خطبات راشدی
بِسمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ
حرف اول
اس وقت مارکیٹ میں مختلف اہل علم حضرات کے خطبات موجود ہیں جن کو پڑھ کر ایک کم علم بھی اپنے عقیدے اور عمل کو بیچ کر رہا ہے لیکن یہ خطبات جو اس وقت آپ کے ہاتھ میں ہیں ان کو پڑھنے کے بعد نہ صرف عقیدہ و عمل کی اصلاح ہوگی بلکہ نظر و فکر کی بھی اصلاح ممکن ہے
جس شخصیت کے یہ خطبات ہیں وہ محتاج تعارف نہیں ملک و بیرون ملک ان کا نام ایک جانا پہنچانا ہے۔ وہ ایک عظیم باپ کے عظیم فرزند ہیں جن کو دنیا غزالی دوراں و محقق العصر ترجمان اہلسنت علماء دیو بند اور امام اہلسنت کے نام سے جانتی ہے میری مراد شیخ المشائخ حضرت مولانا محمد سرفراز خان صفدر مدظلہ ہیں جنہوں نے تقریبا پون صدی علوم نبوی سے جہان کو معطر کیا ہے ان کی نظر شفقت اور نظر عنایت مجلس میں بیٹھنے والے تمام شاگردوں پر ہوتی تھی لیکن خصوصیت کے ساتھ جس طرح ہر باپ کی نظر شفقت ہر بچے پر ہوتی ہے حضرت مدظلہ کی نظر کیمیا گر نے اپنے تمام صاحبزادوں کو ایک ہیر بنایا اللہ تعالیٰ تمام کو اپنی عافیت میں رکھے حضرت شیخ الحدیث صاحب کے تمام صاحبزادے خوب خوب دین حق کی ترویج و اشاعت کا فریضہ کما حقہ ادا کرنے میں مشغول ہیں لیکن جن کے خطبات کو آپ کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں وہ حضرت کے صاحبزادے ہونے کے ساتھ حضرت کے جانشین بھی ہیں اور ان کی مسند پر بیٹھ کر حدیث پڑھا رہے ہیں۔ میری مراد حضرت مولانا زاہد الراشدی مدظلہ ہیں۔ حضرت کے خطبات کا انداز بالکل منفرد ہے کیونکہ حضرت کی نظر قرآن وسنت کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کی صورت حال پر بھی ہے اس لیے ان کے خطبات میں ان کا رنگ زیاد ہے۔ حضرت مولانا زاہد الراشدی مدظلہ ‘ فن حدیث کے اصول و مبادی کے دیباچہ میں خود لکھتے۔ ہیں ” میری لکھنے پڑھنے کے موضوعات میں اسلامی نظام کی اہمیت و ضرورت مغربی فلسفہ و ثقافت کی یلغار اسلام پر مغرب کی طرف سے کیے جانے والے اعتراضات و شبہات آج کے عالمی تناظر میں اسلامی احکام و قوانین کی تشریح اسلامائزیشن کے علمی و فکری تقاضے، نفاذ اسلام کے حوالے سے دینی حلقوں کی ضروریات اور ذمہ داریاں ، اسلام دشمن لابیوں کی نشاندہی اور تعاقب اور ان حوالوں سے طلبہ، دینی کارکنوں اور باشعور نوجوانوں کی راہنمائی اور تیاری کو اولین ترجیح کا درجہ حاصل ہو گیا تھا چنا نچہ پنتالیس برس سے انہی موضوعات پر مسلسل لکھتا چلا آرہا ہوں۔ حضرت کے اس مشن کی وجہ سے بعض ناعاقبت اندیش کچھ نوجوان لوگوں کے ذہنوں میں غلط قسم کی باتیں ڈالنے کی کوشش کرنے والوں کی خدمت میں اپنی طرف سے کچھ لکھنے کی بجائے حضرت ہی کے الفاظ میں یہ کہنا چاہوں گا:
میں بحمد الله تعالی راسخ العقیده سنی، شعوری حنفی اور متصلب دیوبندی ہوں، اور اپنے دائرہ کار کو کر اس کیے بغیر ان مسائل پر سنجیدہ کام کرنے والوں سے حتی الوسع تعاون اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کرتا رہتا ہوں۔ اور اس دائرے میں آخر وقت تک محنت کرتے رہنے کو اپنے لیے سعادت ونجات سمجھتا ہوں۔“ اتنی وضاحت اور کھلی عبارت کے بعد ان حضرات کو حضرت کے متعلق اپنا ذہن صاف کر لینا چاہیے حضرت کے خطبات کی یہ پہلی جلد ہے انشاء اللہ کوشش ہے کہ ایسی اور بھی جلدیں ترتیب دے کر آپ حضرات کی خدمت میں پیش کروں اس کے لیے آپ دعا بھی فرمادیں اور اگر آپ کے پاس یا کسی دوست کے پاس حضرت کی کوئی کیسٹ ہو تو براہ کرم وہ بھی عنایت فرما دیں دعا ہے کہ اللہ کریم اس میں جن جن حضرات کا تعاون ہے ان کے لیے ذریعہ نجات بنائے۔ اور برادرم حسن خاور صاحب جو اس کو شائع کرنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں ان کے لیے زاد راہ بنائے۔ آمین!!
قاری جمیل الرحمن اختر قادری نقشبندی مجددی یک از خدام امام اہلسنت مد ظله ۲۸۵۔ جی ٹی روڈ ، باغبانپورہ لاہور
Khutbat e Rashdi
By Maulana Zahid ur Rashdi
Read Online
Download Link 1
Download Link 2