Site icon E-Islamic Books

جست یعنی زنک کے مرکبات اور انسانی صحت

زنک کے مرکبات

جست یعنی زنک کے مرکبات اور انسانی صحت

ڈاکٹر خال محمود جنجوعہ

سائنسی دنیا میں انسانی جسم کے لیے ٹریس مٹیل صدی میں پہچانی گئی اور ان کو انسانی جسم کے لیے جزو لا ینفک قرار دیا گیا۔ آئرن، کیلشیم آیوڈین کی افادیت صدیوں پہلے جانی جاچکی تھی۔ ٹیس میٹل کی افادیت کا اندازہ اور اس کا استعمال طب اسلامی اور مابعد ہومیو پیتھک طریقہ علاج میں صدیوں سے ہو رہا ہے ۔ اٹامک ابزار پیشن سپیکٹرم ABSORPTION SPECTRUM ATOMIC کی ایجاد نے بائیو کیمیکل BIOCHEMICAL اور طب میں انقلاب برپا کر دیا ۔ طب اسلامی میں ٹریس میٹلز کو کشتہ جات کے نام سے منسوب کیا جاتا ہے ۔ انسانی جسم میں ٹریس میٹلز کی انتہائی قلیل مقدار کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ ٹریس میٹل جن کو قلیل دھاتی مرکبات کے نام سے بھی منسوب کیا جاسکتا ہے، حیاتین سے بھی زیادہ اہمیت کی حامل ہیں۔ یہ قلیل دهانی مرکبات انسانی جسم میں تیار نہیں ہوتے بلکہ ان کا تمام تر انحصار بیرونی ذرائع پر ہوتا ہے۔ مثلا خوراک مشروبات و غیره ، تقریباً بیس دھاتی مرکبات کو ٹریس میٹل کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے اور ان کی تعداد وقت کے ساتھ ساتھ بڑھ رہی ہے۔

قرآن مجید میں ارشاد خداوندی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو مٹی سے پیدا کیا اور یہ اس بات کی طرف واضح اشارہ ہے کہ زمین میں پائے جانے والے تمام معدنی مرکبات انسانی جسم کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ ان کی مقدار خواہ کم ہو یا زیادہ ، انسانی جسم کی نشو ونما ان کے بغیر نہیں ہو سکتی۔ بعض دھاتی مرکبات مثلاً کیلشیم اور فاسفورس دانتوں اور ہڈیوں کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ کچھ دھاتی مرکبات عمل انگیز کے طور پر انسانی جسم میں میٹا بولک METABOLIC عوامل میں کام کرتے ہیں۔ کچھ دھاتی مرکبات جراثیم کش کام سر انجام دیتے ہیں جیسے سونا، چاندی وغیرہ ۔ بعض مائع کے توازن کو برقرار رکھتے ہیں جیسے پوٹاشیم، میگنیشیم سوڈیم وغیرہ۔ انسانی جسم میں اوسطاسات یونڈ دھائی مرکبات پائے جاتے ہیں۔ تحقیق کی روشنی میں قلیل دھاتی مرکبات کی اہمیت دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔ یہ قلیل دھاتی مرکبات بھی اتنی ہی اہمیت کے حامل ہیں جتنا کہ دوسرے مرکبات ۔ ان کی مقدار کوئی اہمیت نہیں رکھتی اگر جسم کو کسی دھاتی مرتب کی انتہائی قلیل مقدار کی ضرورت ہو اور وہ میسر نہ آئے تو انسانی جسم اپنا نارمل کام سرانجام نہیں دے سکتا۔ لہذا ان کی بہت تھوڑی مقدار بھی بہت بڑی اہمیت کی حامل ہوسکتی ہے۔ ہومیو پیتھیک کسٹم اسی اصول پر مبنی ہے ۔ آج کل سائنسی دنیا میں ٹریس سٹیل کی اہمیت پر بہت زیادہ تحقیق کا کام ہو رہا ہے اور آئے دن ان کی اہمیت انسانی جسم کے لیے بڑھتی

Zinc Ke Murakbat Aur Insani Sehat

Read Online

Download PDF

اصول طب

Exit mobile version