حصن حصین
حصن حصین دعاوں کا ایک جامع مجموعہ ہے جس میں روز مرہ کی زندگی سے متعلق ہر قسم کی دعائیں وغیرہ جمع کی گئی ہیں۔
مقدمہ
پس بے شک یہ حصن حصین ( مضبوط قلعہ ) رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کلام پاک سے منتخب مجموعہ ہے ۔ یہ رسول اللہ کے اقوال مبارکہ سے ایک عظیم تعویذ اور گناہوں سے معصوم و مامون رسول الله کے الفاظ مبارکہ سے بنایا ہوا ایک محفوظ نقش ہے جس میں ، میں نے خیر خواہی کا ارادہ کیا اور صحیح احادیث سے انتخاب کر کے ہر شدت وسختی کے مقابلہ کے لیے اس کو سامان ڈھال بنایا اور لوگوں اور جنوں کی برائی سے حفاظت کا ذریعہ بنایا۔ میں نے ناگہانی مصیبت سے بچنے کے لیے اس کو قلعہ بنایا۔
باوجود اختصار کے میں نے کسی باب سے تعلق کوئی صحیح حدیث ایسی نہیں چھوڑی جس کو اس میں درج نہ کیا ہو۔ اور جب میں نے اس کی ترتیب و تہذیب کو مکمل کیا تو ایک ایسے دشمن نے مجھے طلب کیا جس کو اللہ تعالے کے بغیر کوئی دور نہیں کر سکتا ۔ پس میں فرار ہو کر چھپ گیا اور اس کتاب کے ) قلعہ میں محصور ہو گیا ( یعنی اس کو پڑھتا رہا ) پس (ایک) رات) میں (خواب میں) رسول اکرم کی زیارت سے مشرف ہوا۔ میں آپ کی بائیں جانب بیٹھا ہوا تھا اور گویا کہ آنحضرت مجھے فرما رہے تھے! کیا چاہتے ہو ؟“ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! میرے لیے اور جملہ مسلمانوں کے لیے دُعا فرمائیں، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے مبارک ہاتھوں کو اٹھایا گویا کہ میں ان کی طرف دیکھ رہا ہوں ۔ پھر آپ نے دعا فرمائی اور چہرہ انور ہاتھوں کو پھیرا۔ یہ جمعرات کی شب کا واقعہ ہے ۔ اور اتوار کی رات کو دشمن بھاگ کھڑے ہوئے اور اللہ تعالے نے اس کتاب میں جمع ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادت مبارکہ کی برکت کے سبب مجھ سے اور تمام مسلمانوں سے تکلیف پریشانی کو دور فرمایا۔
Hisan e Hiseen masnoon duas in Urdu
آن لائن پڑھیں
ڈاون لوڈ کریں
آئین پاکستان اردو پی ڈی ایف ڈاون لوڈ
Discover more from E-Islamic Books
Subscribe to get the latest posts sent to your email.