تسہیل علوم حدیث

Tashil e Uloom e Hadith By Mufti Faizan ur Rahman Kamal تسہیل علوم حدیث

تسہیل علوم حدیث

تسهيل علوم حديث

بسم الله الرحمن الرحيم

سخن ہائے اولیں

نحمده ونصلى على رسوله الكريم….. وبعد !

شرح اردو تیسیر مصطلح الحديث

حدیث پاک اللہ تعالیٰ کی بہت عظیم نعمت ہے اور اس کی کسی بھی درجے میں خدمت بھی رب العزت کا کرم و احسان ہے ۔ اصولِ حدیث یا مصطلح الحدیث کا علم وفن محدثین کرام کا لازوال و بے مثال کارنامہ ہے جو صدیوں سے موجود ہے اور مرور زمانہ کے ساتھ اس کی تازگی اور رونق بڑھتی ہی چلی جارہی ہے، یہ وہ فن ہے جس کی نظیر آج کی جدید دنیا بھی پیش کرنے سے قاصر ہے،

حدیث پاک کی تدوین کے ساتھ اصول حدیث کو بھی مرتب کیا گیا اور ہر زمانے میں اس کی تدریس کو لازمی سمجھا گیا۔ دیگر فنون کی طرح اس موضوع پر بھی جتنی کتا بیں تصنیف ہوئیں وہ اپنے اپنے دور کے لحاظ سے نہایت اہم اور قابل وقعت ہیں، اور مرور زمانہ کے ساتھ اس میں بھی تسہیل و تیسیر کا عمل جاری رہا، زیر نظر کتاب تیسیر مصطلح الحدیث اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

مصنف ڈاکٹر محمود الطحان صاحب شام کے مشہور و معروف علوم شریعت کے ماہر اور اسلامی یونیورسٹی مدینہ منورہ کے بڑے پروفیسروں میں سے ہیں ، طویل عرصہ کلیۃ الشریعہ میں اصولِ حدیث پڑھاتے رہے اور طلبہ کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے انہوں نے اصول حدیث کے موضوع پر ایک جدید طریقہ اپناتے ہوئے عربی زبان میں مذکورہ آسان اور معیاری کتاب تصنیف فرمائی۔

کتاب کا اسلوب اور زبان اتنی آسان ہے کہ اگر طلبہ ہی میں محنت کر لیتے تو یقینا انہیں بہت فائدہ ہوتا لیکن چونکہ اب وہ ہمت اور ولولہ علم کے سلسلے میں باقی نہیں رہا جس کی بناء پر بعض اوقات خود معلمین تسهیل و تشریح کا مطالبہ کرنے لگتے ہیں، چنانچہ مجھ سے بھی بعض ناشرین دوستوں نے مذکورہ کتاب کی شرح لکھنے کی فرمائش کی اور پھر روز بروز ان کا اصرار بڑھتا ہی چلا گیا جس کی بنا پر تو کل علی اللہ کام کو شروع کر دیا اور بجلت تمام چند دنوں میں موصوف کے تقاضے پر اسے مکمل بھی کر لیا واللہ الحمد ۔ اس سلسلے میں ہمارا زیادہ تر اعتماد مشہور ماہرین علوم حدیث حافظ ابن صلاح، حافظ ابن حجر عسقلانی ” ، حافظ سیوطی ، ملا علی قاری کی کتب ( خصوصا مقدمه ابن صلالح ، نزهته النظر، الهدی الساری ، شرح شرح نخبۃ الفکر ) ، شروط الحازمی اور المحدث الفاصل للحاكم الشہید وغیرہ کتب پر رہا اور انہی کی روشنی میں تشریح وتوضیح کی گئی۔

بحیثیت شرح کے پہلے عربی عبارت بمعہ اعراب درج کی گئی اور اعراب بالعموم قاعدہ کے مطابق ہے البتہ کہیں کہیں اعلام وغیرہ میں حکائی اعراب بھی اپنا نا پڑا۔ پھر اس کا اردو تر جمہ کیا گیا جس کے بعد تشریح قلم بند کی گئی۔ تشریح کے اندر فن کی باریکیوں کا خیال رکھا گیا اور موضوع سے متعلق مفید باتوں کا اضافہ بھی ہوا تا کہ قارئین پوری بصیرت کے ساتھ فن کا مطالعہ کر سکیں، فہرست میں اردو عنوانات قائم ہیں مگر کتاب میں مصنف کے قائم کردہ عربی کے آسان اور عام عنوانات پر ہی اکتفاء کیا گیا۔ چونکہ کتاب درس نظامی میں داخل نصاب ہے اور سبقاً سبقاً پڑھائی جاتی ہے اس لیے ترجمہ کے اندر محاورے کے ساتھ لفظی مطابقت کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔ امید ہے کہ ہماری یہ ادنی کاوش اپنے قارئین سے داد تحسین وصول کرے گی اور ان کی مطلوبہ ضرورت کے لیے بھی کافی ہوگی ، مگر پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے ، اگر کہیں کوئی علمی خطا یا کمپوزنگ کی غلطی نظر آئے تو اطلاع فرما کر ممنون فرمائیے تا کہ آئندہ ایڈیشنوں میں اصلاح کی جاسکے۔

اللہ تعالٰی ہمارے ہر عمل میں اخلاص عطا فرمائیں ، ہماری لغزشوں سے در گذر فرما کر قیامت کے روز ہم سب کو سرخرو فرما ئیں اور پیارے رسول صلى الله عليه وسلم کے قرب میں جگہ عطا فرمائیں۔

آمین بندہ فیضان الرحمن کمال عفا اللہ عنہ

Tashil e Uloom e Hadith By Mufti Faizan ur Rahman Kamal

Read Online

Download (8MB)

Link 1      Link 2

Tashil e Uloom e Hadith By Mufti Faizan ur Rahman Kamal تسہیل علوم حدیث

 

 

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Discover more from E-Islamic Books

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading