اللولو والمرجان

اللولو والمرجان

اللولو والمرجان

اللؤلؤ والمرجان فيما اتفق عليه الشيخان

اللولو والمرجان صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی متفق علیہ 1906 احادیث کا مستند مجموعہ

ترتيب علامہ محمد فواد عبدالباقی

ترجمه مولا نا محمد رفیق چودھری مكتبه وانت ام الاهل

عرض مترجم

قرآن مجید کے بعد اسلامی شریعت کا دوسرا بنیادی ماخذ (Basic Source of Islamic Sharia) سنت ہے جس کی اساس احادیث صحیحہ پر ہے۔ ان صحیح احادیث میں سب سے اعلیٰ درجہ اُن کا ہے جن کی صحت پر امام بخاری اور امام مسلم دونوں کا اتفاق ہو ۔ ایسی احادیث کو ” متفق علیہ” کہا جاتا ہے۔

علامہ محمد فواد عبدالباقی نے تمام متفق علیہ احادیث کو جن کی تعداد 1906 ہے ، ایک کتاب میں جمع کر دیا ہے جس کا نام ” اللُّؤْلُؤُ وَ الْمَرْجَانُ فِي مَا اتَّفَقَ عَلَيْهِ الشَّيْخَانِ“ اللولو والمرجان ہے اور اسے مختصر کر کے اللو لُو وَالْمَرْجَانُ“ کہتے ہیں۔ علامہ موصوف نے اس سے پہلے کئی اہم علمی کام کیے جن میں معجم المفہرس لالفاظ القرآن الکریم نامی کتاب شامل ہے اور جو قرآن کے تمام الفاظ کا نہایت عمدہ مستند اور مکمل انڈکس ہے۔

زیر نظر کتاب ” اللولو والمرجان “ کا نام قرآن کی درج ذیل آیات کی طرف تصیح ہے: مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ يَلْتَقِيَانِ ، بَيْنَهُمَا بَرْزَخٌ لا يَبْغِيَانِ فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبْنِ ، يَخْرُجُ مِنْهُمَا اللُّؤْلُو وَالْمَرْجَانُ ، فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَنِ ٥ ﴾ [الرحمن : 23019) اسی ( اللہ ) نے دو طرح کے سمندر بنا دیے اور اُن کو آپس میں ملا دیا۔ مگر ان کے درمیان ایک پردہ حائل کر دیا جس سے وہ تجاوز نہیں کرتے ۔ تو تم اپنے رب کی کن کن قدرتوں کو جھٹلاؤ گے ۔ پھر ان دونوں قسم کے سمندروں سے موتی اور مونگے نکلتے ہیں۔ تو تم اپنے رب کی کن کن قدرتوں کو جھٹلاؤ گے ۔ گویا اس کتاب میں احادیث کے دو سمندروں صحیح بخاری اور صحیح مسلم کو ملا دیا گیا ہے اور ان دونوں کے موتی مرجان ایک ہی لڑی میں پرو دیے گئے ہیں۔ اہل علم جانتے ہیں کہ صحیح بخاری کو اگر چہ تمام کتب احادیث پر فضیلت حاصل ہے تاہم اس کی احادیث کی ترتیب مناسب نہیں ۔ اس میں کوئی حدیث تلاش کرنی ہو تو بہت مشکل سے ملتی ہے اور بعض اوقات ایسے باب اور کتاب میں جاملتی ہے جہاں اس کے موجود ہونے کا وہم و گمان بھی نہیں ہوتا۔ اس کے برعکس صحیح مسلم ( جس کا درجہ صحیح بخاری کے بعد آتا ہے ) میں احادیث کی

ترتیب اور ابواب بندی نہایت عمدہ ہے جس کے نتیجے میں اس میں کوئی حدیث ڈھونڈنا بہت آسان ہے۔ کیونکہ امام مسلم براللہ نے ہر حدیث کو اس کے مناسب اور متعلق مقام پر درج کیا ہے اور ساتھ ہی اس سے ملتی جلتی احادیث کے تمام طرق جمع کر دیے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اللؤلؤ والمرجان میں ہر حدیث کا متن صحیح بخاری سے مگر اس کی ترتیب صحیح مسلم کے ابواب و کتب سے لی گئی ہے اور یہ دنیا میں بیح ترین اور مستند ترین احادیث کا مجموعہ بن گیا ہے۔

اللولو والمرجان

میں نے اس کتاب کا عربی سے اردو میں ترجمہ کیا ہے مگر اصل کتاب کے برعکس ہر حدیث کا حوالہ باب اور کتاب سے دینے کی بجائے اُس کے نمبر شمار کے لحاظ سے دیا ہے۔ سلسلہ نمبر کے لیے مکتبہ دار السلام” کی مطبوع” الكتب الستة“ پر اعتماد کیا گیا ہے۔ اس میں صحیح بخاری کی احادیث کے نمبر ہماری مروجہ کتب کے مطابق ہیں مگر صحیح مسلم کی احادیث میں اس کے مقدمے کی احادیث کو بھی شمار کر لیا گیا ہے جن کی تعداد 93 ہے ۔ مروجہ کتب میں صحیح مسلم کی حدیث تلاش کرنے کے لیے اُن کے دیے ہوئے نمبروں میں سے 93 کا عدد تفریق کر کے مطلوبہ حدیث نمبر حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس کے باوجود بعض نسخوں میں ایک دو نمبر آگے پیچھے ہونے کا امکان بھی موجود ہے۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ ہمیں سنت کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق دے اور میری اس ادنی کاوش کو قبول فرمائے۔ آمین ! رَبَّنَا تَقَبَّلُ مِنَّا إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ

لاہور

15۔ اپریل 2005 ء 5۔ ربیع الاول 1426ھ

والسلام

محمد رفیق چودھری

 

Al Lulu Wal Marjan Urdu Translation By Shaykh Muhammad Rafeeq Chaudhry

Read Online

Version 1

اللولو والمرجان
اللولو والمرجان

Download

Version 1 [148]

درجہ اولی نصاب

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.