جادونگری جنات و عملیات کی دنیا کی حقیقت

Jadu Nagri Jinnat o Amliyat ki Dunia جادو نگری جنات و عملیات کی دنیا

جادونگری جنات و عملیات کی دنیا کی حقیقت

جادونگری جنات و عملیات اور عاملوں کی حقیقت

الحمدللہ آپ حضرات کے بہت اصرار پر میں نے اپنی کتاب جادونگری جنات و عملیات کی دنیا کی حقیقت کو کافی حد تک مکمل کرلیا ہے بس تھوڑا بہت کام باقی ہے جو ساتھ ساتھ ہوتا رہے گا۔

یہ کتاب “جادونگری: جنات و عملیات اور عاملوں کی حقیقت” ایک جامع اور تفصیلی تجزیہ ہے جو جادو، عملیات، جنات، خفیہ تنظیموں اور مذہبی و سائنسی نقطہ نظر سے ان موضوعات کا جائزہ لیتی ہے۔

تالیف: حکیم مولانا سید عبدالوہاب شاہ شیرازی

صفحات: 448

کتاب کے اہم نکات:

جنات اور جادو: کتاب میں جنات کی حقیقت، ان کی اقسام، قرین، ہمزاد، موکل اور جنات کو قابو کرنے کے طریقے پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔
جادو کی تاریخ اور اقسام: قدیم تہذیبوں میں جادو کے استعمال، کبالہ جادو، فری میسن اور ایلومیناتی جیسی تنظیموں کا تذکرہ شامل ہے۔
خفیہ تنظیمیں: فری میسن، ایلومیناتی، سکل اینڈ بونز اور شیطان کے پجاریوں کی سرگرمیاں اور ان کے اثرات پر تحقیق کی گئی ہے۔
عاملوں کی حقیقت: اسلامی تاریخ میں جھوٹے نبیوں اور جادوگروں کی فہرست، خانقاہی نظام کے لٹیروں اور غیر شرعی عاملوں کے فریب پر گفتگو کی گئی ہے۔
مسلمان اور عملیات: استخارہ، نظر بد، ٹیلی پیتھی، ہسٹیریا، مرگی، اور نفسیاتی بیماریوں کے جادو سے تعلق پر تجزیہ موجود ہے۔
جادو کا علاج: قرآنی آیات، اذکار، مسنون دعائیں، عملیات کے شرعی اصول، اور جادو سے بچاؤ کے اسلامی طریقے بیان کیے گئے ہیں۔
یہ کتاب خاص طور پر ان لوگوں کے لیے مفید ہے جو جادو، عملیات اور خفیہ علوم کے بارے میں تحقیق کرنا چاہتے ہیں اور اس حوالے سے اسلامی تعلیمات کو سمجھنا چاہتے ہیں۔

فی الحال یہ کتاب شائع نہیں ہوئی۔ اگر کوئی پبلشر یا کوئی شخص اسے شائع کرنے اور اس کے اخراجات اٹھانا چاہتا ہے تو رابطہ کرسکتا ہے۔

مقدمہ

کتاب لکھنے کا مقصد

جادو نگری اور جنات وعملیات کی دنیا کے نام سے یکم جولائی 2019ء کو میں نے ویڈیوز کا ایک سلسلہ یوٹیوب پر شروع کیا۔اس سلسلے کو شروع کرنے کا مقصد یہ تھا کہ لوگوں کو عملیات کی دنیا کے بارے بتایا جائے کہ یہاں کیا کیا ہوتا ہے اور کیسے کیسے عامل، جادوگر لوگوں کے نہ صرف مال وعزت کو لوٹتے ہیں بلکہ دین ایمان سے بھی محروم کردیتے ہیں۔ عملیات کو عام طور پر روحانیت کے نام پر کیا جاتا ہے اور دین کا ایک حصہ یا شعبہ سمجھا جاتا ہے، اس لیے ایک عام آدمی تو عام آدمی ہے اچھے خاصے پڑھے لکھے لوگ بلکہ عام علماءبھی اس فراڈ اوربے دینی کی باریکیوں سے واقف نہیں ہیں۔ عملیات کا کام کرنے والے پہلے معاشرے میں معیوب سمجھے جاتے تھے اور انہیں کاہن ، عراف، اور نجومی کہا جاتا تھا، لیکن پھر آہستہ آہستہ دین دار طبقہ کہلانے والے بعض جاہل علماءنے بھی اس میدان میں قدم رکھ لیا، بس مارکیٹ سے دو چار عملیات کی کتابیں اٹھائیں اور ان میں سے دیکھ دیکھ کر لوگوں کو تعویذ لکھ کر دینے لگے۔اس کا سب سے بڑا نقصان یہ ہوا کہ عام عوام نے ان علماءکی مسندوں، پگڑیوں اور داڑھیوں پر بھروسہ کرتے ہوئے اس شیطانیت کو روحانیت اور دین سمجھنا شروع کر دیا۔ اس بھی بڑھ کر یہ نقصان ہوا کہ لوگوں کا دینی تصور ہی غلط ہوگیا اور لوگوں نے دین اسلام اور قرآن کو محض دم درود، وظیفوں اور عملیات کی کتاب سمجھ لیا۔حساب کتاب کے نام پر عاملوں نے جو سلسلہ شروع کیا اس سے لوگوں کا یہ عقیدہ بن گیا کہ یہ عامل غیب جانتا ہے اور میرے ماضی حال ،مستقبل اور میرے نفع نقصان کی خبر رکھتا ہے۔ لوگوں کا قرآن کے بارے عجیب تصور بن چکا ہے، ان کا خیال ہے قرآن محض اس بات کی کتاب ہے کہ اس فلاں آیت کو اتنی بار پڑھا جائے تو کاروبار چلتا ہے اور فلاں آیت کا اسٹیکر دکان میں لگانے سے دکان چلتی ہے۔ جبکہ قرآن کا اصل مقصد اسے سمجھ کر اللہ کے پیغام کو جاننا اور اس پر عمل کرنا ختم ہوگیا۔

اس کے علاوہ کچھ عرصہ قبل میں نے دجالیت پر ویڈیوز کا ایک سلسلہ شروع کیا تھا جسے لوگوں نے بہت پسند کیا اور لوگوں کو کافی فائدہ ہوا مجھے کئی لوگوںنے مشورہ دیا کہ آپ جادو جنات و عملیات پر کچھ ویڈیوز بنائیں، میں خود بھی اس بارے سوچ بچار کررہا ہے تھا لیکن سمجھ نہیں آتا تھا کہ کیسے اس موضوع پر بات کروں، جب بھی ویڈیو بنانے کا ارادہ کرتا کوئی موضوع زبان پر آتا ہی نہیں تھا بس ذہن میں ہی باتیں رہتی تھیں ، پھر اللہ کو جب منظور ہوا تو ایسی زبان کھلی کہ اب تک ایک سال میں دوسو کے قریب ویڈیوز بن چکی ہیں اور ابھی بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔

اس دوران لاہور سے کسی صاحب کا مجھے فون آیا کہ میں آپ کی ویڈیوز کو لکھ کر کتابی شکل دینا چاہتا ہوں، میں نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ یہ کام دونوں مل کر کریں گے۔ لیکن پھر دبارہ نہ تو ان صاحب نے رابطہ کیا اور نہ ہی مجھے ہمت ہوئی ۔ ابھی پچھلے دو تین دن سے بار بار مجھے یہ خیال آرہا ہے کہ اس موضوع کو اور منظم انداز بھی مرتب کرکے تحریر کی شکل میں بھی محفوظ ہونا چاہیے تاکہ لوگ اس سے استفادہ کرسکیں۔چنانچہ آج مورخہ 27/11/2020 کو اللہ کا نام لے کر میں اس کام کا آغاز کررہا ہوں۔میری کوشش ہو گی جب بھی کسی ایک ٹاپک کو مکمل کروں دو چار صفحات لکھوں تو اسے ایک مضمون کی شکل میں فوری طور پر اپنی ویب سائٹس

www.etopk.com   www.Nuktaguidance.com www.eislamicbook.com     

سمیت سوشل میڈیا پر پبلش کردوں تاکہ کتاب تیار ہونے کے ساتھ ساتھ مضامین کی شکل میں یہ باتیں عوام تک پہنچتی رہیں۔

اللہ سے دعا ہے اللہ تعالیٰ مجھے نہ صرف جلد از جلد اس موضوع کو مکمل کرنے کی توفیق دے بلکہ صحیح اور حق بات لکھنے کی بھی توفیق دے۔

وماتوفیقی الا بااللہ اللھم ارنا الحق حقاوالرزقناالتباعہ وارنا الباطل باطلا والرزقنااجتنابہ

مولانا حکیم سیدعبدالوہاب شاہ شیرازی

+923215083475  –  +923470005578

Jadu Nagri Jinnat O Amliyat Ki Dunia Ki Haqeeqat PDF

By Syed Abdulwahab Shah Sherazi

آن لائن پڑھیں

ڈاون لوڈ کریں

ان پیج 2121 میں مفت ڈاون لوڈ کریں

Jadu Nagri Jinnat o Amliyat ki Dunia جادو نگری جنات و عملیات کی دنیا
جادو نگری جنات و عملیات کی دنیا

You can read Syed Abdul Wahab Shah Shirazi books online on this website and download Syed Abdul Wahab Shah Shirazi book pdf.


Discover more from E-Islamic Books

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Discover more from E-Islamic Books

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading