سر زمین شہداء
سرزمین شهداء
(شہدائے یاسین) , 2017, 1947
یہ کتاب گلگت بلتستان کے ضلع غذر کی تحصیل یاسین کے اُن با ہمت فوجی جوانوں کا تذکرہ ہے جنہوں نے ارضِ وطن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا
ہلال پبلیکشنز، بلال روڈ، راولپنڈی کینٹ
پاکستان ایک نعمت خداوندی ہے۔ قیام پاکستان کے لئے بر صغیر کے مسلمانوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں ان گنت قربانیاں دے کر یہ مملکت حاصل کی ۔ قیام پاکستان سے تکمیل پاکستان کا سفر جو کہ اب بھی جاری ہے، کے لئے ہمیشہ اس مایہ نا زقوم نے جانی ومالی قربانیاں دے کر اس کی سرحدوں کے دفاع کو یقینی بنایا ہے۔ افواج پاکستان دفاع وطن میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرتی رہی ہیں۔ پاکستان کے دوسرے تمام علاقوں کی طرح خطہ گلگت بلتستان کے باسی بھی دفاع وطن میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں۔ ہمالیہ کی گود میں بسنے والے پاکستان کے یہ جری سپوت اپنے لہو سے انمٹ قربانیوں کی بے شمار داستانیں رقم کر چکے ہیں۔ سر زمین شہداء ، گلگت بلتستان کے ضلع غذر کی تحصیل یا سین کے ان شہداء کی روئیداد ہے جنہوں نے افواج پاکستان میں اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ سیہ بڑے وقار کی بات ہے کہ حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر سمیت داد شجاعت دینے والے دیگر عظیم شہدا، جن کا تعلق ضلع غذر کی تحصیل یاسین“ سے ہے کا تذکرہ اس کتاب میں موجود ہے۔ میں اس بہترین کا رش پر تمام ٹیم کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے وطن کے شہداء کی قربانیوں کو اجاگر کر کے وطن سے اپنی محبت کا ثبوت دیا ہے۔
میجر جنرل آصف غفور
ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز جنرل ہیڈ کوارٹرز ، راولپنڈی