اورنگزیب عالمگیر

اورنگزیب عالمگیر

اورنگزیب عالمگیر

اورنگزیب عالمگیر ناول اسلم راہی

اورنگ زیب عالمگیر 15 جون 1659ء کو ہندوستان کی سلطنت کے تاج و تخت کا مالک بنا۔ اپنے باپ شاہ جہان کی زندگی ہی میں وہ تخت نشین ہو گیا تھا اور حکومت حاصل کرنے کے لئے اسے ایک عجیب و غریب جدو جہد سے گزرنا پڑا تھا۔ دراصل شاہ جہان کے 4 بیٹے تھے۔ داراشکوہ ، مراد بخش، شاہ شجاع اور اور نگ زیب عالمگیر۔

شاہ جہان کے سب سے بڑے بیٹے داراشکوہ نے شاہ جہان پر ڈورے ڈال رکھے تھے اور وہ ایک طرح سے اپنے باپ کی زندگی ہی میں سیاہ وسفید کا مالک بن گیا تھا۔ اس کے علاوہ شاہ جہان بھی اپنی تمام اولاد میں سے داراشکوہ کو سب سے زیادہ پسند کرتا تھا اور اس پر اعتماد و بھروسہ کرتا تھا اور اس نے دارا شکوہ کو تخت و تاج کا وارث بھی نامزد کر دیا تھا۔

دوسری طرف اور نگ زیب عالمگیر نے بلاشبہ مغلیہ تخت کی بے حد خدمت کی تھی لیکن حقیقت میں اسے اس کی خدمات کا مناسب صلہ نہ مل سکا تھا اس کے علاوہ شاہ جہان نے اپنی زندگی میں داراشکوہ کو اچھے علاقوں کا والی مقرر کیا تھا

Aurangzeb Alamgir

by Aslam Rahi

Read Online

Download

 

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.