اصول الفقہ

Usool ul Fiqh By Maulana Ubaidullah Asadi اصول الفقہ

اصول الفقہ

بسم الله الرحمن الرحیم

مقدمه مؤلف

الحمد لله وكفى سلام على عباده الذين اصطفى، أما بعد! زیر نظر کتاب اسلامی و عربی علوم وفنون کے سلسلہ تسہیل کی ایک کڑی ہے، اشاعت کے اعتبار سے اس سلسلہ کی چھٹی اور اس سلسلہ میں احقر کی شرکت و شمولیت

کی دوسری کڑی ہے۔ بانی جامعہ عربیہ ہتھورا، بانده، سیدی و سندی حضرت مولانا صدیق احمد صاحب مدظلہ جو اس فکر کے داعی اور سلسلہ کی اکثر کتب کے مؤلف ہیں، حضرت موصوف کو علم بلاغت اور علم اصول فقہ میں خاص طور سے اس کام کی فکر تھی اور احباب سے اس کا ذکر و تقاضا فرماتے رہتے تھے ، احقر نے اس تقاضے سے تاثیر کے تحت، پہلے مرحلہ میں بلاغت پر کام کیا جو الحمدللہ تسہیل البلاغۃ“ کے نام سے مطبوعہ صورت میں

دستیاب ہے۔

دوسرے مرحلے میں اس کام کو انجام دینے کی سعادت حاصل کی، جس کے آغاز پر چند سال کا عرصہ مکمل ہونے اور اس عرصہ میں کام کے مختلف مراحل سے گزرنے کے بعد اب الحمد للہ اس کی طباعت اور اشاعت کی نوبت آرہی ہے ، اور اس امید کے ساتھ کہ احقر نے اس کے ساتھ ساتھ اصول حدیث پر جو اسی انداز کا مجموعہ ترتیب دیا ہے، انشاء اللہ جلد اس کی اشاعت کا نمبر آجائے گا، اور پھر کیا بعید ہے کہ آخری کڑی ”اصول تفسیر پر بھی کچھ کا وش و کوشش کی توفیق ہو جائے اور یوں یہ سلسلہ

و جنامه مسك كا مصداق قرار پائے ، وما توفيقي إلا بالله

کتاب کی موجودہ صورت میں جو اشاعت پذیر ہورہی ہے، یہ اس کی تیسری حیض کا نتیجہ ہے، اونی معلومات و مواد جمع کرنے کے بعد تبیض کی اور استاذی مولانا محمد زکریا صاحب استاذ دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو کی خدمت میں پیش کیا، انھوں نے تحسین کے ساتھ کچھ مشورے دیئے ، پھر دوسری مرتبہ تبیض میں لگا ، اور تکمیل کے بعد مزید توفیق و اعتماد کے لیے مکرمی مولانا مفتی سعید احمد صاحب پالن پوری استاذ دارالعلوم دیوبند کی خدمت میں مجموعہ کو پیش کیا، انھوں نے بھی سرسری نظر سے ملاحظہ فرما کر تحسین کی ، اس عرصہ میں ایک کاپی کرمی و منظمی حضرت مولانا محمد تقی صاحب عثمانی (کراچی) کی خدمت میں پہنچی اور انھوں نے بڑی ہمت افزائی فرمائی ، البتہ اس وقت تک کے کام میں یہ خامی تھی کہ مسائل کے ساتھ حوالہ جات کا اندراج نہیں تھا، کچھ خود داعیہ ہوا ، کچھ بعض اکابر کی تاکید ہوئی اور اس کام کی طرف متوجہ ہونا پڑا، اور اس کے لیے از سر نو تمام مراجع کو جمع کر کے سارے مباحث کو کھنگالنا پڑا اور بالآخر بتوفیق خداوندی حوالہ جات کے ساتھ تیسری تبعیض تکمیل کو پہنچی۔

اس مجموعہ میں ابتدائی مراحل سے لے کر انتہائی مراحل تک تدریس و تصنیف سب لائنوں میں عموماً جو اصول سامنے آتے رہے ہیں، ان سب کو جمع کرنے کی سعی کی گئی ہے، تا کہ کتاب بہتر سے بہتر تعارف کا ذریعہ بن سکے اور اس کے مباحث صرف اصول کے بیان یعنی ان کی تعریفات ، احکام، امثلہ اور اقسام و بعض ضروری توضیحات و تفصیلات پر مشتمل ہیں، نہ اختلافات کا ذکر ہے اور نہ دلائل کا، احناف کے مختلف فیہ اقوال میں سے بھی حسب رجحان یا حسب اختیار فقہاء کسی ایک کو لے لیا گیا ہے۔ اس مجموعہ کی تالیف میں ایک خاص انداز اپنایا گیا ہے، جو ایسے علوم وفنون کے حق میں زائد سے زائد سہولت پر مشتمل اور سودمند سمجھا گیا ہے، جیسے عبارت میں الجھاؤ سے بچنے کی سعی کی گئی ہے، ترتیب عبارات میں بھی اس کا خاص لحاظ رکھا گیا

Usool ul Fiqh

By Maulana Ubaidullah Asadi

Read Online

Download (4MB)

Link 1      Link 2

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Discover more from E-Islamic Books

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading