حاملین قرآن

حاملین قرآن

حاملین قرآن

التبیان فی آداب حملۃ القرآن

مصنف: شیخ محی الدین نووی

اردو ترجمہ: حاملین قرآن فضائل، آداب، احکام

مترجم: مفتی عبد الطیف قاسمی

حاملین قرآن

عرض مترجم

بِسمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ

تبارك الذى نزل القرآن على عبده ليكون للعالمين نذيرا ، وصلوات الله وسلامه على من أرسل به إلى كافة للناس بكرة وأصيلا، وعلى عبادالرحمن الذين اتخذوه خليلا اما بعد:

ابتدائے اسلام سے آج تک نہ جانے علوم قرآن کے موضوع پر کتنی بے شمار خدمات مختلف زبانوں میں ہوئی ہیں اور ہوتی رہیں گی۔

اسی مبارک سلسلے کی ایک کڑی زیر نظر کتاب “التبيان في آداب حملة القرآن مؤلفہ شارح مسلم علامہ نووی شافعی جس کا اردو ترجمہ “حاملین قرآن (فضائل آدب اور احکام ہے، اپنی شان انفرادیت کا عجیب شاہ کار ہے ، جس میں علامہ نووی نے فضائل قرآن ، فضائل حاملین قرآن، آداب قرآن حقوق قرآن عظمت قرآن اور ان سے متعلقہ امور کو بالتفصیل بیان فرمایا ہے۔ اس کتاب کے مصنف و مؤلف عظیم المرتبت ، جلیل القدر نامور و مشہور علمی شخصیت شیخ شرف الدین ابوزکریا نووی شافعی ہیں جن کی علمی جلالت شان و عظمت اہل علم کے نزدیک مسلم و متفق علیہ ہے ، جو محدثانہ شان اور فقیہانہ بصیرت کے حامل ہیں، اپنی دیگر کتابوں کی طرح اس کتاب میں بھی علم کا دریا بہا دیا ہے۔

اس کتاب میں جتنے موضوع ہیں، ان سے متعلقہ قرآنی آیات ، احادیث مبارکہ، فقہی اقوال و آراء اور مشائخ کے ملفوظات کو جمع کیا ہے، یہ کتاب اپنے موضوع ، اسلوب نگارش ، مصنف کے علمی کمال، اخلاص اور للہیت کے پیش نظر خزینه آداب قرآن سرمایه

فخر اور افتخار ہے۔ علماء نے لکھا ہے کہ علامہ نووی کی کتابوں میں خیر و برکت ، ہدایت و نورانیت ہوتی ہے ، اس کی تین وجہیں ہیں

 (۱) علمی گہرائی و گیرائی (۲) اخلاص وللہیت (۳) فوائد کی کثرت مسئلے میں قطعی رائے کا فیصلہ۔

یہ وہ وجوہات ہیں جن کی وجہ سے علامہ نووی کی کتابوں میں برکت و نورانیت نظر آتی ہے، قارئین کرام کو اپنی طرف مائل و متاثر کرتی ہیں اور عمل پر آمادہ کرتی ہیں، زیر نظر کتاب کی شان بھی کچھ اسی طرح ہے، جب کتاب کو شروع کیا جائے ، تو قاری کو ختم کئے بغیر چین نہ آئے ۔ جب اس کے مضامین کو پڑھا جاتا ہے، تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ کتاب علامہ نووی نے چھٹی صدی کے مسلمانوں کے لیے لکھی ہے؟ یا چودھویں صدی کے علماء ، وعوام کے لیے تصنیف فرمائی ہے؟ یہ کتاب بلا شبہ علماء طلباء ، عوام اور مرد و عورت ہر ایک کے لیے یکساں مفید ہے، ہم سے قرآن پاک کے متعلق جو علمی، عملی اور اخلاقی کو تا ہیاں ہوتی رہتی ہیں، ان پر اچھی طرح متوجہ کیا ہے، اس کتاب کی اہمیت کا صحیح اندازہ مطالعے کے بعد ہی کیا جاسکتا ہے۔ بہر کیف یہ بات اس عاجز کے لیے باعث عز و شرف بھی ہے اور موجب شکر وامتنان بھی کہ میرے قابل صد احترام ولائق صد افتخار مربی جلیل و محسن حضرت الاستاذ مولانا مفتی محمد اسلم صاحب رشادی ، قاسمی دامت برکاتہم بانی و مہتمم جامعہ غیث الهدی بنگلور ۔ اللہ تعالیٰ استاذ محترم کے فیوض و برکات کو مزید عام و تام فرمائے اور بہترین بدلہ نصیب فرمائے ۔ کے زیر انتظام ساتواں آل کرنا تک مسابقة القرآن الکریم منعقدہ بتاریخ ۱۶، ۱۷ ربیع الثانی ۴۳۳ هم ۱۱،۱۰ / مارچ ۲۰۱۲؛ بمقام جامعہ غیث الہدی بنگلور کی مناسبت سے حضرت والا مدظلہ العالی کی زیر نگرانی اللہ رب العزت نے جلیل القدر مصنف کی عظیم کتاب کی ترجمانی کی سعادت عطا فرمائی۔

یہ بھی پڑھیں: ان پیج 2121 میں مفت ڈاون لوڈ کریں

اس کتاب میں مندجہ ذیل امور انجام دئے گئے ہیں:

(۱) شروع کتاب میں صاحب کتاب علامہ نووی کا تعارف پیش کیا گیا ہے۔ (۲) صرف ترجمے پر اکتفاء کیا گیا ہے؛ البتہ علامہ نووی نے مذکورہ کتاب میں بلاعنوان کی فصلیں خوب قائم فرمائی ہیں، اردو داں طبقے کی سہولت کے پیش نظر مضمون کی مناسبت سے اپنی طرف سے مناسب عناوین قائم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ (۳) چوں کہ علامہ نووی محدثانہ شان اور فقیہانہ بصیرت کے حامل ہیں، اس وجہ سے آیات، احادیث اور ابواب کی مناسبت سے مسائل کو بھی بیان فرمایا ہے، جس کی وجہ سے ایک حنفی قاری کے لیے شکوک و شبہات پیش آسکتے ہیں، اس لیے بین القوسین مختلف فیہ مسائل میں فقہ حنفی کی باحوالہ وضاحت کی گئی ہے۔

(۴) دسویں باب میں مصنف نے اس کتاب میں ذکر کئے گئے اسماء اور مشکل لغات کو ذکر فرمایا ہے، اردو داں طبقہ کے لیے اس کی چنداں حاجت نہیں ، بایں وجہ لغات کو حذف کر دیا گیا ہے؛ تاہم اسمائے رجال کو ذکر کیا گیا ہے۔

بہر حال اللہ تعالیٰ نے اس عاجز کو جو تہی دست و تہی دامن و بے علم و بے ہنر ہے ، اس عظیم کتاب کے ترجمے کی توفیق عطا فرمائی ، تقاضہء بشریت کی بنا پر اس میں کمی کو تا ہی ممکن ہے، جو خیر خواہ اس پر مطلع فرمائیں ، بندہ عاجزان کا ممنون و مشکور ہوگا۔ اللہ رب العزت استاذ محترم حضرت مولانا مفتی اشتیاق احمد صاحب قاسمی دامت برکاتہم ۔ استاذ دارالعلوم دیو بند ۔ کو جزائے خیر عطا فرمائے اور آپ کے فیوض و برکات کو عام فرمائے کہ آپ نے رمضان المبارک جیسے مصروف ترین مہینے اور حالت سفر میں بندہ پر نظر کرم فرمائی اور بندہ کی عاجزانہ درخواست کو قبول فرماتے ہوئے ” حاملین قرآن کا مسوده از اول تا آخر ملا حظہ فرمایا اور مفید مشوروں سے مستفیض فرمایا۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تبارک و تعالٰی اصل کتاب کی طرح ترجمے کو بھی شرف قبولیت سے نوازا ئے اور ہم تمام کو حاملین قرآن کی جماعت میں شامل فرمائے جو اس کے حرام کو حرام اور حلال کو حلال سمجھتے ہیں ، اس کے حدود کی رعایت کرتے ہیں اور ہمیں قرآن سے محبت کرنے والوں اور قیامت میں اللہ کے دربار میں قرآن پاک جن لوگوں کی سفارش کرے گا، ان میں ہمیں بھی شامل فرمائے ۔ آمین یا رب العالمین بندہ عاجز : عبد اللطیف قاسمی ،غفر له ولوالد یہ واساتذہ اجمعین

جامعہ فیٹ الہدی بنگلور

بروز سه شنبه ۱۸ محرم الحرام ۱۴۳۴ھ یکم جنوری ۲۰۱۳ء

Hamileen e Quran By Mufti Abdul Latif Qasmi

Read Online

Download (3MB)

Link 1       Link 2

حاملین قرآن
حاملین قرآن

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.