کے ہاتھ میں مریضوں کو شفاء دینے کے لئے مسیحائی اثر عطا فرمایا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آپ کا مطلب ضلع لائل پور میں مشہور و معروف ہے ۔ اور مطب میں ہر وقت مریضوں کا جھمگٹا لگا رہتا ہے علاوہ ازیں ہر روز ملک کے دور دراز علاقوں سے بھی مریض اگر مستفید ہوتے ہیں۔ اور اس وجہ سے اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے اپنے علاقہ اور شہر میں قبلہ حجازی صاحب کو بڑی عزت اور احترام حاصل ہے۔ اور ٹاؤن کمیٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے چیئرمین ہونے کا بھی فخر حاصل ہے یہ اس لئے کہ آپ عرصہ سولہ سال سے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں عوام کی انتہائی خلوص سے خدمت میں مصروف ہیں ۔

نیز ملک کے اکثر اطباء حجازی صاحب سے جب ملاقات کرنے آتے ہیں تو مجرب نسخہ جات کے حصول کا اصرار کرتے ہیں اور بعض بذریعہ ڈاک بھی مطالبہ کرتے ہیں اس ضرورت کو پورا کرنے کے لئے ادارہ رہنمائے زندگی نے قبلہ حجازی صاحب سے مطب میں استعمال ہونے والے تمام نسخہ جات کو شائع کرنے کی اجازت حاصل کرلی ہے اور اب آپ کے مطب کے تمام نسخہ جات بنام “اسراری مجربات ” شائع کئے جارہے ہیں۔ ان نسخہ جات کے متعلق زیادہ دعوے کرنے کی ضرورت نہیں ہے ایک ایک نسخہ جواہرات سے تولنے کے لائق ہے ہم دعوئی سے کہہ سکتے ہیں کہ مجرب نسخہ جات کے خواہشمند حضرات کو نسخہ جات کی اس سے بڑھ کر کوئی کتاب نہیں مل سکے گی۔ تمام بیماریوں کے مجرب المجرب نسخہ جات اس کتاب میں موجود ہیں جن میں یونانی اور ایلو پیتھی نسخہ جات اپنی مثال نہیں رکھتے جس نسخہ کے متعلق کوئی بات قابل پرشش ہو وہ دریافت کر سکتے ہیں۔ امید ہے ادارہ کی یہ کتاب بھی دیگر کتابوں کی طرح قبول عام حاصل کرے گی۔

محمد سلیم

رفیق منزل ٹوبہ ٹیک سنگھ

Israri Mujaribat

by Hakeem Muhammad Rafiq Hijazi

Read Online

Download PDF

 

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Discover more from E-Islamic Books

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading