اسلام اور رد مغرب

اسلام اور رد مغرب

اسلام اور رد مغرب

اسلام اورمغربی تہذیب کی کشمکش صدیوں سے جاری ہے۔ مغربی تہذیب کو اپنانے  کے حوالے سے عالم اسلام میں تین مختلف مکاتب فکرپائے جاتے ہیں۔بعض نے مغربی تہذیب کومکمل طور پر اپنا طر زِ حیات بنالیا،توبعض  نے درمیانی راہ  نکال کر اس سےایک طرزِ مفاہمت پیدا کرلی۔صرف چند صاحب کرداراور باحمیت کردار  ایسے ہیں، جنہوں نے کامل بصیرت اور گہرےادراک کے ساتھ اس تہذیب کاپُرزور ردّ  کر کے مخالفین کے منہ بند کر دئیے۔ مغربی  تہذیب کا ردّ کرنے والوں میں ڈاکٹر  محمد امین صاحب کی  کاوش لائق تحسین ہے ۔ زیر نظر کتاب’’اسلام اور ردّمغرب ‘‘ مولانا ڈاکٹر محمد امین صاحب (مدیر ماہنامہ  البرہان ،لاہور ؛ ناظم اعلیٰ ملی مجلس شرعی ،پاکسان ) کی تصنیف ہے جوکہ تین ابواب پر مشتمل ہے جن کےعنوانات حسب ِذیل ہیں ۔باب اول: مغربی  تہذیب کے قابل ردّ ہونے کے شرعی وعقلی دلائل ،باب دوم :ردّ مغربی تہذیب کے موقف پر اشکلات  واعتراضات کاجائزہ،باب سوم: ردّ مغربی فکر وتہذیب کےتقاضے۔فاضل مصنف نے اس  کتاب میں  دلائل  سے اس با ت کو  خوب واضح کیا ہے کہ  مغربی تہذیب خلافِ اسلام   ہے اور اس کاردّ شرعاً واجب ہے اور اس کا ہماری دنیا اور آخرت سے گہرا تعلق  ہے ۔ڈاکٹر صاحب اس کتاب سے قبل بھی اسلام اور مغربی تہذیب کے حوالے سے دو کتابیں(اسلام اور تہذیب  مغرب کی کشمکش ،اسلام اور مغربی فکر وتہذیب میں تصورات واصطلاحات  کا تقابلی  مطالعہ )‘‘  پیش کرچکے ہیں ڈاکٹر آمین صاحب کتاب ہذا کے علاوہ  تقریبا بیس  کے قریب  تعلیمی وفکری کتب کے  مصنف  ہیں۔ موصوف کے ادارہ محدث  ،جامعہ لاہور الاسلامیہ،لاہور کے بانی  ڈاکٹر حافظ عبد الرحمٰن مدنی اور ان کے صاحبزدگان سے  درینہ تعلقات  ہیں ۔ڈاکٹر صاحب  نے اپنی تصنیفات  کتاب وسنت  سائٹ پر پبلش کرنے کے لیے خود عنائت کی ہیں اللہ تعالیٰ  ان کی تدریسی ، تحقیقی وتصنیفی  اور صحافتی خدمات  کو قبول فرمائے  اور انہیں امن وسلامتی  ، صحت وعافیت والی  لمبی  زندگی دے ۔آمین

آن لائن پڑھیں

ڈاون لوڈ کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Discover more from E-Islamic Books

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading