غیروں کی مشابہت

غیروں کی مشابہت

غیروں کی مشابہت

غیروں کی مشابہت اصول، حدود، تطبیقات

تالیف: مفتی محمد ثاقب قاسمی فتحپوری

ممانعت تشبہ کی حکمتیں

پہلی حکمت : یہ حقیقت ہے کہ ظاہر کا اثر باطن پر پڑتا ہے اگر ظاہری لباس وپوشاک صاف ستھرا ہے اس میں خوشبو لگا دی گئی ہے تو روح اور باطن میں انبساط وفرحت کی کیفیات موجزن ہوتی ہیں اور اگر کپڑے میلے کچیلے اور بد بودار ہوں تو روح میں انقباض کی کیفیت پیدا ہوتی ہے۔

اسی طرح اگر ایک جوان مرد اور بہادر انسان عورتوں کی طرح نازک لباس، بیش بہاز یورات اور ناز و نعم کی غیر معمولی ہیئت اختیار کرنے لگے تو چند ہی دن کے بعد اس کے دل میں بزدلی، تن آسانی آرائش و عیش پسندی کے نسوانی جذبات پیدا ہونے لگیں گے۔ اگر ایک انسان بتکلف فاخرانہ لباس پہنتا ہے تو اس لباس کے اثرات تکبر اور تفاخر وغیرہ امور اس کے قلب میں سرایت کرنے لگتے ہیں، اگر کوئی فقراء ومساکین کی ہیئت اختیار کرتا ہے تو اس ہیئت کے آثار تواضع ، خاکساری فروتنی

جیسی چیزیں اس کے باطن میں جگہ بنالیتی ہیں۔ خود شریعت نے اس تا ثیر ظاہر کو تسلیم بھی کیا ہے اور احکام میں اس کا لحاظ بھی کیا ہے، ایک حدیث میں ہے کہ صوف کا پہننا ( جو محض ظاہری عمل ہے ) ایمان کی حلاوت پیدا کرتا ہے؛ من سره ان يجد حلاوة الإيمان فيلبس الصوف ۔ (یعنی جو شخص ایمان کی حلاوت چاہتا ہے اسے اونی کپڑا پہنا چاہیے )(۱)

(۱) کنز العمال: ۳۰۱/۱۵، رقم الحدیث: ۴۱۱۱۹۔

Ghairon ki Mushabihat

By Mufti Saqib Qasmi

Read Online

Ghairon ki Mushabihat By Mufti Saqib Qasmi غیروں کی مشابہت

Download (6MB)

Link 1      Link 2

 

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.