طبی و ڈاکٹری لغات
مخزن الجواہر سے اگر آپ پورا فائدہ اُٹھانا چاہتے ہیں تو آپ اس کتاب کو وقت ضرورت ہی اٹھا کر نہ دیکھیں بلکہ وقت فراغت بھی اس کا ضرور مطالعہ کرتے رہیں۔ اس سے آپ کی معلومات میں نہایت مفید اضافہ ہو گا۔
عربی الفاظ فارسی حروف میں چونکہ عام اردو خوان حضرات عربی خط نسخ کو مشکل سے پڑھ سکتے ہیں۔ اس لئے اس کتاب میں عربی الفاظ کو فاری خط نستعلیق میں لکھا گیا ہے۔ اور اس سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے کمپیوٹر اردو کمپوزنگ میں اکثر عربی الفاظ کے الف لام (ال) کو بھی نہیں لکھا گیا۔ مثلاً الم الامعاء کو اہم امعاء لکھا گیا ہے وغیرہ۔ لیکن ایسے الفاظ میں کہیں کہیں غلطی سے اضافہ رہ گئی ہے۔ جیسے از تعاش زیجی میں ش کو اضافت ہے۔
مخزن الجواہر کی طبی لغات میں زیادہ تر عربی لغات ہیں۔ اور کچھ فارسی لغات ہیں۔ لیکن کہیں کہیں عبرانی سریانی یا یونانی لغات بھی آتی ہیں اور ڈاکٹری لغات میں اکثر لاطینی و انگریزی لغات ہیں۔ پس اس کتاب میں جو لغت یا لفظ جس زبان کا ہے اس کے ساتھ ہی ( بریکٹ ) میں اس زبان کی مختصر علامت لکھ دی گئی ہے۔ چنانچہ مختلف زبانوں کے لئے اس کتاب میں جو علامات استعمال کی گئی ہیں۔
طبی و ڈاکٹری لغات Tibbi o Doctori Lughat