صیغہائے قرآنیہ

صیغہائے قرآنیہ

صیغہائے قرآنیہ

Seegha hay Qurania

صیغہائے قرآنیہ کے موضوع پر منفرد کتاب، قرآن کریم کے 6960 مشکل صیغے، مکمل تعلیلات اور قوانین کی نشاہدہی کے ساتھ۔
مصنف استاذ العلماء حضرت مولانا محمد قاسم صاحب مدظلہ،
فاضل جامعۃ العلوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی،
صدر المدرسین مدرسہ ابنِ عباس تخت بھائی مردان۔

صیغہائے قرآنیہ

قرآن کریم کے اول مخاطب خالص عربی لوگ تھے اس لئے ان لوگوں کو قرآن کریم سمجھنے میں کوئی دشواری پیش نہیں آئی اور وہ لوگ سنتے ہی قرآن کی حقانیت کو سمجھ گئے ،لیکن رفتہ رفتہ غیر عربی لوگ اسلام میں داخل ہوگئے جوعلوم عربیہ سے بے خبر تھے لہٰذا ان کو سمجھانے کیلئے صرف ونحو کے قواعد کی ضرورت پڑی تاکہ غیر عرب بھی قرآن کریم کے معانی ومضامین کو باآسانی سمجھ سکیں ،
امید ہے اہلِ علم ہاں اس کتاب کو خوب پذیرائی حاصل ہوگی ،اردو زبان میں ویسے تو بہت سی کتابیں ملیں گیں جن میں قرآن کریم کے علوم ومعارف کوبیان کردیا گیا ہو لیکن ایسی کتاب جس میں صرفی اعتبار سے قرآن کریم کے تمام مشکل صیغوں کو تعلیلات قوانین کےساتھ حل کردیا گیا ہو شاید یہ پہلی کتاب ہوگی ،
اس کتاب میں چند باتوں کا لحاظ رکھا گیا ہے
صیغہائے قرآنیہ
صیغہائے قرآنیہ
1.قرآن کریم تمام مشکل صیغوں کوقوانیں اور تعلیلات کے ساتھ حل کردیا گیا ہے جن کی تعداد 6960بنتی ہے؛
2.کسی صیغہ کے حل میں قوانین کی نشاہدہی استقراءاورتتبع پر موقوف ہیں تمام قوانین کا استغراق نہیں لہذامذکورہ قوانین کے علاوہ اور بھی قوانین کا احتمال ہے،
3.فہرست میں سورت اورپارہ نمبر دونوں کا حوالہ دیا گیا ہے تاکہ قاری کو سہولت ہو،
4.ہرصیغہ کے ساتھ آیت نمبر بھی دیا گیا ہے تاکہ بوقت ضرورت قرآن کریم کی طرف رجوع کرنے میں آسانی ہو ،
5.آخری پندرہ پاروں میں ہر سورت کے آخر میں مشکل صیغوں کی تعیین کردی گئی ہے اور ہر سورت کے تمام صیغوں کی تعداد بھی لکھی گئی ہے
6.ابتدائی پارہ کے تمام صیغوں کومکمل تفصیل کے ساتھ حل کردیا گیا ہے تاکہ طلبہ کو وقت ضرورت دیکھنے میں آسانی ہو ،
7.فائدہ کےلئے کتاب کے آخر میں قوانین بھی دیئے گئے ہیں تاکہ طلبہ کو بوقتِ ضرورت دیکھنے میں آ سانی ہو،
8.جوصیغےایک مرتبہ گزر گئے ہیں ان کو طوالت سے بچنے کیلئے دوبارہ ذکر نہیں کیا ،
9.آسان صیغے کوکوئی طالب علم بادی النظر میں سمجھ سکتا ہے ان بھی ابتداء میں حل کرلیا گیا ہے ،
10.ابتداءمیں تقریباً ہرمشکل صیغے کی تعلیل کی گئی ہے اور آخر میں سابقہ تعلیلات پر اکتفا کیا گیا ہے ۔تلک عشرۃ کاملہ ،
صفحات.584. قیمت.1600روپے
بہترین جلدی بندی اور معیاری کاغد کے ساتھ پورے پاکستان میں ہوم ڈلیوری کے ساتھ ہے۔
گھر بیٹھے حاصل کرنے کے لیے اس وٹس ایپ نمبرز 03040859899-پر میسج بھیجیں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Discover more from E-Islamic Books

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading