اعتکاف کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا

اعتکاف کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا

اعتکاف کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا

اعتکاف کے مسائل کا انسائیکلو پیڈیا تالیف: مفتی انعام الحق قاسمی

بسم الله الرحمن الرحيم پیش لفظ

اللہ رب العزت کا عظیم احسان اور بے انتہاء مہربانی ہے کہ نماز کے مسائل کا ا ئیکلو پیڈیا، روزہ کے مسائل کا انسائیکلو پیڈیا، زکوۃ کے مسائل کا انسائیکلو پیڈیا، حج اور عمرہ کے مسائل کا انسائیکلو پیڈیا ، سفر کے مسائل کا انسائیکلو پیڈیا، تراویح کے مسائل کا انسائیکلو پیڈیا، میت کے مسائل کا انسائیکلو پیڈیا، قربانی کے مسائل کا انسائیکلو پیڈیا غسل کے مسائل کا انسائیکلو پیڈیا اور عمرہ اور حج کا آسان طریقہ منظر عام پر آنے کے بعد اب الحمد للہ اعتکاف کے مسائل کا انسائیکلو پیڈیا بھی تیار ہو گیا ہے اور طباعت کے لئے پریس جانے والا ہے، اس پر جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے، شکر کا حق ادا نہیں ہو سکتا۔ اعتکاف ایک عظیم عبادت ہے، گناہوں کی معافی کا سنہرا موقع ہے، اللہ تعالیٰ سے تعلق قائم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، معصوم فرشتوں کی رفاقت ہے ، اور نیک لوگوں کی جماعت میں شمولیت کا نادر موقع ہے، اور نیک لوگوں کی جماعت میں شامل ہوئے بغیر جنت میں داخل ہونا ممکن نہیں ہے۔ اللہ تعالٰی نے فرمایا: ﴿ فادخلي في عبادي وادخلي جنتي قبر کی تنہائی، ظلمت و تاریکی اور وحشت کو دور کرنے کی زندگی میں عملی تربیت ہے ، شب قدر جیسی عظیم بے مثال رات کی فضیلت کو حاصل کرنے کا نبوی طریقہ ہے، اور یہ اعتکاف سنت مؤکدہ ہے۔

اعتکاف کی فضیلت اور اہمیت کو سمجھنے کے لئے اتنی بات کافی ہے کہ افضل الانبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم دنیا سے رخصت ہونے تک پابندی سے اعتکاف کرتے رہے۔

اعتکاف کا یہ سلسلہ صرف نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے سے شروع نہیں ہوا بلکہ اللہ تعالٰی کے گھر کعبتہ اللہ کی تعمیر کی ابتداء سے شروع ہوا ہے اور قیامت تک جاری رہے گا، حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام نے نماز پڑھنے والوں اور اعتکاف کرنے والوں کے لئے بیت اللہ کو صاف ستھرا رکھا ہے، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے توریت حاصل کرنے کے لئے کوہ طور میں چالیس دن کا اعتکاف فرمایا ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نبوت سے سرفراز ہونے سے پہلے غار حرا میں ، پھر ہجرت کے بعد موت تک مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں اعتکاف فرمایا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک دور میں اور اس کے بعد صحابہ کرام اعتکاف کرتے رہے، پھر تابعین، تبع تابعین اور ائمہ مجتہدین اور اولیاء کرام مساجد میں اعتکاف کرتے رہے ، اور ازواج مطہرات اور صحابیات اپنے اپنے گھروں میں جگہ مخصوص کر کے اعتکاف کرتی رہیں، اور امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے سے آج تک اس پر عمل کرتی آرہی ہے۔

دوسری طرف کفار و مشرکین بھی اپنے ہاتھ سے بنائے ہوئے بتوں کے پاس اعتکاف کرتے رہے ہیں، جو سراسر ضلالت اور گمراہی میں مبتلا تھے اور آج تک اس گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں، اللہ تعالٰی سب کو ہدایت کی توفیق دے۔ آمین چونکہ مسنون اعتکاف کا وقت ایک سال کے بعد آتا ہے، لمبا وقفہ ہونے کی وجہ سے مسائل بھی یاد نہیں ہوتے ، خاص طور پر اعتکاف کے اہم اور نازک عبادت ہونے کی وجہ سے اس میں بھول چوک بھی معاف نہیں ، معمولی بے احتیاطی اور بے خیالی سے اعتکاف فاسد ہو جاتا ہے اور قضا لازم ہوتی ہے، اس لئے بندہ نے اعتکاف کے ضروری ضروری مسائل حروف تہجی کی ترتیب سے جمع کر دیئے ہیں تا کہ اعتکاف کرنے والوں کو مسائل کے اعتبار سے پریشانی نہ ہو، بلغت کی کتاب کی طرح آسانی سے مسائل کو نکال کر پڑھ لیں اور اس کے مطابق عمل کرلیں۔

Itikaf ke Masail ka Encyclopedia

By Mufti Inamul Haq Qasmi

Read Online

Download (7MB)

Link 1      Link 2

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Discover more from E-Islamic Books

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading