Site icon E-Islamic Books

قرآن و حدیث شریعت کے دو ما خذ

قرآن و حدیث شریعت کے دو ما خذ

قرآن و حدیث شریعت کے دو ما خذ

الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِين وَالصَّلاةُ وَالسَّلامُ عَلى النَّبِيِّ الكَرِيم وَعَلَى آلِهِ وَأَصْحَابِهِ أَجْمَعِينَ.

پیش لفظ

حضور اکرم صلى الله عليه وسلم نہ صرف خاتم النبیین ہیں بلکہ آپ صلى الله عليه وسلم کی رسالت عالمی بھی ہے، یعنی آپ سے صرف قبیلہ قریش یا عربوں کے لئے نہیں، بلکہ پوری انسانیت کے لئے ، اسی طرح صرف اُس زمانہ کے لئے نہیں جس میں آپ میے پیدا ہوئے بلکہ قیامت تک آنے والے تمام انس و جن کے لئے نبی ورسول

بنا کر بھیجے گئے۔ قرآن و حدیث کی روشنی میں امت مسلمہ خاص کر علماء دین کی ذمہ داری ہے کہ حضور اکرم صلى الله عليه وسلم کی وفات کے بعد دین اسلام کی حفاظت کر کے قرآن وحدیث کے پیغام کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچا ئیں۔ چنا نچہ علماء کرام نے اپنے اپنے زمانہ میں رائج جائز طریقوں سے اس اہم ذمہ داری کو بحسن خوبی انجام دیا۔ علماء کرام کی قرآن وحدیث کی بے لوث خدمات کو بھلایا نہیں کیا جا سکتا ہے اور انشاء اللہ ان علمی خدمات سے کل قیامت تک استفادہ کیا جاتا رہے گا۔ عصر حاضر میں نئی ٹکنولوجی ( ویب سائٹ، واٹس اپ، موبائل ایپ فیس بک اور یوٹوب وغیرہ) کو دین اسلام کی خدمت کے لئے علماء کرام نے استعمال کرنا شروع تو کر دیا ہے مگر اس میں مزید اور تیزی سے کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ الحمد للہ بعض احباب کی ٹیکنیکل سپورٹ اور بعض محسنین کے مالی تعاون سے ہم نے بھی دین اسلام کے خدمت کے لئے نئی ٹکنولوجی کے میدان میں گھوڑے دوڑا دئے ہیں تا کہ اس خلا کو ایسی طاقتیں پر نہ کر دیں جو اسلام اور مسلمانوں کے لئے نقصان دہ ثابت ہوں ۔ چنانچہ ۲۰۱۳ میں ویب سائٹ لانچ کی گئی ، ۲۰۱۵ میں تین زبانوں میں دنیا کی پہلی موبائل ایپ (Deen-e-Islam) اور پھر احباب کے تقاضہ پر حجاج کرام کے لئے تین زبانوں میں خصوصی ایپ (Hajj-e-Mabroor) لانچ کی گئی۔ ہندو پاک کے متعدد علماء کرام و اداروں نے دونوں ایپس کے لئے تاییدی خطوط تحریر فرما کر عوام و خواص سے دونوں ایپس سے استفادہ کرنے کی درخواست کی۔ یہ تایید می خطوط دونوں ایپس کا حصہ ہیں۔ زمانہ کی رفتار سے چلتے ہوئے قرآن وحدیث کی روشنی میں مختصر دینی پیغام خوبصورت اینج کی شکل میں مختلف ذرائع سے ہزاروں احباب کو پہنچ رہے ہیں، جو عوام و خواص میں کافی مقبولیت حاصل کئے ہوئے ہیں۔ ان دونوں ایپس ( دین اسلام اور حج مبرور ) کو تین زبانوں میں لانچ کرنے سے ضمن میں میرے تقریباً ۲۰۰ مضامین کا انگریزی اور ہندی میں مستند ترجمہ کروایا گیا۔ ترجمہ کے ساتھ زبان کے ماہرین سے ایڈیٹنگ بھی کرائی گئی۔ ہندی کے ترجمہ میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا کہ ترجمہ آسان و عام فہم زبان میں ہوتا کہ ہر عام و خاص کے لئے استفادہ کرنا آسان ہو۔

اللہ کے فضل و کرم اور اس کی توفیق سے اب تمام مضامین کے انگریزی اور ہندی ترجمہ کو موضوعات کے اعتبار سے کتابی شکل میں ترتیب دے دیا گیا ہے تا کہ استفادہ عام کیا جا سکے، جس کے ذریعہ ۴ اکتا بیں انگریزی میں اور ۱۴ کتابیں ہندی میں تیار ہو گئی ہیں۔ اردو میں شائع شدہ سے کتابوں کے علاوہ ۱۰ مزید کتابیں طباعت کے لئے تیار کر دی گئی ہیں۔ اس کتاب ( قرآن وحدیث: شریعت کے دو اہم ماخذ) میں ذکر کیا گیا کہ جس طرح ایمان کے معاملہ میں اللہ اور اس کے رسول کے درمیان تفریق نہیں کی جاسکتی ہے کہ ایک کو مانا جائے اور دوسرے کو نہ مانا جائے۔ ٹھیک اسی طرح کلام اللہ اور کلام رسول کے درمیان بھی کسی تفریق کی کوئی گنجائش نہیں ہے کہ ایک کو واجب الاطاعت مانا جائے اور دوسرے کو نہ مانا جائے کیونکہ ان دونوں میں سے کسی ایک کے انکار پر دوسرے کا انکار خود بخو ولازم آئے گا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ ان ساری خدمات کو قبولیت و مقبولیت سے نواز کر مجھے، امپس کی تایید میں خطوط تحریر کرنے والے علماء کرام، ٹیکنیکل سپورٹ کرنے والے احباب، مالی تعاون پیش کرنے والے محسنین، مترجمین، ایڈیٹنگ کرنے والے حضرات خاصکر جناب عدنان محمود عثمانی صاحب، ڈیزائنر اور کسی بھی نوعیت سے تعاون پیش کرنے والے حضرات کو دونوں جہاں کی کامیابی و کامرانی عطا فرمائے ۔ آخر میں دارالعلوم دیوبند کے مہتم حضرت مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی دامت برکاتہم، مولانا محمد اسرارالحق قاسمی صاحب ( ممبر آف پارلیمینٹ) اور پروفیسر اختر الواسع صاحب (لسانیات کے کمشنر، وزارت اقلیتی بہبود ) کا خصوصی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اپنی مصروفیات کے باوجود اپنی تقریظ تحریر فرمائی۔ ڈاکٹر شفاعت اللہ خان صاحب کا بھی مشکور ہوں جن کی کاوشوں سے ہی یہ پروجیکٹ پائے تکمیل کو پہنچا ہے۔ محمد نجیب قاسمی سنبھلی ( ریاض) ۵ جمادی الثانی ۱۴۳۷ ھ = ۱۴ مارچ ۲۰۱۶ء

Quran Aur Hadees Shariat Ky Do Makhaz

By Dr. Maulana Muhammad Najeeb Qasmi (DB)

Read Online

Download

Exit mobile version