فتنہ ارتداد کی روک تھام

فتنہ ارتداد کی روک تھام

فتنہ ارتداد کی روک تھام

شیخ الہند اکیڈمی

تقریب اشاعت

حضرت مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی صاحب دامت برکاتہم مہتمم دارالعلوم دیوبند

علوم دینیہ کی تعلیم واشاعت علمائے کرام کی اہم ذمہ داری ہے، علماء اپنی اس ذمہ داری کی ادائیگی میں ہمیشہ سرگرم رہے ہیں، قیام دار العلوم دیو بند کے مقاصد میں تعلیم و تربیت اور درس و تدریس کے ساتھ ساتھ زبان و قلم کے ذریعہ علوم دینیہ اور اسلامی تعلیمات کی اشاعت کو بھی اہمیت حاصل رہی، اسی کا نتیجہ ہے کہ دار العلوم کے فضلاء نے دینی و اسلامی موضوعات پر حالات کے تقاضوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے قرآن و حدیث، فقه و تفسیر، سیرت و عقائد، تاریخ و تذکرہ اور تصوف وسلوک وغیرہ ہر عنوان پر وقیع اور بصیرت افروز تصانیف تیار کرنے کو خصوصی مشغلہ بنایا، چناں چہ دار العلوم دیوبند میں معیاری علمی لٹریچر کی نشر و اشاعت اور اکابر کے علوم و افکار کی تحقیق و ترویج کے مقصد سے شیخ الہند اکیڈمی“ کے نام سے ایک شعبہ قائم کیا گیا، جس میں اب تک ساٹھ سے زائک معیاری علمی و تحقیقی کتا بیں شائع کی جاچکی ہیں۔

اساتذہ پر شیخ الہند اکیڈی سال گذشتہ ہمارے ملک ہندوستان بلکہ دنیا بھر میں کو رونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہوا، تو تعلیمی نظام کے تعطل کی وجہ سے یہاں پر فیصلہ لیا گیا کہ دارالعلوم کے اساتذہ سے حسب ذوق و صلاحیت مختلف علمی کام لیے جائیں، اسی مقصد سے چند پر مشتمل ” تحقیق و تالیف و ترجمہ کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ کمیٹی نے غور و خوض کے بعد مختلف قدیم کتابوں کی نئے انداز پر ترتیب، تسهیل و تحقیق اور حسب ضرورت نئے عناوین پر لٹریچر کی تیاری کا نظام بنایا، اس کے بعد اساتذہ کرام نے حسب ذوق کاموں کا انتخاب کیا؛ چنانچہ بعض اساتذہ نے قدیم کتابوں کی تحقیق و تسہیل کا کام کیا اور بعض نے حالات حاضرہ کے تقاضوں سے ہم آہنگ اور معاصر ذہن کے شکوک وشبہات کا ازالہ کرنے کے مقصد سے متعدد جدید عناوین پر رسائل و کتب ترتیب دینے کا بیڑا اٹھایا، تقریباً چالیس نئے عناوین پر کام ہوا جن میں ضروری اور حساس عنوانات بھی شامل ہیں، اس کے ساتھ اکابر علمائے دیوبند کی تقریبا میں کتابوں کو تسہیل و تحقیق سے آراستہ کیا گیا، الحمد للہ یہ قتل کا زمانہ مفید اور اہم علمی و تصنیفی مشغولیت میں صرف ہوا، جس کے سبب متعد د علمی کاموں کی پورا کیا گیا۔

فتنہ ارتداد کی روک تھام

زیر نظر رسالہ ” الانسداد لفتنة الارتداد (فتنہ ارتداد کی روک تھام) مؤلفہ حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ، جس پر قاری محمد یوسف صاحب استاذ شعبہ تجوید دار العلوم دیوبند نے تسہیل واضافہ عناوین کا کام کیا ہے، اس سلسلے کی ایک کڑی ہے ، جناب حضرت مفتی زین الاسلام صاحب ( مفتی دارالعلوم دیو بند ) نے اس پر نظر ثانی فرمائی ، ضروری کارروائی اور نظر ثانی کے مراحل سے گذرنے کے بعد اس کو شیخ الہند اکیڈمی سے شائع کیا جا رہا ہے۔ اس موقع سے حضرت مولانا قاری سید محمد عثمان صاحب منصور پوری رحمہ الله معاون مہتم دار العلوم دیوبند کا ذکر کرنا بھی ضروری ہے، موصوف تحقیق و تالیف کمیٹی کے نگراں

شیخ الہندا کیڈمی تھے اور کمیٹی کے امور سے دلچسپی رکھتے تھے، افسوس کہ اس سلسلہ کی کوئی بھی کاوش منظر عام پر آنے سے قبل ہی جوار رحمت میں چلے گئے، اللہ تعالیٰ مغفرت فرما کر درجات بلند فرمائے ۔ آمین

اخیر میں تحقیق و تالیف کمیٹی کے اراکین اور کمیٹی کے کنویز جناب مولانا عمران اللہ صاحب استاذ دار العلوم دیوبند اور جناب قاری محمد یوسف صاحب استاذ شعبہ تجوید دار العلوم دیو بند کا ذکر بھی ضروری ہے کہ ان کی دلچسپی اور محنت سے یہ کام پایہ تکمیل کو پہنچا اس کے لیے وہ شکریہ کے مستحق ہیں۔ جزا ہم اللہ خیر الجزاء!

اللہ تعالی ان کوششوں کو قبول فرما ئیں اور امت مسلمہ کے لیے اس کتاب کو مفید

بنا ئیں ۔ آمین

وآخر دعوانا أن الحمد لله رب العالمين !

ابوالقاسم نعمانی غفرلہ

مہتمم دارالعلوم دیوبند

۱۵ رذی الحجہ ۱۴۴۲ ھ = ۲۷ جولائی ۲۰۲۱ء

Read Online

Download (3MB)

Link 1      Link 2

Fitna e Irtidad ki Rok Tham

By Maulana Ashraf Ali Thanvi

آئین پاکستان اردو پی ڈی ایف ڈاون لوڈ

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.