اقلیتوں کے حقوق اور اسلاموفوبیا
اقلیتوں کے حقوق اور اسلاموفوبیا ، اس سلسلہ میں عہد نبوی کا اسوہ ، اسلامی تعلیمات اور مسلمانوں کی تاریخ، عالم اسلام میں غیر مسلم اقلیت اور غیر مسلم اکثریت ممالک میں مسلمانوں کے مسائل اور اسلامی نقطہ نظر سے ان کا تجزیہ، نیز مغرب کی طرف سے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف پھیلائی جانے والی نفرت کے اسباب، پس منظر اور ان کے حل پر سیر حاصل مقالات اور مباحثات کا مجموعہ جو جنوری ۲۰۱۰ء میں اکیڈمی کے تحت منعقد ہونے والے سمینار کے لئے آنے والی تحریروں کا مجموعہ ہے۔
ایفا پبلیکیشنز، نئی دهلی
مجلس ادارت
مولا نا محمد نعمت اللہ اعظمی
۲- مولانامحمد برہان الدین جھلی
۳۔ مولانا بدر الحسن قاسمی
م – مولانا خالد سیف اللہ رحمانی
۵ – مولانا عتیق احمد بستوی
۶ – مفتی محمد عبید اللہ اسعدی
پیش لفظ
چند صدیوں پہلے مختلف مذہبی اور نسلی اکائیاں الگ الگ بود و باش اختیار کرتی تھیں اور ان کے درمیان اختلاط و اشتراک بہت کم پایا جاتا تھا، اس لئے اقلیتوں کا وجود کم ہوتا تھا، ستر ہویں صدی کے انقلاب اور جمہوری نظام حکومت کے ارتقاء کے باعث صورت حال میں تبدیلی آئی ہے اور کثیر مذہبی، کثیر نسلی، کثیر لسانی اور کثیر تہذیبی سماج کو ارتقا حاصل ہوا ہے، اس لئے آج بحیثیت مجموعی دنیا میں تعداد کے اعتبار سے اقلیتیں زیادہ ہیں، خود مسلمانوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ دنیا میں مسلمان اقلیتوں کا تناسب پچاس فی صد ہے۔
ان حالات نے عالمی سطح پر اقلیتوں کے حقوق کے مسئلہ کو اہم بنادیا ہے، بین الاقوامی قوانین میں بھی اس کو محوظ رکھا گیا ہے، انسانی حقوق کے چارٹ میں اس کو شامل کیا گیا ہے، اور خود ہمارے ملک کے قانون میں بھی اس کی رعایت کی گئی ہے؛ کیونکہ اکثریت کا استبداد بعض اوقات اقلیت کے لئے معاشرہ کو ظلم وجور کی بھٹی بنا دیتا ہے، اسی لئے اسلام میں اقلیتوں کے حقوق کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے اور تاریخ شاہد ہے کہ مسلمانوں نے اپنے اقتدار اور غلبہ کے دور میں بڑی حد تک اس کو لحوظ رکھا ہے۔ اس پس منظر میں اسلامک فقہ اکیڈمی نے ایک سمینار خاص اسی موضوع پر ۲، ۳/ جنوری ۲۰۱۰ء کو ہمدرد یونیورسٹی دہلی میں منعقد کیا، جس میں اسلامی ، انسانی اور سیاسی نقطہ نظر سے اقلیتوں کے حقوق پر گفتگو کی گئی اور حقیقی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، نیز فطری طور پر خصوصیت سے ہندوستان میں اقلیتوں کی جو صورت حال ہے، اس پر خصوصی توجہ دی گئی۔
موجودہ دور میں مسلمان اقلیتوں کے حقوق سے ایک اہم موضوع ” اسلاموفوبیا کا متعلق ہو گیا ہے، انسان فطری طور پر امن پسند اور انصاف پسند واقع ہوا ہے، لیکن جب کوئی انسانیت دشمن گروہ نفرت کی آگ سلگا دیتا ہے تو انسان اپنی فطرت سے ہٹ جاتا ہے اور امن و انصاف کو شرمسار ہونا پڑتا ہے، اہل مغرب بد قسمتی سے مختلف ادوار میں اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف نفرت انگیز پروپیگنڈوں کا ہتھیار استعمال کرتے رہے ہیں، شاید کسی زمانہ میں یہودیوں کے خلاف بھی اس طرز عمل کو اختیار کیا گیا تھا، اس وقت مسلمانوں کے ساتھ یہی رویہ اختیار کیا جارہا ہے اور نفرت کی دیوار میں اس طرح اٹھائی جارہی ہیں کہ ایک ہی سماج میں لوگ ایک دوسرے کو دیکھنے کے بھی روادار نہیں ہوں۔ خاص طور پر اسلاموفوبیا کی وجہ سے مسلمان اقلیتیں اپنے جائز حقوق سے محرومی کا شکار ہوتی ہیں، اسی پس منظر میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق اس موضوع سے اسلاموفوبیا کے عنوان کو بھی جوڑ دیا گیا۔ بحمد اللہ اس مجموعہ میں اپنے موضوع سے متعلق تعارفی اور تجزیاتی نقطہ نظر سے بہت اہم بخشیں آگئی ہیں اور دینی نقطہ نظر کے علاوہ عالمی اور عملی صورت حال پر بھی چشم کشا روشنی ڈالی گئی ہے، یہ تمام تحریریں اسی سمینار کا اثاثہ ہیں ، اس مجموعہ کو اکیڈمی کے شعبہ علمی کے رفقاء مولانا صفدر زبیر ندوی ، اور مولانا محمد سراج الدین قاسمی نے بڑی محنت سے مرتب کیا ہے، مجھے امید ہے کہ اصحاب ذوق کے لئے یہ ایک دستاویزی سوغات اور فکری سر مایہ ثابت ہوگا۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کاوش کو قبول فرمائے۔
خالد سیف اللہ رحمانی جنرل سکریٹری اسلامک فقہ اکیڈمی (انڈیا)
Aqalliyyaton key Huqooq aur Islamophobia
By IFA
اقلیتوں کے حقوق اور اسلاموفوبیا
Read Online
Download (10MB)
Discover more from E-Islamic Books
Subscribe to get the latest posts sent to your email.