علماء سلف مع نابینا علماء

علماء سلف مع نابینا علماء

علماء سلف مع نابینا علماء

علماء سلف مع نابینا علماء تالیف امیر حبیب الرحمن خان شیروانی

تعارف کتاب بقلم

مفکر اسلام حضرت علامہ مولانا ابوالحسن علی الحسنی الندوی

☆☆☆☆

اصحاب علم کا اس پر اتفاق ہے کہ اکابرین کے ققص ، اخبار اور سیرت کے نمونے زندگی پر بہت زیادہ اثر انداز ہوتے ہیں اور یہ تربیت کے عوامل میں سے ایک طاقتور عامل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ جیسا کے قرآن مجید میں جابجا صراحت کے ساتھ آیا ہے کہ فاقصص القصص لعلهم يتفكرون ” اور ایک جگہ ارشاد ہے کہ :”لقد كان في قصصهم عبرة لأولى الألباب“ اور ایک جگہ نبی صلى الله عليه وسلم کو مخاطب کر کے فرمایا کہ وکلا نقص عليك من انباء الرسل ما نثبت به فؤادک.

اور ان بلند پایہ کتب میں سے میرے نزدیک علم کے حصول میں ہمتوں کو بلند کرنے والی ، مشاکل کی شدت میں صبر کا درس دینے والی اور شوق کو بڑھانے والی، اردو زبان میں افضل ترین کتاب ” علمائے سلف” ہے۔ جو کہ علامہ امیر حبیب الرحمن خان شیروانی صاحب ، سابق وزیر مذہبی امور حکومت حیدر آباد کی تصنیف لطیف ہے۔ یہ کتاب ایک خاص حالت میں لکھی گئی ، اس کے لکھنے میں بے انتہا خلوص شامل ہے ۔ قدیم علماء کے پر اثر اور رقت آمیز واقعات کو تلاش بسیار کے بعد اس کتاب میں جمع کیا گیا ہے۔ اور نہ صرف یہ بلکہ سلف صالحین کا علم نافع کے حصول میں استغراق علم کی راہ میں ہر چیز کو قربان کر دینے حتی کہ اپنی جانوں کی بھی فکر نہ کرنے کا حال درج ہے۔ نیز عالی ہمت محدثین اور فقھاء کا علم کے راستے میں نکلنا اور اس راستے میں پیش آنے والے مصائب اور آلام پر صبر کرنے کا درس ملتا ہے۔

میں طالب علموں کو ہمیشہ اس بات کی وصیت کرتا ہوں کہ وہ اس کتاب کو بار بار پڑھیں ، کیونکہ اس کتاب کا پڑھنا طالب علم کوعلم کی طلب میں آسودہ کرے گا۔ دار العلوم ندوہ میں بھی نماز عصر کے بعد طالب علموں کے سامنے اس کتاب میں سے کچھ نہ کچھ پورا سال پڑھا جاتا ہے۔

امید رکھتا ہوں میں اللہ تعالیٰ سے کہ دینی علوم کے طالب علموں کو نفع عطا کریں گے، ان طالب علموں کو جن پر آزمائش ڈالی گئی اور ان کو آخری دور میں مبتلاء کیا گیا نفس کے ذریعہ ، اجتماع کے ذریعہ، ناقص تربیت اور فقر و فاقہ کے ذریعہ، اور حفاظت کریں گے ہمت کے ٹوٹ جانے سے ، ملال سے ، دنیا کے طلب گار دوستوں اور ساتھیوں سے۔ پس اس زمانے میں یہ ایک عمدہ کتاب ہے۔

اللہ تعالیٰ مؤلف کو اس دنیا اور آخرت میں بہترین جزا عطا فرما ئیں اور طویل زندگی عطا فر مائیں تا کہ علم اور دین کی خدمت کر سکیں۔

ابو الحسن على الحسني الندوي

دار العلوم ندوة العلماء للحشو

ربیع الاول الآخر ۱۳۹۸

Ulama e Salaf maa Nabeena Ulama

By Maulana Habib ur Rahman Sherwani

Read Online

Download (3MB)

Link 1      Link 2

 

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.