عورتوں کی اصلاح کی روشنی

عورتوں کی اصلاح کی روشنی

عورتوں کی اصلاح کی روشنی

عورتوں کی اصلاح کی روشنی

بسم الله الرحمن الرحيم

حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمتہ اللہ علیہ کے ہدایات وارشادات کا مقبول اور مؤثر ہونا دو اور دو چار کی طرح روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ ہر موضوع پر آپ رحمتہ اللہ علیہ کی تحقیقات و نصائح نے امت کی ہدایت و رہنمائی میں ہر دور میں عالمی سطح پر نما یا کردار ادا کیا ہے، جس کی تفصیل کے لئے ایک دفتر چاہئے ۔سب سے بڑی اور خوشی کی بات جو قابلِ صدر شک ہے وہ یہ ہے کہ آپ رحمۃ اللہ علیہ کو اور آپ کی کتابوں کو جس طرح آج درجہ قبولیت کاملہ حاصل ہے، اسی طرح خود آپ کی حیات مبارکہ میں بھی عباقرہ اور معاصر بڑے بڑے علماء کرام کے درمیان بھی یہی امتیاز حاصل تھا اور ان شاء اللہ اللہ کی ذات عالی وکریمی سے مکمل امید اور توقع ہے کہ صدیوں تک، بلکہ جس دن بساط عالم کو لپیٹ دیا جائے گا، اس وقت تک بھی آپ کے قیمتی ہدایات ، جوہری مضامین اور مفید کتابیں امت کی رہنمائی کا فریضہ ہر زبان اور ہر ملک میں انجام دیتی رہیں گی ، اس لئے کہ آپ کو اور آپ کے علوم کو تائید الہی اور الہام ربانی کی سند و نعمت حاصل ہے جو ہر ایک پر مسلم ہے۔

زیر نظر کتاب جو عورتوں کی اصلاح کی روشنی آپ کے ہاتھوں میں ہے، کتاب کا ہر صفحہ آپ پر عیاں کرے گا کہ میں ایک ایسے عالی نسب رفیع مرتبت قابل صد احترام و عقیدت محبوب الہی کا پیغام دلنواز ہوں جس کو اگر تم نے تہہ دل سے قبول کر لیا تو اسے انسان ! تم بھی اللہ کی نگاہوں میں مقبول و محبوب ہونے کے ساتھ ساتھ خلق خدا کی نگاہوں میں مقبول ہو جاؤ گے۔

اس لئے مردوں کو چاہئے کہ اپنی خواتین تک اس کتاب کو پہنچا ئیں تا کہ ان کو نفع ہو اور ہدایت مل سکے۔ اور عورتوں سے گزارش ہے کہ اگر واقعہ دیندار بننا چاہتی ہیں تو ضرور اس کتاب کے مضامین و ہدایات کو بار بار پڑھ کر اپنی اپنی ہدایت کا سامان کریں ۔ ناچیز راقم السطور کو یہ یقین ہے کہ جو بھی عورت یا لڑکی اس کتاب کو ہدایت پانے کی نیت سے پڑھے گی ، اللہ تعالی ضرور اسے ہدایت عطا کریں گے۔ خواتین کی اصلاح سے متعلق حضرت حکیم الامت کی مختلف اصلاحی کتابوں سے چند مفید مضامین حوالوں کے ساتھ اخذ و انتخاب کر کے آپ حضرات کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے ، اس لئے کتاب پڑھتے وقت یہی تصور رکھیں کہ یہ سب حکیم الامت کے قلم گہر بار کے اصلاحی جواہر پارے ہیں۔ نیک بننا کیا ہے؟ اعمال صالحہ کا اختیار کرنا اور برائیوں اور عیوب کو ترک دینا۔ اسلئے آپ ٹھان لیجئے کہ ہم ضرور نیک بنیں گے، اور اپنی اصلاح و ہدایت کے سبق کی روشنی اس کتاب سے ہمیشہ لیتے رہیں گے، اللہ تعالیٰ سب کو ہدایت عطا فرمائے ، آمین۔

( حضرت مولانا محمد علاءالدین قاسمی خانقاہ اشرفیه و مکتبہ رحمت عالم رحمانی چوک پالی گھنشیام پور دربھنگہ (بہار) ۲۰ / شعبان المعظم بروز دوشنبه ۱۳۴۴ه

Auraton ki Islah ki Roshni By Maulana Ala ud Din Qasmi

Read Online

Download (4MB)

Link 1        Link 2

 

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.