رزلٹ وفاق المدارس العربیہ پاکستان 2019

59769615 1465369703600495 2522417495323705344 n

(وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سالانہ امتحان 2019ء کے نتائج کا اعلان)

ملتان/کراچی/اسلام آباد(5 مئی 2019ء)وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے سالانہ امتحان 2019ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔نتائج کا اعلان وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر حضرت مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر صاحب دامت برکاتہم العالیہ اور ناظم اعلیٰ وفاق حضرت مولانا محمد حنیف جالندھری صاحب دامت برکاتہم العالیہ نے 5مئی 2019ء بروزاتوار جامعۃ العلوم الاسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن کراچی میں کیا۔
سالانہ امتحانات کے لئے مجموعی طور پر374536طلبہ و طالبات کا داخلہ موصول ہوا، جن میں سے359953نے شرکت کی۔298864پاس ہوئے اور61089نا کام ہوئے۔ کامیابی کا تناسب83 فیصد رہا۔درجہ کتب کے طلبہ و طالبات کی تعداد295666 تھی جس میں سے285387 نے شرکت کی، ان شرکاء میں سے227421 کامیاب اور57966 ناکام ہوئے۔ درجہ حفظ کے طلبہ وطالبات کی تعداد78870 تھی، جس میں سے74566 نے شرکت کی، ان شرکاء میں 71443 کامیاب اور 3123 ناکام ہوئے۔ درجات کتب میں ملکی سطح پر اول دوم، سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے نام یہ ہیں:
طلبہ میں سے درجہ عالمیہ سال دوم (ایم اے پارٹ2)میں جامعہ دارالعلوم کراچی کے امین اللہ نے اول پوزیشن، جامعہ معہد الفقیر الاسلامی جھنگ کے طلحہ اور جامعہ دارالعلوم کراچی کے کاشف جان نے دوم جبکہ جامعۃ العلوم الاسلامیہ کراچی کے شعیب خان نے ملکی سطح پر سوم پوزیشن حاصل کی۔عالمیہ سال اول(ایم اے پارٹ1) میں پراچہ جامعہ اسلامیہ انجرا اٹک کے نصیب اللہ نے اول، جامعۃ العلوم الاسلامیہ کراچی کے اعجاز احمد نے دوم اورجامعہ دارالعلوم کراچی کے حسن رضاء نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ عالیہ سال دوم(بی اے پارٹ2) میں جامعہ امدادیہ کوئٹہ کے محمد رئیس نے اول،جامعہ دارالعلوم زبیریہ پشاور کے حفیظ الرحمن نے دوم جبکہ جامعہ دارالعلوم کراچی کے محمد حماد قریشی اور محمد برہان نے سوم پوزیشن حاصل کی۔عالیہ سال اول (بی اے پارٹ 1)میں جامعہ دارالعلوم کراچی کے عبدالکلام نے اول، جامعۃ العلوم الاسلامیہ الفریدیہ اسلام آباد کے محمد قاسم،دارالعلوم حرمزئی پشین کے غیاث الدین اور مدرسہ رحمت عالم کراچی کے محمد واسل نے دوم جبکہ جامعۃ العلوم الاسلامیہ کراچی محمد معاذ احمد،جامعۃ الرشید کراچی کے اسامہ اور جامعہ دارالعلوم معاذ بن جبل کراچی کے محمد عثمان نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ درجہ ثانویہ خاصہ (ایف اے)میں جامعۃ الرشید کراچی کے رفیع اللہ نے اول، مدرسہ بیت السلام کراچی کے حفیظ اللہ نے دوم جبکہ مدرسہ بیت السلام کراچی کے عبد الباری اور جامعۃ العلوم الاسلامیہ کراچی کے امیر جان نے سوم پوزیشن حاصل کی۔درجہ ثانویہ عامہ (میٹرک) میں جامعۃ الصفہ سعید آباد کراچی کے زین اللہ نے اول، مدرسہ بیت السلام سگھر چکوال کے حبیب عمر نے دوم جبکہ جامعہ دارالعلوم کراچی کے صدیق اللہ، جامعۃ الرشید کراچی کے محمد جمیل اور جامعہ آس اکیڈمی لاہور کے محمد حسن نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ درجہ متوسطہ(مڈل)میں جامعہ ابوہریرہ میلسی وہاڑی کے محمد مرسلین نے اول، جامعہ رشیدیہ ساہیوال کے محمد احمد نے دوم اور مدرسہ اسلامیہ محمودیہ بھرت بنوں کے عبدالرحمن نے ملکی سطح پرسوم پوزیشن حاصل کی۔ 
دراسات دینیہ سال دوم میں جامعۃ العلوم الاسلامیہ کراچی کے حافظ محمد یحییٰ افتخار نے اول، دارالعلوم اسلامیہ سنٹرل جیل لاہورکے سلطان محمد اورجامعہ حفصہ لبنات الاسلام عبدالحکیم خانیوال کے یاسر ندیم نے دوم جبکہ دارالعلوم الاسلامیہ سنٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی کے حافظ ثناء اللہ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ دراسات دینیہ سال اول میں مدرسہ عربیہ بیت السلام مانیری پایاں صوابی کے عبداللطیف نے اول،جامعہ دارالعلوم کراچی کے محمد فہد خان نے دوم اور دارالعلوم الاسلامیہ سنٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی کے حامد نواز نے سوم پوزیشن حاصل کی۔تجوید للعلماء میں مدرسہ عربیہ عبداللہ بن مسعود پنیاں ہری پور کے ناظم الدین نے اول،جامعہ اشرفیہ مسلم ٹاؤن لاہور کے محمد رضوان فاروق نے دوم اور دارالعلوم عربیہ ٹل ہنگو کے واحد اللہ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ تجوید للحفاظ میں جامعہ دارالعلوم زکریا ترنول اسلام آباد کے محمد عثمان نے اول، جامعہ تعلیم القرآن فاروقیہ زندانی ڈیرہ اسماعیل خان کے سہیل احمد نے دوم اور جامعہ تعلیم القرآن مینگورہ سوات کے عبدالرحمن نے سوم پوزیشن حاصل کی۔
اسی طرح طالبات میں سے درجہ عالمیہ سال دوم میں معہد الخلیل الاسلامی بہادر آباد کراچی کی حنیفہ ریاض نے اول پوزیشن، جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات انجرا اٹک کی بشریٰ رحمن نے دوم اور جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات زریاب کالونی پشاور کی سنبل انعام نے ملکی سطح پر سوم پوزیشن حاصل کی۔ درجہ عالمیہ سال اول میں جامعہ فاطمۃ الزہراء گل آباد نمبر ۱ پشاور کی رخسانہ مختیار نے اول، جامعہ یوسفیہ بنوریہ شرف آباد سوسائٹی کراچی کی ثناء نے دوم جبکہ مرکز العلوم الاسلامیہ ایم پی آر کالونی کراچی کی فائزہ اور جامعہ نظامیہ للبنات ناظم آباد کراچی کی فاطمہ قمر نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ عالیہ سال دوم میں جامعہ طیبہ لبنات الاسلام سیالکوٹ کی سحر مبین نے اول، جامعہ خنساء للبنات شریف آباد فیڈرل بی ایریا کراچی کی اسماء نے دوم جبکہ جامعہ عثمانیہ پشاور کی حمیرا شاہ اور جامعہ دارالقرآن مسلم ٹاؤن فیصل آباد کی حافظہ صالحہ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ درجہ عالیہ سال اول میں جامعہ اشرف البنات باڑہ گیٹ پشاور کی ایمن نے اول، جامعہ تعلیم القرآن واہ کینٹ راولپنڈی کی ماریہ قیوم نے دوم جبکہ جامعہ فاطمۃ الزہراء للبنات چار خانہ روڈ پشاور کی سعدیہ کلثوم اور جامعہ اسلامیہ خلیلہ لاسی خدا بخش گوٹھ کراچی کی امیمہ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ درجہ ثانویہ خاصہ سال دوم میں جامعہ بناء العلم لاہور کی ثناء اصغر نے اول، جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات بیدیاں روڈ لاہور کی عمارہ عطاء اللہ نے دوم اور جامعۃ الحسنین بغدادہ مردان کی طیبہ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔درجہ ثانویہ خاصہ سال اول میں جامعہ خدیجۃ الکبریٰ محمد علی سوسائٹی کراچی کی رملہ سلمان نے اول، جامعہ بنوریہ سائٹ ایریا کراچی کی جویریہ اور جامعہ مرکز فہم دین ڈیفنس فیز۴ کراچی کی حمیرا ظفر اقبال نے دوم جبکہ جامعہ مرکز فہم دین ڈیفنس فیز ۴ کراچی کی خوش بخت امین نے ملکی سطح پر سوم پوزیشن حاصل کی۔ 
دراسات دینیہ سال دوم میں مدرسہ اہل بیت نظام پور روڈ قصور کی عارفہ طاہر نے اول، جامعہ رشیدیہ جھنگ کی زینب جبار نے دوم اور مدرسہ بیت الایمان فیڈرل بی ایریا کراچی کی رومیسہ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ دراسات دینیہ سال اول میں جامعہ دارالقرآن مسلم ٹاؤن فیصل آباد کی ثناء انورنے اول، جامعہ خیرالمدارس ملتان کی سیدہ عائشہ صدیقہ، جامعہ عمر بن خطاب سرائے صالح ہری پور کی اسماء اور جامعہ سیدہ زینب للبنات شکریال راولپنڈی کی حفصہ بتول نے دوم جبکہ جامعہ عائشہ للبنات شیر گڑھ مردان کی منیبہ بی بی نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ تجوید للعالمات میں مدرسہ دارالقرآن مہر کالونی راولپنڈی نے اول،دارالعلوم دیر بالمقال پولیس اسٹیشن دیر کی کائنات محمدنے دوم اور دارالعلوم الاسلامیہ اضاخیل بالا نوشہرہ کی حسینہ واحد نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ 
صدر وفاق اورناظم اعلیٰ وفاق نے نتائج کو شاندار اور بہترین قرار دیتے ہوئے کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات اور بالخصوص نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے جامعات اور طلبہ و طالبات کو مبارک باد پیش کی اور ان کی مزید ترقی اور کامیابی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے اس موقع پر دفتر وفاق المدارس کے جملہ کارکنان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں مختصر ترین وقت میں صحیح ترین نتائج کی تیاری پر خراج تحسین پیش کیا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Discover more from E-Islamic Books

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading