عبادت میں ریاضت کا حکم
کلمات با برکات
امین الفقہ حضرت مولانا مفتی محمد جمال الدین صاحب قاسمی دامت برکاتہم نائب شیخ الحدیث وصدر مفتی دارالعلوم حیدر آباد
ابو الحسنات علامہ عبدالحی لکھنوی دایما یہ اپنے دور کے بہت مشہور و معروف عالم دین تھے ، آپ نے بیک وقت محدث ، فقیہ، متکلم ، معقولی ، صاحب افتاء کی حیثیت سے اپنا لوہا اہل علم حلقوں میں منوایا تھا، آپ کی عمر کا کارواں گو بہت قلیل اور مختصر تھا ، لیکن اس میں وہ کارہائے نمایاں انجام دیے ہیں کہ رہتی دنیا تک انہیں یا درکھا جائے گا، آپ کے اشہب قلم سے نکلی ہوئی تحقیقی تصانیف ورسائل آج اہل علم کی آنکھوں کا سرمہ بنی ہوئی ہیں، اور علماء کو علمی وفکری غذا بہم پہونچا رہی ہیں۔
بڑی مسرت کی بات ہے کہ آپ ریای شمالیہ کے رسائل کا اردو جامہ پہنانے کا بیڑہ عزیز گرامی قدر مفتی محمد عبد الرحمن قاسمی استاذ فقہ و ادب دار العلوم حیدرآباد نے اٹھایا ہے، بحمد اللہ اس سے پہلے الانصاف فی حکم الاعتکاف بنام اعتکاف کا شرعی حکم ایک منصفانه تجزيه ، ردع الاخوان عن محدثات آخر جمعة رمضان بنام رمضان کی بدعات و رسومات اور عمدة الرعایہ فی حل شرح الوقایہ کے مقدمہ کا ترجمہ بنام فقہ اور فقہائے اسلام کیا ہے کا سلیس اور عام فہم ترجمہ کیا تھا، جسے اہل علم نے پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا ہے۔ اسی سلسلہ کی ایک چوتھی کڑی اقامتہ المحجبة على أن الاكثار في التعبد ليس ببدعة کیا ہے، یہ ترجمہ بھی ایسا عمدہ ہے کہ اس کو پڑھنے کے دوران ترجمہ پن کا احساس نہیں ہوتا عزیز موصوف نے الفاظ سے قریب رہ کر مفہوم کی ادائیگی میں بہترین سلیقہ مندی کا مظاہرہ کیا ہے اور اس ذمہ داری سے بحسن وخوبی عہدہ برآ ہوئے ہیں۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس رسالے کو بھی اصل کی طرح قبول فرمائے ، انہیں مزید دینی خدمات کرنے کی توفیق عطا فرمائے ، اور ان کے قلم کو ہمیشہ تازہ اور سرسبز و شاداب رکھے۔ آمین
محمد جمال الدین قاسمی
خادم دار العلوم حیدرآباد
Ibadat mein Riazat ka Hukam
By Maulana Abdul Hai Lakhnavi