Site icon E-Islamic Books

روح کی بیماریاں اور ان کا علاج

روح کی بیماریاں اور ان کا علاج

روح کی بیماریاں اور ان کا علاج

روح کی بیماریاں اور ان کا علاج

روح کی بیماریاں اور ان کا علاج

مقدمة

نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ أَمَّا بَعْدُ فَقَالَ اللَّهُ تَعَالَى افَمَن زُيِّنَ لَهُ سُوءُ عَمَلِهِ فَرَاهُ حَسَنًا

(سورة الفاطر، آیت: ۸، پاره: ۲۲)

یہ آیت دلالت کرتی ہے عشق مجازی اور بدنگاہی جیسے افعال کی برائی اور قباحت پر جن کو شعرائے عشق مجاز اور اُن کے گمراہ متبعین اور جاہل صوفیوں نے بوجہ حُسن پرستی اور شہوت پرستی جائز ہی نہیں بلکہ مستحسن اور بعض نے تو اس فعل حرام کو کار ثواب اور وسیلہ عشق حقیقی قرار دے کر اس حرام اور باطل کے زہر کو شہد میں ملا کر اپنے مُریدوں اور شاگردوں کو فسق و فجور میں مبتلا کر دیا۔

حضرت حکیم الامت مولانا تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے ایک رسالہ تمییز الْعِشْقِ مِنَ الْفِسْقِ تحریر فرمایا تھا جس میں عشق مجازی کے فسق ہونے پر اور روح کے لئے عشق مجازی کا عذاب الیم ہونے پر مضمون مفصل شائع ہوا تھا لیکن احقر کی نظر سے یہ رسالہ نہیں گذرا البتہ احقر نے حضرت حکیم الامت تھانوی قدس اللہ سرہ کے ان مطبوعہ ارشادات کو خود پڑھا جس کی نقل یہ ہے:

ارشاد حضرت حکیم الامت مولانا تھانوی رحمتہ اللہ علیہ غیر محرم عورت یا مرد ( خوبصورت لڑکے ) سے کسی قسم کا علاقہ ( تعلق ) رکھنا خواہ اس کو دیکھنا یا اس سے دل خوش کرنے کے لئے ہم کلام ہونا یا تنہائی میں اُس کے پاس بیٹھنا یا اس کے پسند طبع ( طبیعت کی پسند) کے موافق اس کے خوش کرنے کو اپنی وضع یا کلام کو آراستہ (سنوارنا) و نرم کرنا (یعنی آواز میں عورتوں کی سی لچک و نزاکت اُس کے دل کو پھسلانے کے لئے اور مائل کرنے کے لئے پیدا کرنا ۔ )

میں سچ عرض کرتا ہوں کہ اس تعلق سے جو جو خرابیاں پیدا ہوتی ہیں اور جو جو مصائب پیش آتے ہیں احاطہ تحریر سے خارج ہیں (یعنی اس قدر زیادہ ہیں کہ ان کا احاطہ مشکل ہے ) ان شاء اللہ تعالیٰ کسی رسالہ میں ضمنا اس کو کسی قدر زیادہ لکھنے کا ارادہ ہے۔ اتھی کلامہ ( اقتباس از جزاء الاعمال ) احقر مؤلف رسالہ ھذا عرض کرتا ہے کہ سطور بالا پڑھنے کے بعد احقر کے قلب میں عرصہ سے یہ تقاضا تھا کہ حضرت اقدس کی یہ تمنا پوری ہو جاوے اور حق تعالی اپنی رحمت سے اس نا اہل و ناکارہ کو اس کام کی توفیق نصیب فرمائیں الحمد للہ کہ اس رسالہ کی تالیف کا داعیہ قلب میں شدت سے محسوس ہو رہا ہے اور تو کل علی اللہ اس کے مسودہ کا آغاز کر رہا ہوں حق تعالیٰ اپنی رحمت سے تکمیل فرما کر قبول و نافع فرمائیں،

امین

رَبَّنا تقبل مِمَّا إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيْمُ

بحق سيد الْمُرْسَلِينَ عَلَيْهِ الصَّلوةُ وَالتَّسْلِيمُ

احقر محمد اختر عفا اللہ عنہ

۴- جی ناظم آباد، کراچی نمبر ۱۸

Rooh Ki Bimariyan Aur Un Ka Ilaj By Shaykh Shah Hakeem Akhtar (r.a)

روح کی بیماریاں اور ان کا علاج

Read Online

Version 1

Download

Version 1 [27]

آئین پاکستان اردو پی ڈی ایف ڈاون لوڈ

Exit mobile version