تذکرۃ القاضی

TAZKIRATUL QAZI 0000

تذکرۃ القاضی

تذکرۃ القاضی مختصر حالات زندگی مولانا سید محی الدین قاضی

تالیف: مفتی محمد عادل عثمان

حضرت مولا نا خلیل احمد صاحب راند میری دامت برکاتہم صاحبزادہ 

بسم الله الرين الرحيم عزیزم

مولانا مفتی محمد عادل عثمانی سلمہ الہ استاذ دار العلوم اشرفیہ راند میر نے میرے والد محترم حضرت مولاناسیدی الدین صاحب قاضی بالینی کی حیات و خدمات پرمشتمل ایک سوانح مرتب کی اور مسودہ میرے پاس بھیج کر اس پر نظرثانی کرنے اور چین کلمات بطور تاثرات پیش کرنے کا حکم دیا مسودہ پڑھ کر میرے سن شعور سے لے کر والد محترم کی وفات تک، ان کی شفقت کے سائے میں گزرے ہوئے ایام اور وہ خوشگوار یادیں اور ان کی باتیں ذہن و دماغ میں آنے لگیں، جن کو میں اپنے لیے سرمایہ حیات اور حاصل زندگی سمجھتا ہوں، وہی میرے لئے رہبر ہیں، جو قدم قدم پر میری رہنمائی کرتی ہیں۔

بہر حال ! مولانامحمد عادل عثمانی سلمہ نے بہت اچھا کیا کہ انہوں نے نہ صرف والد صاحب کی حیات و خدمات اور صفات و کمالات کو آئندہ نسلوں کے لئے محفوظ کر دیا ، بلکہ ہمارے خاندان کے لئے بھی ایک ایسی دستاویز مرتب ہو گیا، جو خاندان کے بچوں کے لئے نمونہ عبرت اور بہترین مثال ثابت ہوگا۔ ان شاءاللہ تعالی

الله تعالی نے والد محترم کوجن اعلی صفات سے نوازا تھا، ان میں ایک بڑی صفت بھی کہ وہ اپنے فرزندوں کے ساتھ دوست بن کر رہتے تھے، ان کے ساتھ ہماری دوستی اور انسیت کا یہ عالم تھا کہ ہم اپنے ان تھی اور ذاتی معاملات میں بھی ان سے مشورہ لیا کرتے تھے، جن کے لئے عام طور پر درمیانی واسطوں کا سہارا لیا جاتا ہے۔

Tazkiratul Qazi By Mufti Muhammad Adil Usmani

Read Online

Download (12MB)

Link 1      Link 2

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Discover more from E-Islamic Books

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading