المفردات اسلامی
المفردات الاسلامی تالیف: حکیم فیض محمد فیض
بندہ ناچیز کو اس کتاب المفردات الاسلامی کی نظرثانی سونپی گئی تو اس بارگراں کو نصرت خداوندی کو شامل حال سمجھتے ہوئے قبول کیا۔ اس کا بغور مطالعہ کیا اس میں سب سے اہم کمال یہ ہے کہ اس خطہ ارض میں پائی جانی والی جڑی بوٹیوں، سبزیوں، درختوں، اناجوں اور جانوروں کی قانون فطرت پرخاصیتیں اور فطری مزاج قائم کردیئے گئے ہیں۔ دور دراز نظر دوڑانے پر ایسا حاذق طب قرآن و سنت کا شیدائی حکیم نہیں ملے گا۔ اس ادنی سے شاگرد کو ان کے ساتھ زندگی کی چندگھڑیاں گزارنے کا موقع ملا۔
میرے ذہن کے مطابق میں ان کو اسلام کے سچے عاشق، عوام دوست اور مہربان کہے بغیر نہ رہ سکوں گا۔ کیونکہ حکیم صاحب نے تمام غذاوں اور دوا کے تعلق پر معلومات و ہدایات قرآن و سنت سے ہی اخذ کر کے اس ڈھلتی ہوئی اور یہود کے ہاتھوں قتل ہونے والی غریب عوام کے لئے شافی علاج پیش کیا ہے۔ چونکہ حدیث مبارکہ کے تحت معدہ کو تمام بیماریوں کی جڑ کہا گیا ہے۔ اس لئے جراثیمی تھیوری غلط ثابت ہوگئی ہے۔ صرف جراثیم مارنے سے بیماری ختم نہ ہوگی۔ بلکہ جراثیم جہاں پیدا ہورہے ہیں۔ اس جگہ کو اہمیت دی جائے تو کامیابی ہی کامیابی ہے۔ اس بات سے یہ واضح ہوگیا کہ ہر مرض کی یقینی شفا کے لئے معدہ کی اصلاح نہایت ضروری ہے۔ اور یہ اصلاح بھی چار اخلاط کے تحت بالغذا اور دوا کرنا ہی اصل کامیابی ہے۔
علامات کے فوائد
بخار ہونا صحت کی دلیل ہے یعنی بدن کے زہریلے مادے صاف ہوتے ہیں۔ تم اپنے برے اعمال سے روحانی اور جسمانی بیماریوں کو دعوت دیتے ہو، حرام دولت سے پیٹ بھر کر بے انصافی کرتے ہو۔ قے اور اسہال سے زہریلے مادے صاف ہوتے ہیں ۔ نزلہ زکام جریان و پسینہ کے ذریعے خون صاف ہوتا ہے ۔ لیکن قلب کے اعتدال کا نام صحت ہے۔ بیماری کی شدت کی وجہ سے جب آپ توبہ کرتے ہیں تو اللہ تعالی تمہارا حامی و ناصر بن جاتا ہے۔ تمہیں معاف کردیتا ہے۔ اور صحت جیسی نعمت دے کر رزق میں بھی اضافہ کرتا ہے۔
Al Mufradat ul Islami
آن لائن پڑھیں
ڈاون لوڈ پی ڈی ایف
Link 1 Link 2
Discover more from E-Islamic Books
Subscribe to get the latest posts sent to your email.