Site icon E-Islamic Books

حسن الباری اردو تقریر بخاری

حسن الباری اردو تقریر بخاری

حسن الباری اردو تقریر بخاری

حسن الباری اردو تقریر بخاری

حسن الباری اردو تقریر بخاری

تشکر

اس عظیم الشان علمی و تحقیقی کام میں جن حضرات نے حصہ لیا ہے وہ قابل تشکر ہیں۔ خاص طور پر ان تقاریر کے مسجل الشیخ القاری عبد الحق ابراہیم البخاری المدنی مد ظلہ جنہوں نے چالیس سال تک ان کی خوب حفاظت کی اور پھر (CDs) کی شکل میں اشاعت کرنے میں مالی صرفہ فرمایا اور حافظ نذیر احمد المدنی سلمہ اور ان کے صاحبزادگان سلمھم جنہوں نے کیسٹ سے کمپیوٹر پر منتقل کر کے بہاولنگر بھیجا، اور مولوی رضا علی سلمہ جنہوں نے کتاب کے مطابق ترتیب دے کر (CDs) پر منتقل کیا اور پھر سن کر تحریری شکل دی۔ اس میں ان کے ساتھ جامعہ کے کمپیوٹر آپریٹر محمد عدنان صدیقی سلمہ اور جامع العلوم کے ناظم تعلیمات مولانا محمد امجد صاحب سلمہ معین رہے۔ حواشی اور تحقیقات میں ڈاکٹر مولانا واجد محمود سلمہ (احمد پور شرقیہ) اور مفتی محمد امجد سلمہ نے بڑی عرق ریزی سے کام کیا۔ اس کی خوبصورت طباعت میں ڈاکٹر معراج احمد خان سلمہ اور الدکتور ھدایۃ اللہ القاری حفظہ اللہ نے خصوصی حصہ لیا۔ اللہ تعالیٰ ان تمام حضرات کو اور دیگر معاونین کو خوب خوب جزائے خیر عطا فرمائے اور استاذ گرامی حضرت مولانا مفتی ولی حسن ٹونکی رحمتہ اللہ علیہ اور ہم سب کے لیے صدقہ جاریہ بنے۔ آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم !

احقر جلیل احمد اخون عفی عنہ

۲۳ رجب المرجب ، ۱۴۲۱ھ ۱۸ مارچ، 2020ء

مفتی ولی حسن ٹونکی کے حالات

فقیہ العصر مفتی اعظم پاکستان حضرت مولانا مفتی ولی حسن ٹونکی رحمہ اللہ شیخ الحدیث جامعۃ العلوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی

حضرت مفتی صاحب کا تعلق ہندوستان کے علاقہ ٹونک سے تھا اور ان کی ولادت 1924ء میں ریاست ٹونک کے ایک گاؤں میں ہوئی۔ آپ کے آباؤ اجداد ریاست ٹونک (راجھستان) انڈیا میں بڑے بڑے علمی و قضاء کے مناصب پر فائز رہے۔ آپ کے والد گرامی مولانا انور حسن ٹونکی خود بہت بڑے عالم تھے اور حضرت سید الطائفہ حضرت حاجی امداداللہ مہاجر مکی کے خلیفہ تھے۔

حضرت مفتی صاحب نے قرآن اپنے والد صاحب سے پڑھا بارہ سال کے تھے کہ والد صاحب کا انتقال ہو گیا پھر چار سال تک اپنے والد کے چچا مولانا حیدر حسن خان مہتمم و شیخ الحدیث ندوۃ العلماء لکھنؤ کے ساتھ ندوۃ العلماء کہ لکھنو میں رہے اور تعلیم حاصل کرتے رہے۔

جامعہ مظاہر العلوم سہارنپور اور دارالعلوم دیوبند میں تکمیل علم حضرت مفتی صاحب کے والد مرحوم کے انتقال کے بعد ان کے والد کے چچا مولانا حیدر حسن خان مرحوم نے آپ کو سنبھالا اور والد کی طرح تربیت فرمائی۔ پھر ان کی اچانک وفات سے بہت دل برداشتہ ہو گئے اور ادھر حالات بہت نامساعد ہو گئے تو تعلیم چھوڑ کر ریاست ٹونک میں محکمہ قضا میں ملازمت کر لی۔ اس دوران مولوی فاضل وغیرہ کا امتحان پنجاب یونیورسٹی سے پاس کر لیا۔ لیکن پھر جذب الہی غالب آیا اور حضرت مولانا حیدر حسن خان مرحوم نے جیسے فرمایا تھا کہ تمہیں پرانے طرز کا عالم بنانا ہے وہ پیشگوئی پوری ہونے کو آئی تو سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر مظاہر العلوم سہارنپور کی راہ لی۔ دو تین سال وہاں بسر کر کے از ھر الہند دارالعلوم دیو بند میں داخلہ لے لیا اور دو سال از ہر الہند دارالعلوم دیو بند میں تعلیم حاصل کی اور شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی سے شرف تلمذ حاصل کیا۔ سن فراغت 1945ء ہے۔

Husnul Bari Urdu Taqrir e Bukhari By Mufti Wali Hasan Tonki

Read Online

Download (6MB)

Link 1      Link 2

اصول طب

Exit mobile version