ثمیری کلینڈر

ثمیری کلینڈر

ثمیری کلینڈر

از: شمیر الدین قاسمی، غفر له

شکر گزاری

نحمده و نصلى على رسوله الكريم، اما بعد

بہت سے طلبہ نے ، گزارش کی کہ اس دور کے تقاضے کے اعتبار سے حضور صلى الله عليه وسلم کی زندگی پر ایک ایسا کیلنڈر تیار کیا جائے جو انگریزی حساب کے اعتبار سے اصلی ہو، اور عربی اعتبار سے بھی صحیح ہو، اور اس کے لئے اصل ماخذ سے استدلال کیا جائے ، اور تفصیل سے دن اور تاریخ کی تفصیل بیان کی جائے ، ان حضرات کے درخواست کے پیش نظر میں نے یہ کیلنڈر تیار کیا ہے، اس میں دن اور تاریخ تو time and date سے لیا، اس کے کیلنڈر میں نیومون کی تاریخ بھی آتی ہے، اس لئے نیومون کی تاریخ بھی وہیں سے لی البتہ moon calculator50 کی وجہ سے کہیں کہیں نیومون کی دوسری تاریخ بھی لی ہے، تا ہم اس کا التزام کیا ہے کہ time and date سے ہی نیومون کی تاریخ بھی لی جائے ، کیونکہ اس وقت پوری دنیا میں اسی کی تاریخ چلتی ہے، اور بہت ہی اعلی قسم کے کمپیوٹر سے یہ تاریخ سیٹ کی جاتی ہے، جو نا سا کا حصہ ہے اور عربی تاریخ کے لئے پہلے تو حدیث سے حوالہ لیتا ہوں ، وہاں نہیں ملتا ہے تب قرن ثالث سے پہلے کے سیرت نگار ، مثلا سیرت ابن اسحاق متوفی ۵۱۵۱، سیرت ابن ہشام متوفی ۲۱۳ ، مغازی واقدی متوفی ۲۰۷ ھ سے حوالہ لیتا ہوں ، وہاں نہ ملے تب جا کر اس سے نیچے کی کتابوں سے حوالہ لیتا ہوں تا کہ بات پکی ہو جائے البتہ اقوال میں اختلاف ہو جائے تو حدیث کو ترجیح دیتا ہوں ، اور یہ کوشش کرتا ہوں انگریزی تاریخ کے قریب ہو جائے ، تاکہ عربی تاریخ اور انگریزی تاریخ میں زیادہ فرق باقی نہ رہے

حضور صلى الله عليه وسلم کی پیدائش کے بعد سے نبوت تک کوئی خاص واقعہ نہیں تھا ، اور نہ اس کی تاریخ معلوم تھی اس لئے صرف حضور کی پیدائش 571ء کا تفصیلی کیلنڈر پیش کیا ، اس کے بعد سے ۴۰ سال یعنی نبوت تک کا مختصر کیلنڈ رلکھا، اور ہر سال کے محرم کی پہلی تاریخ لکھی ، اور سیرت حلبیہ سے یہ لکھ دیا کہ اس سال میں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ پھر نبوت کے بعد سے وصال تک کی تفصیلی تاریخ پیش کی ، اور جو واقعہ جس مہینے میں یا جس تاریخ میں پیش آیا ہے اس کو بھی پورے حوالے ساتھ لکھا ، سیرت نگاروں کے

لکھے ہوئے دن میں اور انگریزی تاریخ میں اختلاف نظر آیا تو تطبیق دینے کی کوشش کی ہے، تا کہ قریب تر مفہوم نکل آئے یہ ایک ہلکی سی کوشش ہے، البتہ مجھے اس پر ضد نہیں ہے، اس کے علاوہ بھی کوئی اصلی تحقیق آجائے تو اس پر عمل کیا جاسکتا ہے لیکن شرط یہ ہے کہ اصلی تحقیق ہو صرف سرسری بات نہ ہو کیلنڈر کے آخیر میں ازواج مطہرات کی فہرست پیش کی ہے، اور کسکی شادی کب ہوئی اس کو بیان کیا ہے ۔۔ اسی طرح بڑی

بڑی جنگوں کی تاریخ بھی دی ہے، اور اس کی تاریخ بھی حوالہ کے ساتھ دیا ہے تا کہ ناظرین تاریخ دیکھنے میں سہولت ہو

ثمیری کیلنڈر کی خصوصیات

1 اس کیلنڈر میں تاریخ ، اور دن time and date سے لیا ہے جو ناسا کا حصہ ہے،اور اصلی تاریخ دیتا ہے اس کیلنڈر میں نیومون کی تاریخ بھی time and date سے لیا گیا ہے

اس کیلنڈر میں ہر ماہ میں time and date کا کیلنڈر بھی ڈال دیا ہے، تا کہ اصل تاریخ دیکھ سکیں اس کیلنڈر میں ہر ماہ میں ، نیومون ٹائم ۔ چاند کی عمر، چاند افق پر کتنا منٹ رہے گا، چاند کتنی ڈگری اونچار ہے گا، یہ چاروں چیزیں moon calculation50 سے لیکر ڈالا ہوں جو تقریبا اصلی ہے

ہر تاریخ کے لئے حدیث ، یا اصحاب سیرت کا حوالہ ضرور دیا ہے تا کہ بات مدلل ہو جائے

اس کی بھی کوشش کی گئی ہے کہ تاریخ قریب قریب صحیح ہو یہ تاریخیں تقریبی ہیں، صرف حجۃ الوداع کی تاریخ حتمی ہے، کیونکہ اس کے بارے میں حدیث ہے 9 کیلنڈر کے آخیر میں ازواج مطہرات کی تاریخ دی ہے اور بڑی بڑی جنگوں کی تاریخ بھی دی ہے، تا کہ ایک

نظر میں کوئی تاریخ دیکھنا چاہے تو دیکھ سکتا ہے

کیلنڈر عام فہم اور آسان بنایا گیا ہے

Samiri Calendar By Maulana Samiruddin Qasmi

Read Online

Download (8MB)

Link 1      Link 2

حضور ﷺ کی زندگی پر 63 سالہ کیلنڈر

از 571ء تا 632ء

آپ ﷺ کی پیدائش سے  لےکر وصال تک کی تفصیلی تاریخ

سلسلہ قصص الانبیاء از اشتیاق احمد

طب یونانی کی پوری لائبریری

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Discover more from E-Islamic Books

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading