عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت

Aqeeda e Khatm e Nubuwwat ki Ahmiyat By Maulana Zahid ur Rashdi عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت

عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت

عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت اور منکرین ختم نبوت کا تاریخی پس منظر

تمہیدی گزارشات

نحمده تبارک و تعالی و نصلی و نسلم على رسوله الكريم و على آله واصحابه و اتباعه اجمعین

شعبان المعظم ۱۴۳۱ھ کے آغاز میں امریکہ جاتے ہوئے حرمین شریفین میں چند روز گزارنے کی سعادت حاصل ہوئی اور مدینہ منورہ میں برادرم مولانا محمد الیاس فیصل حفظہ اللہ تعالی سے بھی ملاقات ہوئی جو بیماری اور معذوری کے باوجود دینی مسلکی محاذ پر مسلسل مصروف عمل رہتے ہیں اور ملتی ، قومی اور مسلکی مسائل پر ان کی فکر مندی قابل رشک ہے۔ ملاقات کے دوران قادیانی سرگرمیوں اور اس سلسلہ میں مستقبل کے خدشات و خطرات پر بات ہوئی تو انہوں نے فرمایا کہ عقیدہ ختم نبوت اور قادیانی گروہ کی سرگرمیوں کے بارے میں ایسے مختصر کتابچوں کی اشاعت اور جدید تعلیم یافتہ حلقوں بالخصوص مقتدر طبقات میں ان کی تقسیم کی ضرورت ہے جن سے انہیں اس اہم ترین دینی وملی مسئلہ کی طرف توجہ دلائی جا سکے اور شکوک و شبہات کے ازالہ کے ساتھ ان کی ذہن سازی کی جائے۔ تحریک ختم نبوت کے ساتھ راقم الحروف کا تعلق، بحمد اللہ تعالیٰ نصف صدی کے لگ بھگ عرصہ کو محیط ہے اور اس دوران اس کے مختلف پہلوؤں پر میرے سینکڑوں مضامین مختلف جرائد و اخبارات میں شائع ہو چکے ہیں ان میں سے تین چار کا انتخاب کر کے انہیں زیر نظر کتابچے کی صورت میں پیش کیا جا رہا ہے جو اس سلسلہ میں مختلف اطراف سے پھیلائے جانے والے شکوک و شبہات اور اعتراضات کے پس منظر میں علماء کرام، طلبہ، دینی کارکنوں اور جدید تعلیم یافتہ حلقوں کے لئے انشاء اللہ تعالی یکساں طور پر مفید ہوں گے اس اہم کام کی طرف توجہ دلانے پر حضرت مولانا محمد الیاس فیصل آف مدینہ منورہ اور اس کی ترتیب و طباعت کے اہتمام پر مولانا قاری جمیل الرحمن اختر کا شکر گزار ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کی اس حقیر سی کاوش کو قبولیت سے نوازیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کے لیے فائدہ مند بنا ئیں۔

آمین یا رب العالمین ابو عمار زاہد الراشدی

سیکرٹری جنرل پاکستان شریعت کونسل خطیب مرکزی جامع مسجد گوجرانوالہ

۱۸ نومبر ۲۰۱۰ء

یہ بھی پڑھیں: عملیات کی عصری صورتیں شرعی تناظر میں؟

Aqeeda e Khatm e Nubuwwat ki Ahmiyat

By Maulana Zahid ur Rashdi

Read Online

Download (2MB)

Link 1      Link 2

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Discover more from E-Islamic Books

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading