افادات و تحریرات حکیم عبدالحکیم

افادات و تحریرات حکیم عبدالحکیم

افادات و تحریرات حکیم عبدالحکیم

جی محترم پہلی بات یہ ذہن میں رکھیں کہ صابر صاحب کی کتاب مبادیات طب، طب مفرد اعضاء کے مطابق نہیں بلکہ وہ طب یونانی مطابق ہے میں آپ کو طب مفرد اعضاء کے مطابق جواب دوں گا ان شاء اللہ

والسلام راٹھور

سوال : ارکان کتنے ہیں ؟ جواب: ارکان کل چہار ہیں

سوال : ارکان کیا ہیں جواب ارکان کیفیات ہیں سردی، خشکی، گرمی ، تری۔

سوال: تو پھر آگ پانی مٹی ہوا کیا ہیں ؟

جواب : یہ ارکان کے طیف ہیں یعنی گھر ہیں۔ ترکی کا گھر پانی۔ سردی کا گھر مٹی۔ خشکی کا گھر ہوا۔ اور گرمی کا گھر آگ ہیں پہلے ان کو دیکھ لیں کیا آپ کو ان کی سمجھ آتی ہے یا نہیں۔ جی محترم اب باری آتی ھے مزاج کی

مزاج کی تعریف:

کیفیات کے آپس میں فعل و افعال کسر و انکسار کے بعد جو نئی چیز پیدا ہو گی وہ مرکب ہو گی اس کو مزاج کہتے ہیں۔

سوال: مزاج کتنے ہیں ؟

جواب : کل مزاج آٹھ ہیں جن میں سے دو غیر فعلی ہیں اور چھ مزاج فعلی ہیں۔ غیر فعلی مزاج کا تعلق الحاقی خلیات یا بنیادی اعضاء ہڈی سے ہے ، فعلی مزاج کا تعلق فعلی اور حیاتی اعضاء اعصاب عضلات اور غدد سے ہے، خشکی کا تعلق عضلات سے اس کے ، بھی دو مزاج ہیں خشکی سردی اور خشکی گرمی، گرمی کے بھی دو مزاج ہیں گرمی خشکی اور گرمی تری تری کے بھی دو مزاج ہیں تری گرمی اور تری سردی، سردی کے بھی دو مزاج ہیں سردی تری اور سردی خشکی، یہ کل آٹھ مزاج بنتے ہیں طب مفرد اعضاء کے مطابق، اب یہاں بھی سمجھ لیں کہ آپ کا کوئی سوال بنتا ہے یا نہیں اچھی طرح غور و فکر فرمائیں و السلام راٹھور

جی محترم اب اخلاط کی باری آتی ھے

اخلاط کتنے هیں

اخلاط کتنے ہیں اور کون کون سے ؟ اخلاط کل چار ہیں۔ پہلی ۔ خلط احمر جس سے خون کی سرخی قائم ہے اس کا تعلق عضلات سے ہے، دوسری خلط اصفر ہے جس سے خون میں حرارت قائم رہتی ہے اس کا تعلق غدد سے ہے، تیسری خلط ابیض یا بلغم اس کا تعلق اعصاب سے ہے اس کی وجہ سے خون میں مائیت پوری رہتی ہے، چوتھی خلط اسود یہ اخلاط کے پختہ ہوتے وقت تلچھٹ کی صورت میں پیدا ہوتی ہے اس کا تعلق الحاقی خلیات سے ہے ، اس کی وجہ سے خون میں لیس دار مادے کی وجہ سے گاڑا پن رہتا ہے۔ جی محترم یہاں بھی غور فرمائیں اگر کوئی سوال ہو تو میں حاضر ہوں ہاں ایک اور بات یاد رکھیں یہ گفتگو آپ اور میرے درمیان امانت ہے اس کو ابھی اپنے پاس رکھنا ہے کسی گروپ میں یا کسی دوست کے ساتھ شئیر نہیں کرنا جب مکمل ہو جائے گی، تو آپ کو خود سمجھ آجائے گی کہ لوگ صرف سمجھنا نہیں چاہتے بلکہ وقت ضائع کرتے ہیں وسلام راٹھور۔

عمر کے مختلف حصوں میں مزاج سوال: میرے خیال میں 50 یا 55 سال سے اوپر مرد عورت 90 فیصد عضلاتی اعصابی اور اعصابی عضلاتی مریض ہوتے ہیں۔ 15 سال سے 40 یا 50 سال تک مرد عضلاتی غدی یاغدی عضلاتی مریض ہوتے ہیں 90 فیصد 10 سال سے لے کر 40 سال تک خواتین غدی عضلاتی غدی اعصابی یا اعصابی غدی مریض ہوتے ہیں 90 فیصد ۔ چھوٹے بچے 90 فیصد اعصابی مریض ہوتے ہیں۔ حکماء میری اس بات سے اتفاق کرتے ہیں یا نہیں ؟

جواب: جی محترم اس دور میں عمر سے مزاج کا حساب لگانا بہت مشکل ہو چکا ہے، آپ اس طرح سمجھنے کی کوشش کریں شیر خوار اعصابی غدی، بچپن اعصابی عضلاتی، لڑکپن عضلاتی اعصابی، جوانی عضلاتی غدی، عورت کی جوانی غدی اعصابی، بڑھاپا عضلاتی اعصابی، ضعیف العمری اعصابی عضلاتی، اس دور میں کچھ پتہ نہیں چل رہا، لوگ بچپن میں جوان اور جوانی میں بوڑھے ہو رہے ہیں بس ترتیب کا خیال رکھیں۔

سوداء کے متعلق سوال

سوال : استاد محترم سودا کے متعلق ایک وضاحت طلب کرنی تھی، آپ کی ایک آڈیو سنی تھی جس میں آپ نے فرمایا تھا کہ ، “سوداتینوں اخلاط کا وہ تلچھٹ ہے جو تینوں اخلاط کے جل جانے کے بعد پیدا ہوتا ہے “۔ جبکہ کلیات تحقیقات صابر ملتانی رحمہ اللہ علیہ 909/1 میں لکھا ہے کہ ” یہ بات بھی ذہن سے نکال دیں کہ سود اوہ خلط ہے جو جل چکی ہے ہر گز نہیں، بلکہ سودا میں سردی کی شدت ہے جس کو ابھی تک گرمی کا کوئی اثر نہیں ملا ہے۔

جواب : جی محترم صابر صاحب نے اور ابن سینا دونوں علماء طب نے اخلاط کی پیدائش میں دودھ کی مثال دی ہے ، اس پر غور فرمائیں کہ دودھ اکیلا تھا جب اس کو پکا یا گیا تب وہ چار حصوں میں تقسیم ہوا، اگر حرارت نہیں ملی تو پھر سو د اسیاہ کیسے ہوا پیدائش اخلاط کو پڑھیں تب درست سمجھ آئے گی ، کئی بار یہ لکھا گیا ہے کہ جو چیز جلتی جائے وہ سودا ہے بس شرط یہ ہے کہ طبعی وہ ہے جو جگر میں پیدا ہو ، رہی بات سردی کی تو محترم جو چیز جل جائے یعنی خاک ہو جائے اس میں سے حرارت خارج ہو جاتی ہے اور جس چیز میں سے حرارت خارج ہو جائے وہ سرد ہوتی ہے، اسی لیے سوداء مٹی ارضی مادہ خاکی مادہ الحاقی مادہ الحاقی خلیہ اور ہڈی میں سردی۔

افادات و تحریرات حکیم عبدالحکیم صاحب رحمہ اللہ

معالجات

تحلیلی عضوکی میڈیسن دینا

سوال : تحلیلی عضو کی میڈیسن دینا کیسا ہے ؟

جواب: کسی بھی صورت میں تحلیلی عضو کی میڈیسن نہ دی جائے ورنہ تحلیل کی زیادتی ہو جائے گی، اور مریض کا سخت نقصان ہو جائے گا، خاص طور پر کسی بھی عضو کی مشینی تحریک میں زیادہ خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ، مگر ایک صورت میں تحلیلی عضو کی مدد کی جاسکتی ہے کہ تحلیلی عضو سے پچھلے عضو کو مقوی غذادی جائے، پچھلے کی مقوی غذا تحلیلی عضو کو سپورٹ مہیا کرے گی، اگر ڈائریکٹ تحلیلی عضو کو مقوی غذادی جائے تو اس سے تحلیلی عضو کو فائدہ نہیں ہو گا۔ (حکیم افضل صاحب)

میاں بیوی کے خون کا گروپ مخلتف ھونے سے حمل پر اثر سوال : ایک خاتون کا خون گروپ او پازیٹو ہے ، اس کے خاوند کا او نیگٹیو ہے، کیا حمل ہو جائے گا؟ اور اس میں حمل کرنے کے چانسز کتنے ہوتے ہیں ، ان کا تدارک بھی پلیز بتائیں ؟ دو سراکیس خاتون او نیکٹیو اور خاونداے پازیٹو ہے ، اس صورت میں کیا حالات ہونگے ؟

جواب: میں نے بہت سے کیس ایسے دیکھے ہیں کہ دونوں کا گروپ ایک ہی ہوتا ہے ، لیکن وہ صاحب اولاد ہوتے ہیں، اور شوہر کا خون بھی لگتا ہے پھر بھی کوئی مسئلہ نہیں بنتا، حمل بھی ہوتا ہے اور صحت مند بچے بھی پیدا ہوتے ہیں، یہ علیحدہ بات ہے کہ ان میاں بیوی میں سے کسی کو کوئی ایسی مرض ہو جس کی وجہ سے کچھ مسائل پیدا ہو جائیں ، ورنہ گروپ کی وجہ سے کچھ بھی نہیں ہوتا۔ جی محترم شدید 5 لاثانی دیں سبزی شور بے والی 5 تا 6 نمبر قہوہ گوکھر و تخم گزر گڑ ڈال کر پلائیں۔

مادیے کا نضج پا جانے کا مطلب سوال : مادہ کا نتیج پانا کیا ہے؟

جواب : مادے کا نتیج پا جانے کا مطلب ہے کہ طبیعت مرض پر قابو پانے میں کامیاب ہو گئی ہے، معالج کے لیے آسانی ہے کہ

طبیعت کو صحت کی طرف لے جائے۔ والسلام راٹھور 

سکیڑ

سوال: اعضاء کا سکڑنا کیا ہے؟

افادات و تحریرات حکیم عبدالحکیم صا رحمہ اللہ

جواب : پھیلنا اور سکڑ ناصرف عضلات کا کام ہے، یہ فعلی اور حرکتی ہے ، ویسے اعضاء کا سکڑ ناجو بیماری کی حالت میں ہے وہ ہر عضوا اپنی ذاتی تحریک میں ہی سکڑتا ہے ، جیسے جگر گردوں کا سکڑنا، دماغ کا سکڑنا، قلب کا سکڑنا، پھیپھڑوں کا سکڑنا، یہ صرف عضلات کا ہی سکڑنا نہیں ہوتا ، ہر سیل اپنی تحریک میں ہی سکڑتا ہے ، رطوبت سے پھولتا ہے، اور حرارت سے پھیلتا ہے، یعنی عضلات اپنی تحریک میں سکڑتے ہیں، غدد اپنی تحریک میں سکڑتے ہیں، اور اعصاب اپنی تحریک میں سکڑتے ہیں۔ یہ وضاحت اس لیے کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی کہ کہیں طلباء غلط فہمی کا شکار نہ ہو جائیں، بس یہ خیال رکھا جاتا ہے کہ کون سی تسکین ہے جس کو تحریک دینی ہے، اور تحریک کے مقام پر تحلیل پیدا کر کے اس کا سکیڑ توڑنا ہے۔ والسلام راٹھور

بچوں کی جلد کا پھٹنا

سوال: جلد کا پھٹنازیادہ تر بچوں میں کیوں ہوتا ہے؟

جواب : جلد کا پھٹنا زیادہ تر بچوں میں ہوتا ہے ، جو مر طوب ہوتے ہیں، اس لیے ہاتھ اور پاؤں کی جلد زیادہ پھٹتی ہے، کیونکہ رخسار ہاتھ اور پاؤں میں اعصاب زیادہ ہوتے ہیں، اس دور میں بچے چونکہ ترشی زیادہ لیتے ہیں، اس لیے بہت کم نظر آتا ہے ہاتھ پاؤں کا پھٹنا۔ یادر ہے کہ جب اعصاب میں تحریک ہوتی ہے تو اعصاب میں ریاح اور خشکی ہوتی ہے ، جس کی وجہ سے اعصاب پھٹ جاتے ہیں خون میں رطوبت زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے عضلات پھول جاتے ہیں، اور جب عضلات میں تحریک ہوتی ہے تو ریح اور خشکی عضلات میں بڑھ جاتی ہے ، حرارت اعصاب میں بڑ جاتی ہے جس کی وجہ سے اعصاب نرم ہو جاتے ہیں اس وجہ سے جلد پھٹتی نہیں ، بس تحلیل تسکین اور تحریک کو سمجھ لینے سے کبھی یہ مشکل پیش نہیں آتی کہ کہاں رطوبت جذب ہو

رہی ہے اور کہاں حرارت اثر انداز ہو رہی ہے ، اور کہاں ہوا خراش پیدا کر رہی ہے۔ والسلام راٹھور

آنکھوں سے تشخیص

سوال: جھیل جیسی آنکھ اور پھول نما آنکھ کیا کہتی ہے؟

جواب : جھیل جیسی آنکھیں، یہ آنکھیں انتہائی چمکدار ہوتی ہیں، اس میں نہیں باہر کی طرف نکلتی ہیں، ایسے لوگوں بہت حساس قسم کے ہوتے ہیں، ان پر موسمی تبدیلیوں کا بہت جلد اثر ہوتا ہے، ان پر بلحاظ عمر جو تبدیلیاں ہوتی ہیں ان سے بھی یہ بہت جلد متاثر ضرور ہوتے ہیں، یہ لوگ معمولی سے خبطی بھی ہوتے ہیں، دوسروں کے موڈ سے بھی جلد متاثر ضرور ہوتے ہیں، روز مرہ زندگی میں اپنی عقل سے کام لیتے ہیں، ایسے لوگوں کو ان کی حساسیت کی وجہ سے جلد نقصان پہنچایا جا سکتا ہے۔

Ifadat Hakeem Abdul Hakeem

Read Online

Download

درجہ اولی نصاب


Discover more from E-Islamic Books

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Discover more from E-Islamic Books

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading