امداد الاحکام
امداد الاحکام جو اس صدی کا عظیم فقہی کارنامہ ہے ، اس کے مقدمہ میں دار چیزیں بیان کرنے کی ضرورت محسوس ہوتی تھی، ایک فقہ کے متعلق ضروری معلومات، مثلاً فقہ اور اس کے مآخذ کا تعارف ، فقہی مسائل میں عہد صحابہ سے ابتک اختلافات کے وجوہ و اسباب ائمہ اربعہ کے مذاہب کی بنیادی خصوصیات، تقلید اجتہاد کی حدود، اختلافی مسائل میں علماء اہل فتوی کیس طرح کسی قول کو اختیار کریں ، اور موجودہ علماء کے فتاری مختلف ہو جائیں تو عوام کیا صورت اختیار کریں، فقوامی طلب کرنے والوں کو کن آداب کا لحاظ ضروری ہے اور فتوی دینے کے آداب اور اس کی ذمہ داریاں کیا ہیں؟ اور دوسری چیز کتاب امداد الاحکام کا تعارت اور اس کے مولفین کے مختصر حالات زندگی۔
اول الذکر مباحث کو والد ماجد مفتی اعظم پاکستان حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحبة الله امداد الفتاوی” کے مقدمہ میں بیان فرمانا چاہتے تھے ، مگر موقع نہ مل سکا، جب زیر نظر کتاب امداد الاحکام کی جلد اول طباعت کے مراحل میں پہنچی اور اس پر مقدمہ لکھنے کی ضرورت سانے آئی تو حضرت والد ماجد کا سایہ سر سے اٹھ چکا تھا ۔ احقر نے علی کم مائیگی اور دارالعلوم کراچی کی ہمہ وقتی مصروفیات کے باوجود بنام خدا تعالیٰ مقدمہ لکھنے کا ارادہ کیا، اور بے اختیار دل چاہا کہ فقہ کے متعلق جن مباحث کی ضرورت دوالد ماجد کے پیش نظر تھی وہ بھی اس مقدمہ میں اپنی بسار کے مطابق بیان کر دیتے جائیں ، تاکہ بہت سے باذوق حضرات جو فقہ کی طرف نئے نئے متوجہ ہو رہی ہیں۔ اور اس فن کے متعلق ابتدائی معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں اُن کو سہولت ہو۔ ناچیز راقم الحروف نے بنام خدا تعالیٰ ان مباحث کو لکھنا شروع کیا، مگر اختصار کی پوری کوشش کے باوجود فقہ اور اسکے مآخذ ہی کے تعارف میں اجماع کے بیان تک تقریبا سنتر صفی ہو گئے۔ اور اندازہ یہ ہوا کہ باقی مباحث کی تکمیل تک ضخامت دو تو صفحات تک جا پہنچے گی اور وقت بھی کافی لگ جائے گا، ادھر کتاب کی جلد اول طبع ہو چکی تھی، صرت مقدمہ کے انتظار میں اس کی اشاعت ڑکی ہوئی تھی، مجبورا یہ طے کیا کہ یہ مباحث تکمیل کے بعد مستقل کتابی صورت میں جداگانہ شائع کئے جائیں، اور مقدمہ میں صرف کتاب امداد الاحکام کا تعارف و خصوصیات اور اس متولفین کرام کے مختصر حالات زندگی بیان کر دیتے جائیں، والله المستعان
محمد رفیع عثماني خادم دار العلوم کراچی
Imdad ul Ahkaam
By Shaykh Zafar Ahmad Usmani (r.a) & Shaykh Mufti Abdul Kareem Gamthalvi (r.a)
Read Online
Volume 1 Volume 2 Volume 3 Volume 4
Download