جنون رخ وفا

جنون رخ وفا

جنون رخ وفا

انتساب

راہ وطن کی را بگرا روں پر چلنے والے ان وفا پرست سرفروشوں کے نام جنہوں نے حرمت تربیت ، محبت اور شہادت سے علم ہر حال میں بلند رکھے

حرف آغاز

تحریک پاکستان کی شمع شہداء کے لہو سے روشن ہوئی اور اس نے آگے چل کر وہ چراغ جلائے جن کی روشنی میں مسلمانان برصغیر نے آزادی کی منزل حاصل کی۔ آزادی کی قیمت مسلمانوں نے اپنا خون دے کر چکائی بہت سے گمنام افراد اس نعمت کے حصول میں اپنی جانیں قربان کر گئے مگر اللہ کے وعدے کے مطابق وہ زندہ ہیں، شاد ہیں۔ ان کے لہو سے آزادی کی شرح آج بھی روشن ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ قیام پاکستان کے بعد سے پاکستان کے خلاف سازشوں کا جو آغاز ہوا ان کی کوئی انتہا نہیں لیکن تاریخ گواہ ہے کہ ہماری قوم کی جہد مسلسل اور افواج پاکستان کے افسروں اور جوانوں کا جذبہ حب الوطنی، جمرات ، بہادری اور جسم و جاں کی قربانی دشمن کے عزائم کی راہ میں ہمیشہ رکاوٹ بن گئیں ۔ کئی روشن چہرے وطن کی حرمت پر قربان ہو گئے ۔ ان کی جدائی کا درد آج بھی ہم سب محسوس کرتے ہیں ، ان کے محسن چہرے آج بھی ہماری قومی تاریخ کا حسن نکھار ہیں۔ ان کی مثالیں ، یادیں ، تصویر میں اور نشانیاں ہمارا سرمایہ افتخار ہیں ۔ جب مشکل گھڑی آن پڑتی ہے، انہی کے چہرے ہم میں جرات و حمرارت پیدا کرتے ہیں اور نا مساعد حالات میں حوصلہ بخشتے ہیں۔ ناامیدی میں امید کی کرن ہیں اور جب وطن کی آزادی اور آن بان کے لئے قربانی دینے کا وقت آپہنچتا ہے تو انہی کے نقوش ہمیں میدان کارزار میں اتار کر وہ جوش اور جذ بہ عطا کرتے ہیں کہ دشمن کے دلوں پر ہیبت طاری ہو جاتی ہے۔

عزم استقلال اور ایثار و قربانی کا یہ سلسلہ جاری وساری ہے اس کے دم سے آزادی کی مع ہمیشہ روشن رہے گی۔ وطن عزیز کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی افواج پاکستان کی قربانیاں نا قابل فراموش ہیں ۔ آپریشن شیر دل سے لے کر راہ راست راه نجات، ضرب عضب اور اب رد الفساد تک ہم نے ایک ایک انچ کی قیمت اپنے لہو سے ادا کی ہے۔ قوم کا ہر فر دانمول قربانیوں کا معترف ہے اور انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ افواج پاکستان کے ماہنامہ ”ہلال“ کا افق قومی پرچم کو سر بلند رکھنے والے ان ستاروں سے جگمگا رہا ہے۔ ان کی روشنی کو نوجوان نسل تک پہنچانے کے لئے ہلال پبلیکیشنز نے ایک کتابی سلسلہ شروع کیا ہے ۔ جس کی ایک کاوش جنون کرخ وفا کی صورت میں آپ کے سامنے ہے۔ مجنون ریخ وفا میں وطن کی حرمت اور آزادی پر قربان ہونے والے تمام شہداء اور غازیوں کا عکس دیکھا اور خوشبو محسوس کی جاسکتی ۔ ہے۔ یقینا ان کے کارنامے ہماری نوجوان نسل میں وہ جذبہ پیدا کریں گے جس کے ذریعے و بڑی سے بڑی مشکل اور کڑے سے کڑے امتحان میں سرخرو ہوں گے اور ان کی پرواز ہمیشہ ہند رہے گی۔

میجر جنرل آصف غفور

ڈائریکٹر جنرل

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز

ISPR GHQ

آن لائن پڑھیں

ڈاون لوڈ PDF

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Discover more from E-Islamic Books

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading