شریعت و تصوف
عرض ناشر
کے مبارک ہاتھوں میں موجود کتاب شریعت وتصون مسیح الامتہ حضرت مولعنا شاہ محمد مسیح اللہ صاحب سمال خلیفہ ارشد حکیم الامت حضرت تھانوی کی تالیف لطیف ہے جو اپنے موضوع کے لحاظ سے نہایت جامع اور منظر کتاب ہے ادارہ تالیفات اشرفیہ عمان نے باوجود اپنے محدود وسائل کے پوری طرح کوشش کی ہے کہ کتاب کے باطنی حسن کی طرح اس کا ظاہری حسن بھی قائم رہ سکے۔ چنانچہ کی کتابت اور تصیح نیز نئے اضافوں کے بعد پورے اہتمام سے اسے شائع کیا گیا ہے۔ کتاب کی افادیت کے پیش نظر جنوبی افریقہ میں بھی حضرت شیخ الحدیث مولنا محمد ذکر یا صاحب مہاجر مدنی نور اللہ مرقدہ کے متوسلین نے اسے عربی میں منتقل کر کے طبع کرایا ہے۔ اور اسی طرح حضرت مولنا مسیح اللہ صاحب اور اللہ کے مرید دنیا بھی اسے انگریزی میں شائع کرا رہے ہیں ۔ پاکستان میں چونکہ حضرت والا کے متوسلین کی ایک کثیر تعب مراد موجود ہے بلکہ سلسلہ اشرفیہ کے تمام ہی متوسلین اپنے ذوق سلوک کی وجہ سے اس کے طالب تھے اس طلب کے پیش نظر اسے شائع کرنے کی سعادت الحمد ہمار حصہ میں آئی ہے۔
اس پر حق تعالیٰ کا جتنا کر کیا جائے کم ہے۔ حق تولیے محض اپنے فضل و کرم سے اس کو قبول نشہ کو اس کے منافع کو عام و نام فرمادیں اور عامتہ السلمین کے لئے بالعموم اور صاحب تصنیف کیلئے بالمخصوص ذریعہ نجات بنائیں ۔