سچے انبیاء اور جھوٹے مدعیان نبوت میں فرق
سچے انبیاء اور جھوٹے مدعیان نبوت میں فرق تالیف: : حضرت مولانا مفتی محمد ثمین اشرف قاسمی
تقريظ
حضرت مولانا عبدالخالق صاحب مدراسی مدظلہ العالی و حضرت مولانا مفتی محمد راشد صاحب اعظمی مدظلہ العالی
مفتی ثمین اشرف صاحب قاسمی کوتوفیق الہی کی دولت، اللہ کے صالح بندوں کی صحبت ، خاصان حق کی تربیت، مقبولانِ بارگاہ الہی کی توجہ سے سرفرازی اور ان کی خصوصی دعاؤں سے بہر یابی ملی، مادر علمی سے علم کی روشنی اور عقیدے کی پختگی نصیب ہوئی ، جس کی وجہ سے مفتی صاحب کی تصنیفات، نگارشات علمی اور دعوتی کاموں میں برکت پیدا ہوئی اور ایک خاص قسم کی روشنی پھوٹی اور ایسی کشش نمودار ہوئی جو صرف سر چشمہ فیض ، الفاظ کا حسن، تعبیر کا جمال، ترکیب کی خوبی، بیان کی رعنائی ، طرز ادا کی زیبائی نہیں ہو سکتی بلکہ صرف اللہ رب العزت کے فضل وکرم کے ثمرات ہو سکتے ہیں، کوئی عالم، مصنف، اہل قلم، داعی ،فقیہ، محدث، قائد دینی مصلح اجتماعی، بلکہ ادیب، شاعر اور فن کار ، خواہ کتنا ہی قد نکال لے، وہ محض علم و اطلاع کے بل بوتے پر اور صرف ذہانت اور ذکاوت ،عقل و عبقریت ، دور نگاہی ، روشن خیالی کے سہارے اپنے کام میں برکت کا نور مقبولیت کی سحر کاری، قدر افزائی و پسندیدگی کی جاذبیت پیدا نہیں کر سکتا۔ اگر اس کے کام کا خمیر خون جگر، نور تقوی ، تب و تاب اخلاص، بے تابی عشق رسول، سرشاری محبت الہی، لذت سحر خیزی، ذوق عبادت اور شوق ریاضت سے نہ اٹھا ہو۔ یہی وہ چیز ہے جو کسی عمل کو صاحب عمل کے لئے اور اللہ کی مخلوق کے لئے ذریعہ فائدہ رسانی اور باعث حیات جاودانی بنادیتی ہے۔
مفتی ثمین اشرف صاحب نے حضرت قاری صدیق احمد صاحب باندوی کی صحبت دعوت سے محبت کا جام آتشیں نوش کیا ہے عارف باللہ حضرت مولانا حکیم محمد اختر صاحب رحمتہ اللہ علیہ، شیخ طریقت حضرت مولانا قمر الزماں صاحب الہ آبادی، اور پیر طریقت حضرت مولانا پیر ذوالفقار صاحب نقشبندی اور اکابر دار العلوم دیو بند سے علمی استفادے اور روحانی استفاضے کے حوالے سے قدح خوار رہے ہیں اور ان کی مومنانہ نگاہ سے اپنی تقدیر بدلوانے میں مدد لی ہے، محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کے ان عاشقان پاک طینت و نیک سیرت سے سلیقہ عشق ومحبت ، عقیدہ ختم نبوت اور دین حنیف کے لئے جینے مرنے کا ذوق حاصل کیا ہے، اسی لئے ان کی تحریر ہر عام و خاص کو متاثر کرتی اور گرویدہ بنالیتی ہے۔ سلسلہ ختم نبوت کی بیش قیمت کتا ہیں ان کی گرمی ایمان، اور عقیدہ ختم نبوت کے تصلب کا بھر پور عکاس ہیں ۔ ”سچے انبیاء اور جھوٹے مدعیان نبوت میں فرق، نامی کتاب میں ایکسو چھبیس (۱۲۶) فروق بیان کئے گئے ہیں جن سے ان لوگوں کا دجل اور فریب منکشف ہوتا ہے جو آفتاب نبوت کی روشنی کو اپنے دجل کے اندھیرے میں گل کرنا چاہتے ہیں، ان فروق میں عوام وخواص کے ذہنوں کو سامنے رکھ کر گفتگو کی گئی ہے، جس سے ذہن و دماغ متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے اور تحریر نہایت البیلے انداز میں ہے۔
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ ملتی شمین اشرف صاحب کی خدمت کو قبول فرمائے اور ان کی نگارشات سے افادہ عام فرمائے ۔ آمین یا رب العالمین۔
والسلام۔
( حضرت مولانا ) عبد الخالق مدراسی (صاحب) خادم تدریس حدیث و نائب مہتمم دارالعلوم دیوبند
۵۱۴۴۴/۶/۱۸
( حضرت مولانا مفتی محمد راشد (صاحب) خادم تدریس حدیث و دارالعلوم دیوبند
Sachay Anbiya aur Jhootey Muddaian Nubuwat me Farq
By Mufti Muhammad Sameen Ashraf Qasmi
Read Online
Download (5MB)