تکبیر تحریمہ سے سلام تک
تکبیر تحریمہ سے سلام تک مولانا محمد شاکر عمر
تکبیر تحریمہ سے سلام تک
كلمات تشجيع
حضرت مولانا نوشادر مضان قاسمی معروفی صاحب زید مجدہم استاذ مدرسه عربیه منبع العلوم خیر آباد، مئو بسم الله الرحمن الرحیم
اسلام اس شاہراہ حیات کا نام ہے، جس پر انسان احکام الہی کی منور کرنوں اور فرمودات نبوی کی روشن قندیلوں کے سہارے عازم سفر ہوتا ہے، حلال و حرام، جائز وناجائز ، روا اور ناروا کا پاس ولحاظ رکھتے ہوئے فرائض و واجبات اور سنن و مستحبات و آداب کی رعایت کرتے ہوئے انتہائی منضبط زندگی گزارتا ہے۔ مقام خوشی ہے کہ دیار پورب کے ایک قدیم، معتبر اور مثالی ادارہ جامعہ عربیہ احیاء العلوم کے استاذ حدیث برادر گرامی قدر مولانا شاکر عمیر معروفی صاحب نے نماز کے احکام و مسائل کو از اول تا آخر بڑے شرح وسط اور انتہائی تشریح و وضاحت کے ساتھ فقہ اسلام کی معتبر کتابوں کے حوالہ سے مرتب فرمایا ہے، مولانا سابق میں جامعہ ہذا کے ناظم تعلیمات بھی رہ چکے ہیں، مگر اب اپنے علمی مشاغل کی بنا پر اس ذمہ داری سے سبکدوش ہو کر خالص تدریس و تصنیف میں ہمہ تن مصروف عمل ہیں۔ موصوف پورہ معروف مئو کے ایک علمی و دینی خانوادہ سے تعلق رکھتے ہیں، اور سنہ ۲۰۰۶ء میں دار العلوم دیوبند سے فراغت کے بعد محدث خیر ناقد بصیر حضرت مولانا زین العابدین معروفی کی خدمت میں تخصص فی الحدیث کے لئے پہنچے ، اس عبقری شخصیت نے اپنی مثالی تربیت سے ان کے پوشیدہ جو ہر کو اجا گر کر کے ان کی علمی صلاحیت اور فنی لیاقت کو قابل اعتماد اور ان کے تحقیقی مزاج و مذاق کو لائق استناد بنا دیا۔ ان کے قلم گہر بار سے اب تک بہت سے علمی کارنامے وجود میں آچکے ہیں، زیر نظر کتاب تکبیر تحریمہ سے سلام تک مع منتخب مسائل نماز پر دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتے ہیں اور بارگاہ الہی میں اس کی مقبولیت اور عام مسلمانوں کے حق میں اس کی نافعیت کی دعا کے ساتھ مستقبل میں مزید علمی تصانیف اور تحقیقی کارناموں کے منتظر ہیں۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔ نوشاد احمد معروفی ، مدرسه عربی منبع العلوم خیر آباد، متو
۲۸ جمادی الاولی ۱۴۳۹ھ ، ۱۵ فروری ۲۰۱۸ء
Takbir e Tahrima se Salam tak
By Maulana Muhammad Shakir Umair