حنفی نماز مدلل

HANAFI NAMAZ 0000

حنفی نماز مدلل

بعض لوگ فقہِ حنفی کے مطابق نماز پڑھنے والوں کے بارے میں یہ غلط فہمی کا شکا ر ہوتے ہیں کہ وہ (العیاذ باللہ) محمّدی نماز سے دور ہیں اور وہ اپنی رائے اور قیاس کے مطابق عمل کرتے ہیں، اور ان میں جو غالی اور متشدّد قسم کے لوگ ہیں وہ تو فقہِ حنفی کے مطابق نماز پڑھنے والے کی نماز کو نماز ہی سمجھنے کیلئے تیار نہیں۔
حالآنکہ یہ بات اچھی طرح سے سمجھ لینی چاہیئے کہ ائمہ مجتہدین نے جو کچھ بیان کیا ہے وہ احادیثِ طیّبہ کی روشنی میں اور قرآن و حدیث کی نصوص کو سامنے رکھتے ہوئے ہی بیان کیا ہے اُس میں اُن کی عقل و رائے ، قیاس اور ذاتی نظریہ و خیال کا کوئی دَخل نہیں، اور چونکہ کسی مسئلہ میں بعض اوقات روایات میں نبی کریم ﷺ کے قول و عمل میں بھی اختلاف ملتا ہے اِس لئے اُس میں ترجیح دینے کے اندر ائمہ کرام کا بھی اختلاف ہوا ہے ،لیکن وہ اختلاف خود حدیثِ کی رُو سے کوئی ممنوع اور قبیح اختلاف نہیں کہ اُس کو ہدفِ تنقید بناکر طعن و تشنیع کا نشانہ بنایا جائے بلکہ وہ اختلاف تو اُمّت کیلئے رحمت اور نبی کریم ﷺ کی ساری احادیث پر عمل کی ایک بہترین شکل ہے جس کو سراسر خیر و بھلائی کا اختلاف کہا جاتا ہے، نہ کہ شرّ و فساد کا اختلاف

 

Hanafi Namaz Mudallal

By Mufti Muhammad Salman Zahid

Read Online

Download (10MB)

Link 1      Link 2

 


Discover more from E-Islamic Books

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Discover more from E-Islamic Books

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading