تسہیل عاقبۃ الانکار ، ارشاد الحیران
تسہیل عاقبۃ الانکار و ارشاد الحیران
تالیف: مصلح الامت مولانا شاہ وصی اللہ آلہ آبادی
تسہیل و تحقیق: مولانا عمران علی مظاہری
مقدمه
سندی و مرشدی حضرت مولانا محمد کلیم صدیقی دامت بر کاتہم
خاکم بدہن احسن الخالقین رب کائنات نے اپنی شاہ کا تخلیق انسان کو اپنی سنت کے مطابق روح اور جسم سے مرکب بنایا، اس نے دار الامتحان اس دنیا میں انسان کو بھیج کر اس کے جسم و روح دونوں میں صحت و مرض دونوں کی صلاحیت اور گنجائش رکھی ، جسم میں مرض پیدا کرنے کے لئے طرح طرح کے جراثیم اور امراض کے ذرائع پیدا فرمائے ،تو ساتھ ہی ہر مرض کی دوا پیدا فرما کر اس کے علاج کے اسباب بھی بتائے۔
اپنے بندوں میں سے بعض بندوں کو خاص صلاحیتیں عطا فرما کر انسان کے جسم کے امراض کو جانچنے ، پر کھنے اور ان کے علاج کی تدبیریں بھی سجھا ئیں ، اور جس طرح جسم میں پیدا ہونے والے امراض کے لئے دوا ئیں پیدا فرما کر اپنے خاص بندوں کو امراض اور بیماریوں کی وجوہات اور ان کی دواؤں کے خواص اور ان کا طریقہ علاج سمجھایا ، بالکل اسی طرح بلکہ اس سے دو چند، انسان کے جسم سے کہیں زیادہ حساس حصہ، روح میں بھی امراض وصحت کے امکانات رکھے، اور روح کو امراض اور رذائل سے پاک کر کے صحت مند اور پاکیزہ رکھنے کے لئے پہلے ہی روز سے اس سلسلہ میں رہنمائی کرنے والے، محترم افراد انبیاء پیدا فرمائے ، روح چونکہ جسم کے مقابلہ میں بہت لطیف، پاکیزہ اور حساس ہے، اس کی حد درجہ حساسیت کی وجہ سے روحانی امراض کی رہنمائی اور علاج کے سلسلہ میں انسانوں کے لئے ادنی غلطی بہت خطرناک ثابت ہوسکتی تھی ،اس لئے رب کریم نے روحانی علاج اور طریقہ علاج کو انسانی عقل و شعور کا مرہون منت نہ چھوڑ کر ، جس میں غلطی کا بہت امکان تھا، اپنی طرف سے اس سلسلہ میں انسانیت کی رہنمائی کے لئے آسمانی صحیفے اور کتا بیں نازل فرما ئیں ، اور چونکہ انسانی فطرت کی کمزوری اور بڑی ضرورت ہے کہ اپنی زندگی کے ہر موڑ پر صرف کتابیں اور ان کی رہنمائی کافی نہیں، بلکہ انسان کو اپنی زندگی کے تمام مرحلوں میں چلنے کے لئے عملی نمونہ کی ضرورت ہے، اس کے لئے صرف کتابیں کافی نہیں، بلکہ آگے چلنے والے اور چل کر بتانے والے رہنما افراد کی ضرورت ہے، اس لئے ابتدائے آفرینش سے سب سے پہلے انسان حضرت آدم علیہ السلام کوصحیفہ عطا فرمانے کے ساتھ خود نبی بنایا، اور یہ سلسلہ ذہبی مسلسل چلتا رہا، یہاں تک کہ خاتم الانبیاء نبی رحمتہ للعالمین سال مالی تم پر یہ سلسلہ ختم ہوا، نبوت کا سلسلہ اپنی خاص حکمت کی وجہ سے ختم فرمایا تو انسانی ضرورت کے لحاظ سے نبی رحمتہ للعالمین کے جانشین ، بچے پیرو اور اس چشمہ صافی سے فیض پانے والے علماءر بانہین کا سلسلہ جاری فرمایا۔
انسان کا جسم بیمار ہوتا ہے، اسے چھوٹے بڑے امراض کا عارضہ ہوتا ہے ، تو اس کو اپنی صحت کی حفاظت کا ، اور اگر بیمار ہو جائے تو اس کو اپنے علاج کی فکر اور کوشش کا مکلف بنایا ، انسان کی فطرت ایسی بنائی کہ اگر چون طلب اور میڈیکل سائنس کی کتابوں میں کل امراض، ان کو پہچاننے کے آثار اور ان کے علاج کے طریقے لکھے ہوتے ہیں اور سارے اطباء ان کو پڑھ کر ہی طبیب بنتے ہیں، مگر کوئی طبیب بھی اگر بیمار ہوتا ہے تو اس کو صحت حاصل کرنے کے لئے کسی ماہر طبیب کی رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے، بالکل اسی طرح روحانی امراض و علاج کے سلسلہ میں رہنمائی اور باطن کے تزکیہ کے لئے سب کچھ
Tasheel e Aaqibatul Inkar / Irshad ul Hairan
By Maulana Shah Wasiullah
Read Online
Download (2MB)