انوار المطالع فی ھدایات المطالع

انوار المطالع فی ھدایات المطالع

انوار المطالع فی ھدایات المطالع

کلمات توثیق ودعا

بقلم : ماہر علوم عقلیہ ونقلیہ مولانا محمد یونس صاحب تا جپوری دامت برکاتہم ( شیخ الحدیث جامعہ امداد العلوم وڈالی )

الحمد لله رب العالمين، والصلاة والسلام على سيد المرسلين. فاضل کامل ، نابغہ روزگار : مولوی حافظ محمد حسین صاحب دہلوی کی انوار المطالع في هدایاتِ المُطالع نامی کتاب ایک قیمتی اور گوہر بے بہا تالیف ہے، مؤلف نے اس میں اصول علم مطالعہ اور اُس سے متعلق طلبہ کے لیے ضروری اُمور کو عمدہ ترتیب سے پر ودیا ہے، لیکن کتاب قدیم اردو ر ز میں لکھی ہوئی تھی؛ اس لیے ضرورت تھی کہ اس کو جدید اسلوب میں ڈھال کر سہل سے سہل تر انداز میں طالبان علوم نبوت کے سامنے پیش کیا جائے۔ اس کام کا قرعہ فال محبت مکرم ذکی و فطین، لائق و فائق مولوی محمد الیاس گڑھوی ( مدرس مدرسہ دعوت الایمان مانک پور نکولی) سلمہ اللہ تعالیٰ کے نام نکلا، چناں چہ موصوف نے پوری عرق ریزی اور جانکاہی سے اس کام کو انجام دیا۔ میں نے پورے حواشی دیکھے، ماشاء اللہ اس کا حق ادا کیا ہے، تمام ضروری جگہوں میں مثالوں سے وضاحت، ترتیب و تنسیق کے ساتھ اصول وضوابط اور ضروری اشیاء کو اس طور پر زیب قرطاس کیا ہے کہ، قاری کے لیے کتاب سمجھنا آسان ہو گیا ہے، اور حسنِ تعبیر ، فصاحت کلام کو بھی ہاتھ سے نہیں جانے دیا ہے، اور دیگر محاسن وخوبیوں سے آراستہ و پیراستہ ہے جس کا بہ خوبی اندازہ قارئین کرلیں گے۔ اللہ سبحانہ وتعالیٰ مؤلف وحشی کو مستفدین کی طرف سے بہترین بدلہ عطا فرمائیں ، اور اُن کو صالحین کے گروہ میں شامل فرمائیں۔ مجھے نکتہ نواز پروردگار سے پوری توقع ہے کہ، یہ انوار المطالع فی ھدایات المطالع کتاب طلبہ کے لیے مفید اور اساتذہ کے لیے اُن کے علمی سفر میں معاون ثابت ہوگی ، ولله الحمد اولاً وآخراً

میں عظیم الشان خدا سے دعا گو ہوں کہ، اس کو خالص اپنی رضامندی کا ذریعہ بنائے، اور محشی کو دین قویم کی مزید خدمت کی توفیق حسن سے نوازے! آمین یا رب العالمین۔

(مولانا) یونس تاجپوری مدرس امداد العلوم وڈالی

Anwaar ul Matale

By Allama Hafiz Muhammad Husain

Read Online

Download (3MB)
Link 1      Link 2


Discover more from E-Islamic Books

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Discover more from E-Islamic Books

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading