خواتین کو درپیش مسائل اور ان کا حل سیرت طیبہ کی روشنی میں

Khawateen ko Darpesh Masail aur unka Hall Seerat e Tayyiba ki Roshni mein By Maulana Zahid ur Rashdi خواتین کو درپیش مسائل اور ان کا حل سیرت طیبہ کی روشنی میں

خواتین کو درپیش مسائل اور ان کا حل سیرت طیبہ کی روشنی میں

بسم الله الرحمن الرحيم

سیرت چیئر کے بنیادی مقاصد میں سے ایک مقصد یہ ہے کہ معاشرہ میں افہام و تفہیم و مکالمہ کی فضا کو پروان چڑھا کے وہ سلگتے مسائل جو سوسائٹی کے لیے شکست وریخت کا سبب بنے ہوئے ہیں، من پسند تو جیہات کے ذریعے احکام اسلامی سے انحراف اور روح اسلام سے رو گردانی کا عمل جاری ہے۔ ان مسائل پر سیمینارز اور مکالمے کا سلسلہ شروع کیا جائے تاکہ احکام کی حقیقت واضح ہو کر سامنے آسکے۔ چنانچہ اس سلسلے کا پہلا پرو گرام خواتین کو در پیش عصری مسائل سے متعلق تھا۔ جس کے لیے ہم نے ملک عزیز کے انتہائی جہاندیدہ، قدیم وجدید علوم اور معروضی حالات پر گہری نظر رکھنے والے تبحر عالم جناب علامہ زاہد الراشدی صاحب (صدر مدرس و ناظم تعلیمات جامعه نصرة العلوم گوجرانوالہ) سے درخواست کی کہ وہ اس موضوع پر اپنے افکار عالیہ سے مستفیض فرمائیں۔ سوالات کے لیے دیگر اہل علم کے علاوہ معروف کالم نگار اور گہری دینی فکر سے مزین جناب خورشید احمد ندیم صاحب، علوم اسلامیہ کے استاذ گرامی جناب ڈاکٹر ظفر اللہ بیگ صاحب ودیگر اہل علم موجود تھے۔ یہ مکالمے کا آغاز ہے۔ پیش نظر موضوع سے متعلق نہ ہی یہ حتمی رائے ہے اور نہ ہی اسے کوئی فتوی کی حیثیت حاصل ہے۔ سوچ و بچار کی راہیں کھولنے کا آغاز ہے۔ امید ہے کہ ان فکری مباحث کے مثبت نتائج بر آمد ہوں

پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمان

Khawateen ko Darpesh Masail aur unka Hall Seerat e Tayyiba ki Roshni mein

By Maulana Zahid ur Rashdi

Read Online

Download (1MB)

Link 1      Link 2

اصول طب

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Discover more from E-Islamic Books

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading