فتوح الہند

فتوح الہند

فتوح الہند

فتوح الہند تالیف مفتی محمد شفیع رحمہ اللہ

عرض ناشر

نحمده ونصلى على رسوله الكريم

“فتوح الھند” دراصل ایک تاریخی عنوان ہے جس پر مستقل تصانیف موجود ہیں جن میں ہندوستان میں اسلامی فتوحات کی تفصیلات درج ہیں۔

مفتی اعظم پاکستان حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے جب ہندوستان کی زمینوں سے متعلق یہ تحقیق شروع فرمائی کہ یہاں کی زمینیں عشری ہیں یا خراجی ، تو اس کے لئے حضرت مفتی صاحب قدس سرہ نے اس تاریخی مواد کا بھی مطالعہ فرمایا جس میں یہ درج تھا که مسلمان فاتحین نے ہندوستان کی کونسی زمین صلح سے فتح کی تھی اور کونسی عنوة یعنی قہر و غلبہ کے ساتھ فتح کی تھی اور فاتحین نے اول فتح میں ان کے متعلق کیا احکام نافذ کئے تھے۔ اس عظیم کاوش کا اصل مقصد تو اراضی ہند کے احکام شرعیہ کی تحقیق تھی جو اسلام کا نظام اراضی کے نام سے کتابی شکل میں شائع ہوئی مگر اس کے ساتھ ہندوستان میں دخول اسلام کی تاریخ سے متعلق بھی اہم اور مفید معلومات جمع ہو گئیں جن کو حضرت مفتی صاحب نے فتوح الھند کے عنوان سے اپنی مذکورہ کتاب کا حصہ دوم قرار دے کر شائع فرمایا اور ساتھ ہی یہ بھی تحریرفرمایا: فتوح الھند کو جدا گانہ حیثیت سے بھی طبع کیا جا سکتا ہے۔“ لہذا اس کی مستقل افادیت کے پیش نظر اب اسے الگ بھی شائع کیا جا رہا ہے۔

محمد مشتاق ستی

۱۵ / شوال المکرم ۱۴۲۳ه خادم ادارۃ المعارف کراچی ۱۴

Futooh ul Hind

By Mufti Muhammad Shafi

Read Online

Download (2MB)

Link 1      Link 2

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.