E-Islamic Books

روحانی سبق

روحانی سبق

عرض مرتب و ناشر

الحمد لله رب العالمين والصلاة والسلام على اشرف الانبياء والمرسلين

وعلى آله واصحابه اجمعين ومن تبعهم الى يوم الدين

اما بعد! اللہ تعالی کی شان خالقیت کا مظہر حضرت انسان جسم و روح سے مرکب ہے۔ جسم کی ضروریات کا تمام تر سامان زمینی ہے جبکہ روح امر ربی ہے اس لئے اس کی غذا بھی آسمانی ہے۔ یعنی تلاوت ذکر اللہ اور دیگر عبادات وغیرہ۔

جسمانی تکلیف یا مرض پیدا ہو جائے تو آدمی اپنے تمام عزیز واقارب میں مریض اور بیمار سمجھا جاتا ہے اور بقدر وسائل مرض کا علاج کرتا ہے۔ مرض کا لفظ مریضہ سے مشتق ہے جو شوریدہ اور بنجر زمین کیلئے بولا جاتا ہے چونکہ ایسی زمین محنت بسیار کے بعد کا شتکاری کیلئے قابل ہوتی ہے اور یہی حال بیمار آدمی کا ہوتا ہے کہ وہ بھی کسی قابل ذکر کام کا نہیں رہتا۔ اس لئے بیمار آدمی کو بھی مریض کہہ دیا جاتا ہے پھر جس طرح بنجر زمین مسلسل محنت کے بعد اس قابل ہوتی ہے کہ اس میں پھول پھل اور درخت اگ سکیں اور وہ سرسبز و شاداب ہو کر لہلانے لگے اسی طرح مرض کا علاج بھی صبر آزما مراحل سے گزرنے کے بعد ہوتا ہے۔ آج کا انسان عجلت پسند واقع ہوا ہے۔ وہ شدید جسمانی مرض میں بھی یہی چاہتا ہے کہ ایک کپسول یا ایک انجکش سے صحت کی دولت مل جائے۔ اسی انسانی مزاج کے پیش نظر موجودہ میڈیکل سائنس نے ایسی ادویات متعارف کرادی ہیں جوز و داثر ہیں۔ جسمانی مرض جس قدر بھی شدید ہو جائے لیکن موت کے بعد اس سے چھٹکار ہل جاتا ہے لیکن روح انسانی از لی نہیں تو ابدی ضرور ہے اس نے ہمیشہ ہمیشہ رہنا ہے اگر چہ ایک جہاں سے دوسرے جہاں منتقل ہو جاتی ہے۔ اس لئے روح کا صحت مند ہونا جسمانی صحت سے بدرجہا ضروری ہے۔

اللہ تعالیٰ نے انسان کی دنیا و آخرت کی ہدایت کیلئے حضرات انبیاء علیہم السلام کی بعثت کا سلسلہ شروع فرمایا۔ ہر نبی نے اپنی قوم کو جو تعلیمات دیں وہ اول تا آخر روح کو مخاطب کرتی ہیں۔ اتم الانبیا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمکی یہ جامعیت ہے کہ آپ نے روح کے ساتھ جسمانی امراض کیلئے بھی وہ الہامی نسخے ارشاد فرما دیئے جن پر آج بھی میڈیکل سائنس ورطہ حیرت میں ہے۔ آج کی دنیا مادیت کی ظاہری چمک دمک اور تمام اسباب راحت کے باوجود دل اور روح کی تسکین کیلئے روحانیت کا سہارا لینے کیلئے بے قرار ہے۔ ہر انسان خواہ مسلمان ہویا کا فروہ کسی نہ کسی وقت یہ محسوس کرتا ہے کہ میری روح کیلئے غذا اور صحت ضروری ہے اور وہ اس کیلئے مختلف تدابیر کرتا ہے۔ ایک مسلمان کیلئے روح کی صحت اور اس کی طہارت کس قدر ضروری ہے اس کا اندازہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے اس فرمان سے کیجئے۔

لو مرضت ارواحكم وصحت ابدانكم لكنتم اهون على الله من الجولان اگر تمہاری روحیں بیمار ہوں اور تمہارے بدن صحت مند ہوں تو تم اللہ تعالیٰ کے ہاں گندگی کے کپڑے سے بھی زیادہ حقیر ہو۔ انفرادی سطح سے لیکر عالمی سطح تک یہ فرمان ہم پر کس قدر صادق آتا ہے وضاحت کا محتاج نہیں۔ آج ہم نے اپنی تمام صلاحیات کا میدان جسم بنالیا ہے ہمیں نہ روح کی پرواہ ہے نہ اس کی غذا کی فکر ہے اور نہ اس کے امراض کی شدت کا احساس ہے اور نہ اس کے علاج کی جستجو ہے۔ حالانکہ جس طرح کم کھانے یا زیادہ کھانے سے جسم بیمار ہو جاتا ہے اور فوری علاج معالجہ کے بعد جسم کے معمولی مرض سے شفا اور صحت کی فکر کی جاتی ہے۔ اسی طرح اللہ تعالی کے فضل وکرم سے ہر جگہ ایسے اللہ والے موجود ہیں جو روح کے اسپیشلسٹ ہیں اور موجودہ عجلت پسند طبیعت کے مطابق تیر بہدف نسخے ارشاد فرماتے ہیں اور مختصر وقت کی صحبت میں آدمی کو روحانی اعتبار سے بلند مقام پر فائز کر دیتے ہیں اور بندہ اللہ تعالیٰ کے قرب و ولایت کے مدارج بسہولت طے کر لیتا ہے۔

کچھ عرصہ پہلے بندہ نے اسلامی احکام و آداب کو سبق وار مرتب کر کے آج کا سبق کے نام سے کتاب شائع کی جسے قارئین نے بے حد پسند کیا۔ اس سے شوق پیدا ہوا کہ روحانی امراض اور ان سے علاج کے متعلق بھی کوئی سبق دار کتاب مرتب کر کے شائع کی جائے۔ اس سلسلہ میں کے معروف بزرگ رومی وقت شیخ العرب والعجم حضرت اقدس عارف باللہ مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب مدظلہ العالی کی شخصیت محتاج تعارف نہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو ولایت کے بلند مقامات پر سرفراز فرمایا ہے اور آپ سے عوام و خواص نے خوب استفادہ کر رہے ہیں۔ آپ کے الہامی نسخے جو روح کی غذا صحت تربیت اور تزکیہ میں اپنی مثال آپ ہیں حضرت کے یہ روحانی نسخے آپ کے مختلف مواعظ ملفوظات اور تالیفات میں منتشر حالت میں موجودہ ہیں۔ بندہ نے ان کی افادیت اور نافعیت کے پیش نظر تو فیقہ تعالی انہیں یکجا کیا اور سہولت کے پیش نظر انہیں سبق وار مرتب کیا ہے زیر نظر کتاب میں ہر سبق روح کی حیات کیلئے حقیقۂ سبق ہے اور ان اسباق کے از دل خیز دکا علم اور مشاہدہ سامعین و مستفیدین کو بردل ریز د سے ہوتا ہے آج کے دور میں ہم سے ہر مسلمان ایسے روحانی اسباق کا کس قدر محتاج ہے یہ اہل بصیرت سے مخفی نہیں اس لئے کہ جب تک روح صحت مند نہ ہوگی ہزار اسباب راحت جمع کر لئے جائیں تسکین و اطمینان کی دولت نصیب نہیں ہو سکتی۔ اس لئے ہر مسلمان مرد و عورت کے بالعموم اور حضرت کے متعلقین اور دیگر سلاسل کے سالکان کیلئے یہ مجموعہ بالخصوص نہایت نافع ہے جو مختصر بھی ہے اور پر اثر بھی۔ اللہ تعالیٰ اسے شرف قبولیت سے نوازیں اور ہمیں تازیست روحانی امراض کے معالجین کی صحبت و معیت سے نوازیں آمین یا رب العالمین۔ آخر میں یہ وضاحت کرنا بھی ضروری ہے کہ کتاب ہذا 223 اسباق پر مشتمل ہے ان اسباق میں سے صفحہ 146 تک کے 132 اسباق حضرت ہی کے افادات ہیں جبکہ سبق نمبر 133 سے تا آخر کتاب کے اسباق حضرت کے شیخ اور حکیم الامت حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے خلیفہ محی النبی حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب ہردوئی رحمہ اللہ کے ملفوظات وارشادات پر مشتمل ہیں۔

وصلى الله تعالى على خير خلقه محمد و على آله واصحابه اجمعین

والسلام

محمد الحق غفر له عشرہ اخیرہ

رمضان المبارک ۱۴۳۱ھ بمطابق ستمبر ۲۰۱۰ء

Roohani Sabaq By Shaykh Muhammad Ishaq Multani

Read Online

Version 1

روحانی سبق
روحانی سبق

Download

Version 1 [12]

 

Exit mobile version