تنظیم فکر ولی اللّٰہی اپنے افکار کے آئینہ میں

تنظیم فکر ولی اللّٰہی اپنے افکار کے آئینہ میں

تنظیم فکر ولی اللّٰہی اپنے افکار کے آئینہ میں

تائید مزید

حضرت مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر مدظلہ بسم الله الرحمن الرحیم

مکرم و محترم جناب مولا نا عبدالحق خان بشیر صاحب زید عمره السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ! کافی دن ہوئے برادرم مولانا سعید احمد جلالپوری صاحب کے توسط سے آنجناب کی ارسال کردہ کتاب ”مولانا عبید اللہ سندھی اور تنظیم فکر ولی اللہی موصول ہوئی، اور ساتھ ہی یہ پیغام بھی کہ اس پر اپنے تاثرات لکھوں ۔

میں بنیادی طور پر لکھنے لکھانے کا آدمی نہیں ہوں ، پھر طبیعت کے ضعف مصروفیات اور اسفار نے اس کو دو چند مشکل بنا دیا۔ بہر حال آپ کی کتاب وقت کی ضرورت اور ا کا بر اسلاف کی دفاع کی بہترین کوشش اور لائق ستائش کاوش ہے۔ آپ جیسے باذوق ، باہمت اور صاحب علم نو جوان علماء کو آگے بڑھ کر فتنوں کے سامنے بند باندھنا چاہئے۔ جادہ حق سے اعراض کرنے والوں کو دلائل و براہین کے زور پر راہ راست پر لانے کی کوشش کر کے ان پر اتمام حجت کرنا چاہئے ۔ دور حاضر کا المیہ یہ ہے کہ جس تیزی سے فتنوں کی افزائش اور فکری بے راہ روی کا زور ہے۔ افسوس کہ اس قوت و تیزی سے ان کی راہ روکنے کا کوئی خاطر خواہ انتظام نہیں ہے۔ ایسے حالات میں آپ جیسے باصلاحیت حضرات کا متلاشیان حق کی دستگیری کرنا کسی جہاد سے کم نہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کی اس محنت و کاوش کو قبول فرما کر ذریعہ نجات آخرت

اور متلاشیان حق کی ہدایت و راہنمائی کا ذریعہ بنائے ۔ آمین

والسلام

عبدالرزاق اسکندر

جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی (۱۲۴۵/۴/۱۳ھ، ۲۰۰۴/۶/۵ء)

Tanzeem Fikr e Waliullahi Apne Afkar ke Aaina mein

By Maulana Hafiz Abdul Haq Bashir

 

Read Online

Download (5MB)

Link 1      Link 2

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Discover more from E-Islamic Books

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading