عمرہ کیسے کریں؟

عمرہ کیسے کریں

عمرہ کیسے کریں؟

تمہیدی گزارش

الحمد للہ کہ اللہ تعالی اسی سال ماہ مئی میں عمرہ کی سعادت بخشی تو مدینة النبی صلی تعلیم

میں حاضری کے موقعہ پر روضه خضرا کے قریب بیٹھ کر یہ خیال پیدا ہوا کہ عمرہ کے متعلق ایک مختصر رسالہ تحریر کروں جس میں آسان پیرائے میں سنت نبوی کے مطابق عمرے کا طریقہ واحکام درج ہوں ۔ اس خیال کے پیدا ہونے کا باعث اگر ایک جانب یہ تھا کہ اس مقدس بقعہ میں کوئی علمی کام مجھ فقیر سے ہو جائے تو یہ میرے لیے سعادت کی بات ہوگی تو دوسری جانب بھی تھا کہ عموما عمرے کے احکام و مسائل کے لیے جے پرلکھی ہوئی کتابوں کو دیکھنا پڑتا ہے اور خاص عمرے ہی کے عنوان پر کتا ہیں کم ملتی ہیں ۔ لہذا صرف عمرے ہی کے متعلق ضروری احکام و مسائل اور اس کا طریقہ لکھا جانا مناسب معلوم ہوا۔

احقر نے اسی خیال کو ملی جامہ پہناتے ہوئے یہ سطور بتاریخ: ۲۵/ جمادی الاولی ۱۴۳ ہجری مطابق ۱۰/مئی ۲۰۱۰ عیسوی بعد نماز عصر و مغرب دونشتوں اور امتی بعد عصرومغرب کی دو نشستوں میں روضہ اقدس کے قریب بیٹھ کر لکھیں۔ جو کتب پاس موجود تھیں ان کی مدد سے اور اپنے حافظہ میں موجود باتوں کو پیش نظر رکھ کر لکھتا گیا اور یہ بات دل میں تھی کہ بعض تشنه امور کی تکمیل اور حوالوں کی تحقیق واپسی کے بعد مراجعت کر کے کر دوں گا لہذا بعض امور کی وضاحت وکیل اور حوالوں کی تحقیق بعد

مراجعت کتب یہاں آنے کے بعد کر دی ۔ اس طرح الحمد للہ بیمختصر رسالہ جوار نبوی میں بیٹھ کر لکھنے کی سعادت ملی۔

اور اس موقعہ پر جوار نبوی کی بینظیم برکت بھی ظاہر ہوئی کہ مختصر سے وقت میں اللہ تعالی نے اس کام کو کروا دیا اور مزید یہ کہ احقر کوئی سالوں سے گردن اور ہاتھ کے درد کی شدید تکلیف ہے جس کی وجہ سے میں سال ہا سال سے لکھے ہیں پاتا اور اگر لکھتا ہوں تو دو چار منٹ ہی کے بعد انتہائی شدید تکلیف کی وجہ سے بے قابو ہو جاتا اور لا محال تھر میری کام کو بند کر دیتا ہوں ، لیکن اس جگہ میں مسلسل یہ رسالہ وہیں بیٹھ کر لکھتا رہا، مگر کوئی کسی قسم کی تکلیف نہیں ہوئی ۔ ولله احمدعلی ذلک۔

دعا ہے کہ اللہ تعالی اس مختصر رسالے کو اپنے دربار عالی اقتدار میں اور اپنے نبی محبوب کے دربار گہر بار میں مقبول بنائے اور زائرین حرم کے لیے اس کو شعل راہ بنائے اور میری نجات کا وسیلہ وذری فرمائے ۔ آمین یارب العالمین

محمد شعیب اللہ خان مہتمم جامعہ اسلامیت العلوم ، بنگلور

۲۱/شوال/ ۱۴۳۱ہجری مطابق

یکم اکتوبر ۲۰۱۰ عیسوی

 

Read Online

Download (2MB)


Link 1      Link 2

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Discover more from E-Islamic Books

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading